رملہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید

رملہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے2 فلسطینی شہید

رملہ: مغربی کنارے میں صیہونی مظالم کے خلاف احتجاج کرنے والوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں دو فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کلندیا میں قائم پناہ گزیں کے کیمپ میں گھر گھر تلاشی اور گرفتاریوں کے خلاف فلسطینی مشتعل ہوگئے اور اسرائیلی فوج کے خلاف احتجاج […]

.....................................................

طالبان کی متوقع کارروائیوں سے امریکی فوج چوکس ہے۔ مائیک مولن

طالبان کی متوقع کارروائیوں سے امریکی فوج چوکس ہے۔ مائیک مولن

کابل: ایڈ مرل مائیک مولن نے کہا ہے کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ طالبان جنگجو رمضان کے دوران پاکستان کے سرحدی علاقوں سے افغانستان میں داخل ہوں گے جس کے لیے امریکی فوج چوکس ہے ۔ افغانستان کے صوبہ قندھار اور ہلمند میں امریکی کمانڈروں سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک مولن […]

.....................................................

امریکا دیولیہ ہونے سے بچ گیا،قرض کی حد بڑھانے پر اتفاق

امریکا دیولیہ ہونے سے بچ گیا،قرض کی حد بڑھانے پر اتفاق

واشنگٹن: امریکا دیولیہ ہونے سے بچ گیا حکمران ڈیموکریٹس اور ریپبلکن رہنما حکومت کی قرض لینے کی حد میں اضافے کے معاہدے پر متفق ہو گئے۔ کانگریس میں رائے شماری آج ہوگی۔ عالمی نشریاتی اداروں کے مطابق دونوں جماعتوں کے اتفاقِ رائے کے بعد یہ معاہدہ رائے شماری کیلئے اب پیر کو امریکی کانگریس کے […]

.....................................................

کوئٹہ : ہزار گنجی میں بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ : ہزار گنجی میں بم دھماکہ، دو افراد جاں بحق ہو گئے

کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزار گنجی میں پیٹرول پمپ کے قریب دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق  اور تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ زخمیوں کو بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو […]

.....................................................

عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کر دیا

عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کر دیا

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آنے والے الیکشن میں وہ کلین سویپ کرینگے ، نواز شریف کو لاہور میں مقبولیت کیلئے چیلنج کرتا ہوں۔  ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ سے اظہار یکجہتی کیلئے  6  اگست سے اسلام آباد شاہراہ دستور پر ہفتہ وار دھرنا دیا جائیگا ، تاہم […]

.....................................................

خیر پور میں نیٹو ٹینکرز کے قافلے پر حملہ، بارہ ٹینکرز تباہ

خیر پور میں نیٹو ٹینکرز کے قافلے پر حملہ، بارہ ٹینکرز تباہ

خیر پور، کرم آباد میں نیٹو ٹینکرز کے قافلے پر حملے میں بارہ ٹینکرز تباہ اور چار افراد زخمی ہوگئے ۔ خیرپور نیشنل ہائی وے کے قریب کرم آباد کے علاقے میں بیس سے زائد نامعلوم مسلح افراد نے نیٹو سپلائی کنٹینرز پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں بارہ آئل ٹینکرز مکمل طور پر […]

.....................................................

اپنی ہی آگ میں جلتا ہوا مغرب

اپنی ہی آگ میں جلتا ہوا مغرب

سنہری بالوں والا آندرے بیرنگ بریوک اوسلو(ناروے) میں پیدا ہوا،اس نے اوسلو اسکول آف مینجمنٹ سے بزنس ایڈمنسٹریشن کی اعلی تعلیم حاصل کی،وہ ایک کسان بھی ہے اور تاجر بھی،اس نے ایک زرعی کمپنی بھی قائم کی،جہاں وہ سبزیاں اور تربوز کاشت کرتا تھا،وہ پچیس سے تیس سال کی عمر کے درمیان دائیں بازو کی […]

.....................................................

ویتنام: فیکرٹری آتشزدگی، 17 افراد ہلاک، 21 زخمی

ویتنام: فیکرٹری آتشزدگی، 17 افراد ہلاک، 21 زخمی

ہنوئی: ویتنام میں جوتوں کی فیکٹری میں آتشزدگی کے باعث سترہ افراد ہلاک جبکہ اکیس افراد جھلس کرزخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے شمالی شہر ہائی فونگ میں قائم فیکرٹری میں ویلڈنگ کے باعث آگ لگ گئی۔ جس کے باعث سترہ مزدور ہلاک اور اکیس کے زخمی ہونے کے ساتھ […]

.....................................................

بھارت : کرناٹک ریاست کے وزیراعلی مستعفی

بھارت : کرناٹک ریاست کے وزیراعلی مستعفی

کرناٹک : بھارتی ریاست کرناٹک کے وزیراعلی ییدی راپا کا کرپشن کے الزامات پر مستعفی ہونے کا اعلان، بی جی پی رہنما نے اپنا استعفی گورنر کے حوالے کردیا۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق کرناٹک کے وزیراعلی ییدی راپا پر الزام کے کہ انہوں نے کان کی ٹھیکوں میں سولہ ارب روپے سے زائد کی […]

.....................................................

کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات، بارہ افراد جاں بحق

کراچی : فائرنگ اور پر تشدد واقعات، بارہ افراد جاں بحق

کراچی کے علاقوں سرجانی اور اورنگی ٹان سمیت مختلف علاقوں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید بارہ افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ گلشن معمار کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید تین افراد جاں بحق جاں بحق ہوگئے۔ جامع کلاتھ اردو بازار میں ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ […]

.....................................................

لاہور : ن لیگ کو اپنے حق میں فیصلے دینے والی عدالتیں پسند ہیں۔ پرویز

لاہور : ن لیگ کو اپنے حق میں فیصلے دینے والی عدالتیں پسند ہیں۔ پرویز

لاہور : سینئر وفاقی وزیر چوہدری پرویز الہی نے کہا ہے کہ شریف برادران کو آنے والے دنوں میں بڑی مایوسی کا سامنا ہو گا۔ نون لیگ کو وہ عدالتیں اچھی لگتی ہیں، جو ان کے حق میں فیصلے کریں۔ لاہور میں ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن […]

.....................................................

کابل: پکتیا میں 2 نیٹو فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک

کابل: پکتیا میں 2 نیٹو فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک

کابل: افغان صوبے پکتیا میں جھڑپ اور حملے میں مترجم سمیت دس فوجی ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ نے طالبان کے ضلعی گورنر کو ہلاک کرنے کا دعوی کیاہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پکتیا صوبے میں طالبان حملے اور جھڑہوں میں سات افغان فوجی ہلاک ہوگئے۔ پکتیا کے نائب گورنرعبدالرحمان منگل کے مطابق […]

.....................................................

کراچی : کنٹینرز اسکینڈل میں اعلیٰ افسران کی جلد گرفتاری کا امکان

کراچی : کنٹینرز اسکینڈل میں اعلیٰ افسران کی جلد گرفتاری کا امکان

کراچی : پاکستان کی تاریخ کیسب سیبڑیکنٹینر اسکینڈل میں اعلی افسران کی جلدگرفتاری کا امکان ہے۔ صرف ڈیوٹی ادانہ کرنے کی مد میں پچاس ارب روپے کانقصان ہوا۔ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے اسکینڈل جس سے ملک کو کھربوں روپوں کا نقصان ہوا کچھ اعلی افسران کی جلد گرفتاری کا امکان ہے، جس میں […]

.....................................................

شام : فوج کی گولہ باری میں 24 شہری ہلاک

شام : فوج کی گولہ باری میں 24 شہری ہلاک

حما : شام کے شہر حما میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے فوج کی گولہ باری سے چوبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ امریکی ٹی وی کے مطابق حما کے ایک شہری نے ٹیلیفون پر بتایا کہ فوج نے علی الصبح شہر پر دھاوا بول دیا، گولہ باری اور بھاری ہتھیاروں سے […]

.....................................................

دپیکا،کترینہ کیف سے ایک اور فلم چھیننے میں کامیاب

دپیکا،کترینہ کیف سے ایک اور فلم چھیننے میں کامیاب

ممبئی : بالی ووڈ کی سپر اسٹار دپیکا پدوکون سپر ہٹ کیتھرینہ کیف سے ایک اور فلم چھیننے میں کامیاب ہو گئیں۔ آج کل دپیکا پدوکون کی پوری کوشش ہے کہ وہ کترینہ کیف کو کوئی فلم نہ کرنے دیں اور ان کی ہر فلم خود لے لیں،اپنی کوشش میں وہ کسی حد تک کام […]

.....................................................

اسلام آباد میں چار دہشتگرد پکڑے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک

اسلام آباد میں چار دہشتگرد پکڑے ہیں۔ وزیر داخلہ رحمان ملک

اسلام آباد :  وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے گرفتار چار دہشت گردوں کا سرغنہ خلیل الرحمان پمز اور دیگر پبلک مقامات کو نشانہ بنا نا چاہتا تھا اور اس نے خیبر ایجنسی میں 62 سکول اڑائے۔ اسلام آباد میں ٹریفک پولیس ایف ایم ریڈیو سٹیشن کی دوسری سالگرہ کے […]

.....................................................

رمضان کی آمد سے پہلے منافع خوروں کی چاندی

رمضان کی آمد سے پہلے منافع خوروں کی چاندی

کراچی : رمضان کی آمد سے قبل ہی منافع خوروں کی چاندی ہو گئی،منافع خوروں نے اشیا کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کرکے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے سستے اور رمضان بازاروں کا انعقاد کیا گیاہے لیکن ان بازاروں میں بھی […]

.....................................................

کراچی : مولانا طارق جمیل، مفتی نعیمی، علما کرام کا نائن زیرو کا دورہ

کراچی : مولانا طارق جمیل، مفتی نعیمی، علما کرام کا نائن زیرو کا دورہ

کراچی : معروف خطیب مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے،آپسی رنجیشیں اور خطائیں بھلا کر آپس میں بھائیوں کی طرح رہیں ۔ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن مصطفی کمال کہتے ہیں کہ امن کی خاطر کوشش کرنے والوں کے لیے نائن زیرو کے دروازے […]

.....................................................

اسٹینڈفورڈ اوپن ٹینس فائنل: سرینا اورمارئین مدمقابل

اسٹینڈفورڈ اوپن ٹینس فائنل: سرینا اورمارئین مدمقابل

اسٹینڈ فورڈ : سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے اسٹینڈ فورڈ اوپن ڈبلیوٹی اے ٹینس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ انجریز کے باعث ایک سالہ دوری کے بعد سرینا ولیمز کی ٹینس کورٹس پر واپسی ومبلڈن سے ہوئی تھی۔ اسٹینڈ فورڈ اوپن میں سرینا ولیمز ایک بار پھر پرانی فارم میں نظر آئیں۔ […]

.....................................................

چین : چاقوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک

چین : چاقوں کے حملے میں 7 افراد ہلاک

بیجنگ : چین کے صوبے سنکیانگ میں حملہ آوروں نے چاقو کے وار سے سات افراد کوہلاک اوراٹھائیس کو زخمی کردیا۔ سرکاری ٹی وی کے مطابق سنکیانگ کے شہر کاشغر میں حملہ آورں نے ایک ٹرک کو اغوا کرنے کے بعد اس کے ڈرائیورکو ہلاک کردیا۔ اس کے بعد حملہ آوروں نے قریب کھڑے لوگوں پر […]

.....................................................

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی گورنر سندھ سے ملاقات

وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی گورنر سندھ سے ملاقات

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے گورنر ہاوس میں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان سے ملاقات کی۔ صوبے میں امن و امان کے حوالے سے بات چیت۔ اس موقع پر جاری صورتحال ، امن امان کے قیام سے متعلق معاملات سمیت اہمیت کے حامل مختلف امور پر تبادلہ کیا گیا ۔ ملاقات میں […]

.....................................................

اسلام آباد :سی آئی اے اسٹیشن چیف واپس چلے گئے

اسلام آباد :سی آئی اے اسٹیشن چیف واپس چلے گئے

اسلام آباد : اسلام آباد میں تعینات سی اآئی اے اسٹیشن چیف واپس امریکہ روانہ ہوگئے، یہ وہی سی آئی اے اسٹیشن چیف ہیں جن کے دور میں ایبٹ آباد آپریشن ہوا،واپسی کی وجہ بیماری بتائی جارہی ہے۔امریکہ اور پاکستانی حکام نے تصدیق کردی ہے . اسٹیشن چیف نے پاک امریکہ تعلقات کی نازکی کے […]

.....................................................

کراچی میں امن ریلی بڑی کامیابی ہے،وزیراعظم

کراچی میں امن ریلی بڑی کامیابی ہے،وزیراعظم

کراچی : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے نکالے جانیوالی ریلی شہر کراچی کیلئے بڑی بات ہے. متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کی ریلی کو کامیاب کرکے سیاسی اور جمہوری پختگی کااظہار کیا ہے ۔ گورنرہاوس میں برانڈ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی […]

.....................................................

کراچی: پیپلز پارٹی کی امن ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی: پیپلز پارٹی کی امن ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

کراچی  : کراچی میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کلفٹن ہیلی پیڈ سے تین تلوار تک امن ریلی کے دوران امن مارچ کیا گیا۔ جس میں صوبائی وزرا اور ایم کیو ایم کے کئی رہنماں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کی اپیل پر نکالی جانے والی امن ریلی میں پیپلزپارٹی ، متحدہ قومی […]

.....................................................