اگرچہ میں اک چٹان سا آدمی رہا ہوں

اگرچہ میں اک چٹان سا آدمی رہا ہوں

اگرچہ میں اک چٹان سا آدمی رہا ہوں مگر ترے بعد حوصلہ ہے کہ جی رہا ہوں وہ ریزہ ریزہ مرے بدن میں اتر رہا ہے میں قطرہ قطرہ اسی کی آنکھوں کو پی رہا ہوں تری ہتھیلی پہ کس نے لکھا ہے قتل میرا مجھے تو لگتا ہے میں ترا دوست بھی رہا ہوں […]

.....................................................

مل کر جدا ہوئے تو ؟

مل کر جدا ہوئے تو ؟

مل کر جدا ہوئے تو نہ سویا کریں گے ہم اک دوسرے کی یاد میں رویا کریں گے ہم آنسو چھلک چھلک کے ستائیں گے رات بھر موتی پلک پلک میں پرویا کریں گے ہم جب دوریوں کی آگ دلوں کو جلائے گی جسموں کو چاندنی میں بھگویا کریں گے ہم گر دے گیا دغا […]

.....................................................

پہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیے

پہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیے

پہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیے پھر جو نگاہِ یار کہے مان جائیے پہلے مزاج راہ گزر جان جائیے پھر گردِ راہ جو بھی کہے مان جائیے کچھ کہہ رہی ہیں آپ کے سینے کی دھڑکنیں میری سنیں تو دل کا کہا مان جائیے اک دھوپ سی جمی ہے نگاہوں کے آس پاس […]

.....................................................

پریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائو

پریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائو

پریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائو سکوتِ مرگ طاری ہے ستارو تم تو سو جائو ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جائو خیالوں میں ہمیں یہ رات بھاری ہے ستارو تم تو سو جائو تمہیں کیا آج بھی کوئی اگر ملنے نہیں آیا یہ بازی ہم نے ہاری ہے ستارو تم تو سو […]

.....................................................

یوں چُپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو

یوں چُپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو

یوں چُپ رہنا ٹھیک نہیں کوئی میٹھی بات کرو مور چکور پیپہا کوئل سب کو مات کرو ساون تو من بگیا سے بن برسے بیت گیا رس میں ڈوبے نغمے کی اب تم برسات کرو ہجر کی اک لمبی منزل کو جانے والا ہوں اپنی یادوں کے کچھ سائے میرے ساتھ کرو میں کرنوں کی […]

.....................................................

کیا ہے جسے پیار ہم نے زندگی کی طرح

کیا ہے جسے پیار ہم نے زندگی کی طرح

کیا ہے جسے پیار ہم نے زندگی کی طرح وہ آشنا بھی ملا ہم سے اجنبی کی طرح بڑھا کے پیاس میری اس نے ہاتھ چھوڑ دیا وہ کر رہا تھا مروت بھی دل لگی کی طرح کسے خبر تھی بڑھے گی کچھ اور تاریکی چھپے گا وہ کسی بدلی میں چاندنی کی طرح کبھی […]

.....................................................

جو بھی غنچہ تیرے ہونٹوں پر کھلا کرتا ہے

جو بھی غنچہ تیرے ہونٹوں پر کھلا کرتا ہے

جو بھی غنچہ تیرے ہونٹوں پر کھلا کرتا ہے وہ میری تنگی داماں کا گلہ کرتا ہے دیر سے آج میرا سر ہے تیرے زانوں پر یہ وہ رتبہ ہے جو شاہوں کو ملا کرتا ہے میں تو بیٹھا ہوں دبائے ہوئے طوفاں کو تو میرے دل کے دھڑکنے کا گلہ کرتا ہے رات یوں […]

.....................................................

اک اک پتھر جوڑ کے میں نے

اک اک پتھر جوڑ کے میں نے

اک اک پتھر جوڑ کے میں نے جو دیوار بنائی تھی جھانکوں اس کے پیچھے تو رسوائی ہی رسوائی تھی یوں لگتا ہے سوتے جاگتے اوروں کا محتاج ہوں آنکھیں میری اپنی ہیں پر ان میں نیند پرائی ہے دیکھ رہے ہیں سب حیرت سے نیلے نیلے پانی کو پوچھے کون سمندر سے تجھ میں […]

.....................................................

ہجر کی پہلی شام کے سائے دور اُفق تک چھائے تھے

ہجر کی پہلی شام کے سائے دور اُفق تک چھائے تھے

ہجر کی پہلی شام کے سائے دور اُفق تک چھائے تھے ہم جب اس کے سحر سے نکلے سب راستے ساتھ لائے تھے جانے وہ کیا سوچ رہا تھا اپنے دل میں ساری رات پیار کی باتیں کرتے کرتے اس کے نین بھر آئے تھے میرے اندر چلی تھی آندھی ٹھیک اسی دن پت جھڑ […]

.....................................................

گرمی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں

گرمی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں

گرمی حسرت ناکام سے جل جاتے ہیں ہم چراغوں کی طرح شام سے جل جاتے ہیں بچ نکلتے ہیں اگر آتحِ صیاد سے ہم شعلئہ آتش گلفام سے جل جاتے ہیں خود نمائی تو نہیں شیوئہ اربابِ وفا جن کو جلنا ہو وہ آرام سے جل جاتے ہیں شمع جس میں جلتی ہے نمائش کے […]

.....................................................

دل کو غمِ حیات گوارہ ہے ان دنوں

دل کو غمِ حیات گوارہ ہے ان دنوں

دل کو غمِ حیات گوارہ ہے ان دنوں پہلے جو درد تھا وہی چارہ ہے ان دنوں یہ دل ذرا سا دل تیری یادوں میں کھو گیا ذرے کو آندھیوں کا سہارا ہے ان دنوں تم آ سکو تو شب کو بڑھا دوں کچھ اور بھی اپنے کہے میں صبح کا تارا ہے ان دنوں […]

.....................................................

درد سے میرا دامن بھر دے یا اللّہ,

درد سے میرا دامن بھر دے یا اللّہ,

درد سے میرا دامن بھر دے یا اللّہ پھر چاہے دیوانہ کر دے یا اللّہ میں نے تجھ سے چاند ستارے کب مانگے روشن دل بیدار نظر دے یا اللّہ سورج سی اک چیز تو ہم سب دیکھ چکے سچ مچ کی اب کوئی سحر کر دے یا اللّہ یا دھرتی کے زخموں پر مرہم […]

.....................................................

چراغ دل کے جلائو کہ عید کا دن ہے

چراغ دل کے جلائو کہ عید کا دن ہے

چراغ دل کے جلائو کہ عید کا دن ہے ترانے جھوم کے گائو کہ عید کا دن ہے غموں کو دل سے بھلائو کہ عید کا دن ہے خوشی سے بزم سجائو کہ عید کا دن ہے حضور اس کی کرو اب سلامتی کی دُعا سرِ نماز جھکائو کہ عید کا دن ہے سبھی مراد […]

.....................................................

بے چین بہاروں میں !

بے چین بہاروں میں !

بے چین بہاروں میں کیا کیا ہے جان کی خوشبو آتی ہے جو پھول مہکتا ہے اس سے طوفان کی خوشبو آتی ہے کل رات دکھا کے خواب قریب سو سیج کو سونا چھوڑ گیا ہر سلوٹ سے پھر آج اسی مہماں کی خوشبو آتی ہے تلقین عبادت کی ہے مجھے یوں تیری مقدس آنکھوں […]

.....................................................

اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوں

اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوں

اپنے ہونٹوں پر سجانا چاہتا ہوں آ تجھے گنگنانا چاہتا ہوں کوئی آنسو تیرے دامن پر گر کر بوند کو موتی بنانا چاہتا ہوں تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کو اب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں چھا رہا ہے ساری بستی میں اندھیرا روشنی ہو گھر جلانا چاہتا ہوں آخری ہچکی تیرے […]

.....................................................

اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو

اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو

اپنے ہاتھوں کی لکیروں میں بسا لے مجھ کو میں ہوں تیرا نصیب اپنا بنا لے مجھ کو مجھ سے تو پوچھنے آیا ہے وفا کے معنی یہ تیری سادہ دلی مار نہ ڈالے مجھ کو میں سمندر بھی ہوںموتی بھی ہوں غوطہ زن بھی کوئی بھی نام میرا لے کے بلا لے مجھ کو […]

.....................................................

انگڑائی پر انگڑائی لیتی ہے رات جدائی کی

انگڑائی پر انگڑائی لیتی ہے رات جدائی کی

انگڑائی پر انگڑائی لیتی ہے رات جدائی کی تم کیا سمجھو تم کیا جانو بات میری تنہائی کی کون سیاہی گھول رہا تھا وقت کے بہتے دریا میں میں نے آنکھ جھکی دیکھی ہے آج کسی ہرجائی کی وصل کی رات نہ جانے کیوں اصرار تھا ان کو جانے پر وقت سے پہلے ڈوب گئے […]

.....................................................

وہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتا

وہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتا

وہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتا ہماری بات کا جس پر اثر نہیں ہوتا مثال نکہت صبح وصال ہوتا ہے بنا ترے کوئی لمحہ بسر نہیں ہوتا چراغ ہجر مسلسل جلائے بیٹھے ہیں کبھی ہوا کا ادھر سے گزر نہیں ہوتا خود اپنے واسطے جینا بھی کوئی جینا ہے سفرحیات کا کیوں مختصر […]

.....................................................

یہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیں

یہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیں

یہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیں سمندر کنارے سدا ایک سے ہیں مرے دل کے اک اک ورق پر لکھا ہے یہ تیور تمہارے سدا ایک سے ہیں مقدر میں دونوں کے ہیں ہجر گھڑیاں ستارے ہمارے سدا ایک سے ہیں حقیقت یہی ہے محبت کی رہ میں سبھی غم کے مارے سدا […]

.....................................................

ٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دے

ٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دے

ٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دے میرے مولا میرے دریا کو روانی دے دے آج کے دن کریں تجدید وفا دھرتی سے پھر وہی صبح وہی شام سہانی دے دے تیری مٹی سے مرا بھی تو خمیر اٹھا ہے میری دھرتی تو مجھے میری کہانی دے دے وہ محبت جسے ہم بھول چکے […]

.....................................................

تیرے جانے کے بعد یہ کیا ہوا

تیرے جانے کے بعد یہ کیا ہوا

تیرے جانے کے بعد یہ کیا ہوا ہرے آسماں کو ترس گئے گھرے ہم بھنور میں کچھ اسطرح کھلے بادباں کو ترس گئے مرے شہر کے جو چراغ تھے انہیں آندھیوں نے بجھا دیا چلی ایسی اب کے ہوائے دل کہ مکیں مکاں کو ترس گئے یہ عجیب خوف و ہراس ہے کوئی دور ہے […]

.....................................................

رونا بھی جو چاہیں تو وہ رونے نہیں دیتا

رونا بھی جو چاہیں تو وہ رونے نہیں دیتا

رونا بھی جو چاہیں تو وہ رونے نہیں دیتا وہ شخص تو پلکیں بھی بھگونے نہیں دیتا وہ روز رُلاتا ہے ہمیں خواب میں آ کر سونا بھی جو چاہیں تو وہ سونے نہیں دیتا یہ کس کے اشارے پہ اُمڈ آئے ہیں بادل ہے کون جو بارش کبھی ہونے نہیں دیتا آتا ہے خیالوں […]

.....................................................

پھر نئے خواب بُنیں پھر نئی رنگت چاہیں

پھر نئے خواب بُنیں پھر نئی رنگت چاہیں

پھر نئے خواب بُنیں پھر نئی رنگت چاہیں زندہ رہنے کے لیے پھر کوئی صورت چاہیں نئے موسم میں کریں پھر سے کوئی عہدِ وفا عشق کرنے کے لیے اور بھی شدت چاہیں اک وہ ہیں کہ نظر بھر کے نہ دیکھیں ہم کو ایک ہم ہیں کہ فقط ان کی ہی صورت چاہیں بات […]

.....................................................

پیار کے دن اب بیت گئے ہیں

پیار کے دن اب بیت گئے ہیں

پیار کے دن اب بیت گئے ہیں ہم ہارے وہ جیت گئے ہیں سارے موسم ایک ہوئے ہیں چھوڑ کے جب سے میت گئے ہیں لے اور سُر کی بات کریں کیا! سنگ ان کے سب گیت گئے ہیں ان کی جفائیں یاد آتی ہیں چھوڑ کے جو یہ ریت گئے ہیں ان سے بچھڑ […]

.....................................................