اوتھل نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز 24 اکتوبر 2013 ء سے ہوگا

کراچی : ڈسٹرکٹ لسبیلہ کے تعاون سے اوتھل نیشنل بنک لسبیلہ ڈسٹرکٹ فٹ بال چمپئن شپ کا آغاز مورخہ 24اکتوبر 2013ء سے جام میر محمد یوسف خان اسٹیڈیم اوتھل میں ہوگا افتتاحی میچ میزبان کلب اوتھل سٹی اور بلوچ الیون لسبیلہ کے مابین شام4بجے کھیلا جائے گا جس کے مہمان خصوصی معروف سماجی شخصیت وڈیرہ محمد حسن جاموٹ ہونگے۔

دیگر مہمانان میں ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر لسبیلہ یوسف بلوچ کے علاوہ نیشنل بنک اوتھل برانچ کے منیجر ثناء اللہ بلوچ و دیگر فٹ بال سے وابستہ اہم شخصیات بھی شرکت کریں گے۔