واشنگٹن: امریکا کا دیوالیہ نکلنے کا خطرہ ٹل گیا۔ ایوان نمائندگان نے قرض لینے کی حد میں اضافے کے بِل کی منظوری دے دی، تاہم ٹرپل اے ریٹنگ برقرار رہنا مشکل ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق رائے شماری کے دوران بل کے حق میں دو سو انہتر جبکہ مخالفت میں ایک سو اکسٹھ […]
لندن : امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین ایڈمرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ پاکستان تشدد بھڑکانے کی حکمتِ عملی ترک کرے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں انھوں نے کہاکہ جب تک پاکستان حقانی نیٹ ورک جیسے گروپس کے خلاف کارروائی نہیں کرتا پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہتر نہیں ہوسکتے۔ انھوں […]
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے صدر آصف زرداری اور وزیراعظم گیلانی کو کراچی میں دہشت گردی روکنے کیلئے اڑتالیس گھنٹے کا نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ قتل و غارتگری نہ روکی گئی تو حملوں کا نشانہ بننے والے شہری اپنی حفاظت میں آزاد ہوں گے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف […]
اسلام آباد : صدر آصف زرداری سے وزیر اعظم اور چوہدری شجاعت کی ملاقات۔ سیاسی معاملات اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ صدر آصف علی زرداری سے ق لیگ کے صدرچوہدری شجاعت نے ایوان صدرمیں ملاقات کی اوران سے کراچی میں امن وامان سے متعلق اہم امورپرتبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں اتحادی جماعتوں کے […]
اسلام آباد : رمضان المبارک کے موقع پراپنے پیغام میں صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ رمضان کامہینہ اخوت، بھائی چارے اور برداشت کا درس دیتا ہے۔ صدر زرداری کا اپنے الگ پیغام میں کہنا تھا کہ روزہ کی تربیت کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیں معاشرے سے دہشت گردی و […]
کراچی : وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی کیلئے کسی بھی ایکشن سیگریزنہیں کرینگے۔ انھوں نے شہرکی فضائی نگرانی کا بھی حکم دیدیا ہے۔ اسلام آباد سے کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کراچی کی عوام کو مایوس نہیں کریگی۔ […]
طرابلس: لیبیا کے سربراہ معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ نیٹو حملوں کے باوجود باغیوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے ۔ سرکاری ٹی وی پر متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کے بعد سیف الاسلام قذافی نے کہا ہے کہ نیٹو حملوں کے باوجود لیبیا کو سرکش عناصر سے نجات دلائیں […]
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 20 افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ جبکہ احسن آباد میں فیکٹری کے باہر سو کے قریب موٹر سائیکلوں کو آگ لگا دی گئی۔شہر کے دیکر علاقوں میں بھی نو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ سہراب گوٹھ کے نزدیک کراچی کے […]
سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں ایک کشمیری نوجوان ناظم رشید کے دوران حراست قتل کے خلاف بارہمولہ اورسوپور قصبوں میں پیر کو مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں قصبوں میں تمام دکانیں ، تجارتی مراکز اور بینک بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت معطل رہی ۔سوپور قصبے میں احتجاجی […]
مظفر آباد : روٹی کپڑا اور مکان کا نعرہ لے کر آنے والی پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی بننے والی حکومت کوچند ہی روزگزرے تھے کہ اعلی بیوروکریسی اورضلعی انتظامیہ نے مل کر وزیراعظم اور وزراء کے صوابدیدی عملے کیلئے چھوٹے ملازمین سے گھر خالی کرانے شروع کر دیئے۔ ڈپٹی کمشنر مظفرآباد اور دیگر انتظامیہ […]
نئی دہلی: بھارت کے نئے سیکرٹری خارجہ رانجن متھائی نے چارج سنبھال لیا ہے رانجن متھائی کا کہنا ہیکہ پاکستان سے بحالی اعتماد اور تعلقات کے بہتری کی امید ہے ۔ نئی دہلی میں خارجہ سیکرٹری کا منصب سنبھالنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رانجن متھائی نے کہاکہ انہیں پاکستان سے تعلقات […]
فیصل آباد میں نورپور کے رہائشی رانا اذکار شفقت اور اس کے ساتھی کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا۔ تین افراد زخمی ہوگئے جوابی فائرنگ سے حملہ آوروں کے ساتھی زخمی ہوگئے جنہیں وہ اٹھاکر لے گئے۔ حملے میں زخمی ہونے والوں خالد ، ایاز اور عباس کو الائیڈ ہسپتال میں طبی امداد دی جا […]
تہران: ایران میں ایک خاتون نے ان پر تیزاب پھینکنے والے شخص کو معاف کردیا امینہ بہرامی کہتی ہیں کہ وہ ملزم کو تیزاب سے اندھا کرنا نہیں چاہتی ۔ ایران میں سات سال پہلے ایک شخص ماجد مہودی نے شادی کی پیشکش مسترد کرنے پر خاتون پر خاتون پر تیزاب پھینکا تھا۔ جس کے […]
کراچی: اے این پی سندھ کے صدر شاہی سید سے کراچی میں سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے ملاقات کی۔ مردان ہاس میں ہونے والی اس ملاقات میں شہر میں امن و امان کے متعلق بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہی سید نے کہا کہ […]
ممبئی: شاہ رخ خان کی” ڈان ٹو “نے آنے سے پہلے ہی باقی فلموں کا پتہ صاف کردیا۔عباس مستان اور ابھیشیک نے اپنی فلموں کی ریلیز آگے بڑھا دی۔ ممبئی فلم نگری میں شاہ رخ خان کی فلم نے آنے سے پہلے ہی دیگر فلم سازوں اور تقسیم کاروں کی نیندیں اڑا دی ہیں۔عباس مستان […]
کراچی میں گولی کا راج، فائرنگ سے ستائیس افراد ہلاک۔ مسلح افراد کا فیکٹری پر حملہ۔ درجنوں موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ کراچی کے علاقے احسن آباد میں مسلح افراد کا ٹیسکٹائل مل پر حملہ ساٹھ موٹر سائیکلیں جلادی گئیں اور ڈیڑہ سو کے قریب موٹر سائیکلوں کا سامان توڑ کے نکال […]
کراچی: فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں اضافہ کر دیا گیاہے ۔ فرنس آئل کی فی ٹن قیمت میں دو ہزار پانچ سو چھپن روپے سے دو ہزار نو سو ستاونے روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس کے بعد اس کی مختلف اقسام کی قیمت بہتتر ہزار بیالیس روپے سے چھئیتر ہزار د […]
لیہ میں دھوری اڈا کے نزدیک تین گاڑیوں میں تصادم کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے جبکہ ایک اور واقعے میں نیٹو کے تین آئل ٹینکر تباہ ہو گئے۔ ریسکیو ٹیمیں اور انتظامیہ گاڑیوں کے زخمیوں کو بچانے کے بجائے آئل ٹینکرز بچانے پہنچ گئیں۔ مسافر بس، ڈالا اور موٹر […]
ٹرینٹ برج : دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں انگلینڈ کے بولرزنے بھارت کیخلاف شاندار بولنگ کا ذریعہ اسے تین سو انیس رنز کی بڑی فتح اور سیریز میں دو صفرکی ناقابل شکست برتری دلوادی ھے۔ ٹرینٹ برج میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز میں پانچ سو چوالیس رنز […]
کوئٹہ: پاک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی کا کہنا ہے کہ بلوچستان کو حقوق دلانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔ کوئٹہ انسٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پاک فوج بلوچستان حکومت کی مکمل معاونت جاری رکھے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ […]
اسلام آباد: مسلم لیگ نواز نے حکومت کی عدالتی احکامات کی خلاف ورزیوں سے متعلق وائٹ پیپر جاری کردیا ہے ۔ نوازلیگ کی جانب سے جاری کئے گئے وائٹ پیپر میں سترہ نکات اٹھائے گئے ہیں جس میں سولہ دسمبر دوہزارنو سے لیکر ابتک کی حکومتی خلاف ورزیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔ […]
اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے وکلا نے سپریم کورٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے سپریم کورٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ وکلا نے کہا کہ وہ عدلیہ کی آزادی پر آنچ نہیں آنے دینگے۔ وکلا نے حکومت کے رویہ پر شدید تنقید کی اور کہاکہ حکومت عدالتی فیصلوں پر عمل نہ کرکے توہین […]
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے سہیل احمد کو سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں سہیل احمد کی نئی تقرری کا حکم دیا تھا جس پر وزیراعظم نے سہیل احمد کو سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ سے ہٹا کر سیکریٹری نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن تعینات کر دیا ہے۔ واضح رہے […]
وانا: جنوبی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ جنوبی وزیرستان کے مغربی علاقے نارگسی میں امریکی جاسوس طیارے نے گاڑیوں پر دو میزائل فائر کیئے جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں امریکی جاسو س طیاروں کی پروازیں جاری ہیں جس سے لوگوں […]