اسلام آباد : سلیم شہزاد تحقیقاتی کمیشن کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں بعض صحافیوں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ کمیشن آئندہ چند روز میں سلیم شہزاد کی لاش اور گاڑی ملنے والی جگہوں کا دورہ کریگا۔ کمیشن کا اجلاس جسٹس ثاقب نثار کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس کے بعد […]
واشنگٹن: امریکی حکام نے دعوی کیا ہیکہ اسامہ کی ہلاکت کے بعد القاعدہ کمزور ہوگئی ہے تاہم پاکستان میں موجود القاعدہ رہنما ایمن الظواہری دہشتگرد گروپ کو ایک مرتبہ پھر منظم کرسکتاہے۔ امریکا کے انسداد دہشتگردی کے متعلق ادارے کے حکام نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ پاکستان میں اسامہ بن لادن کی […]
لاہور : پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر امتیاز صفدر وڑائچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کو پرویزمشرف کے دور میں تو جدوجہد یاد نہیں آئی لیکن جمہوری حکومت میں انہوں نے جمہوریت کیخلاف اعلان کردیا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن تاریخ سے سبق […]
اسلام آباد : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت کابینہ کے اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹور کے لئے دوارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دیدی گئی ہے ۔رمضان المبارک میں یوٹیلیٹی اسٹورپر تمام اشیا کی قیمتیں دس فیصد کم ہونگی۔ اجلاس میں وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے وزرا کو ہدایت کی کہ ضروری اشیا کی قیمتوں […]
کوئٹہ : بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس قاضی فائز عیسی نے حکم دیا ہے کہ نواب بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان کوفوری طورپر گرفتارکیا جائے اوربلوچستان حکومت کیس پر توجہ دے۔ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس جناب جسٹس قاضی فائز عیسی اورجناب جسٹس ہاشم خان کاکڑ پر مشتمل ڈویژنل بنیچ نے نواب […]
سیول: جنوبی کوریا میں موسلا دھار بارش کے باعث مٹی کے تودے گرنے سے سترہ افراد ہلاک اور متعدد عمارتیں مٹی میں دب گئے جبکہ تین افراد لاپتہ ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسلسل بارش کے باعث جنوبی کوریا کے وسطی پہاڑی علاقے میں مٹی کے تودے تفریحی مقام پر قائم عمارتوں پرگرے […]
اسلام آباد : صدرآصف علی زرداری اوروزیراعظم سیدیوسف رضاگیلانی نے مسلم لیگ ن کے رہنمامیاں محمد نوازشریف کوپارٹی کاصدرمنتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ صدر اور وزیراعظم کی جانب سے میاں محمد نوازشریف کوبھیجے گئے خیرسگالی کے پیغام کہا گیا ہے کہ میاں محمد نواز شریف ،ملک کے لئے پہلے ہی اہم خدمات سرانجام دے […]
ممبئی : بالی ووڈ فلم زندگی نہ ملے گی دوبارہ نے دس دن میں ایک سو آٹھ کروڑ کا بزنس کرکے باکس آفس پر اپنی حکمرانی قائم کرلی۔ یہ ہیں چار دوست جنہیں قسمت نے ایک کردیا اور پھر انھوں نے اپنی زندگی کے چند دنوں کو ایسے گزارنے کا فیصلہ کیا کہ پھر زندگی […]
راولپنڈی : وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری عبدالمجید نے راولپنڈی لیاقت باغ میں شہید بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر حاضری دی ،پھولوں کی چادر چڑھائی اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم آزادکشمیر جب بے نظیر بھٹو کی جائے شہادت پر پہنچے تو راولپنڈی اور اسلام آباد کے پیپلز پارٹی کے کارکنوں […]
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے میاں محمد نوازشریف کوپاکستان مسلم لیگ ن کا صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے امیدظاہرکی کہ میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ ن ملک میں جمہوریت کے استحکام کیلئے موثر انداز میں اپناکردار ادا کرے […]
لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ کی سنٹرل کنٹریکٹ کمیٹی نے بیس کھلاڑیوں کے ناموں کی حتمی فہرست چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ کو جمع کرادی ہے۔ دورہ زمبابوی کیلئے سلیکشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہے گا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دورہ زمبابوے کے لئے محسن خان کی سربراہی میں […]
قندھار: افغانستان کے شہر قندھار کے میئر غلام حیدر حمیدی خودکش حملے میں جان بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی ایجنسی کے مطابق قندھار کے میئر سٹی ہال میں شہریوں کو خطاب کررہے تھے کہ ایک خودکش حملہ آور نے اپنی پگڑی چھپائے دھماکہ خیز مواد سے دھماکہ کردیا۔ جس کے نتیجے […]
واشنگٹن: واشنگٹن کی عدالت نے ڈاکٹر غلام نبی فائی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں نظر بند کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ ایف بی آئی نے کشمیری امریکن کونسل کے چیئرمین ڈاکٹرغلام نبی فائی پر آئی ایس آئی سے رابطے، پاکستان کیلئے غیرقانونی طور پر لابنگ کرنے اور چالیس لاکھ ڈالر لینے کا الزام […]
اسلام آباد: وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پیپکو کی مالی معاونت کے لئے پینسٹھ ارب روپے کی منظوری دی جائے گی۔ اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ملک میں امن و امان اور کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ اجلاس میں دیگر ممالک […]
غلانئی: مہمند ایجنسی کی تحصیل بازئی میں بارودی سرنگ کے دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں دو رضا کار جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے جبکہ پانچ سیکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں۔
اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختون خواہ اور کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چو بیس گھنٹو ں کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذ شتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کراچی اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواں کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے […]
بھارت کی پرامن سیاسی جارحیت میں جوں جوں اضافہ ہو رہا ہے ہم محسوس کئے بغیر پسپائی کی لپیٹ میں آتے جا رہے ہیں۔ ایک عرصہ پہلے بھارتی سپریم کورٹ نے جوڈیشل ایکٹوازم شروع کی تھی۔ لیکن وہ ایڈونچرازم میں کبھی نہیں بدلی۔ کچھ عرصے کے بعد ہم بھی اس راہ پر چل نکلے لیکن […]
کابل: افغانستان میں نئے امریکی سفیر ریان سی کروکر نے کہاہے کہ امریکا افغانستان میں مستقل اڈے نہین بنانا چاہتا اور۔نہ پڑوسی ممالک میں اثر رسوخ بڑھانے کیلئے کابل کو پلیٹ فارم کے طورپر استعمال کیا جائیگا۔ کابل میں تقریب سے خطاب میں امریکی سفیر ریان سے کروکر کا کہنا تھا دوہزار چودہ میں سیکورٹی […]
اوسلو: بم دھماکے اور فائرنگ میں ہلاکتوں پر ناروے سمیت یورپ بھر میں سوگ کی فضا طاری ہے۔ اوسلو میں ایک لاکھ افراد نے ریلی نکالی۔ ملزم آندرے کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے دو گروہ اس کے ساتھ ہیں۔ مغربی میڈیا کے مطابق ناروے پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کو جزیرہ یٹویا […]
اسلام آباد : سابق وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت سے زیادہ عدلیہ کا کوئی محافظ نہیں لیکن وفاق کے متوازی نظام قائم نہیں ہونے دیں گے ، عوام منتظر ہیں کہ شہباز شریف کی عدلیہ کو سیاسی رنگ دینے کے خلاف ازخود کاروائی کب ہوتی ہے۔ گورنر ہاوس لاہور میں […]
نئی دہلی: بھارتی وزیر دفاع اے کے انٹونی نے کہا ہے کہ ملکی سرحدوں اور قومی استحکام کی ہر صورت حفاظت کی جائے گی۔ تنازعات کے حل کیلئے پڑوسی ممالک سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رہیگا۔ کارگل جنگ کے بارہ سال مکمل ہونے پر مرنے والے فوجیوں کی یاد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے […]
جکارتہ : امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ انہوں نے شمالی کوریا کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری عدم پھیلا کے حوالے سے مذاکرات کار کو دورہ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ شمالی کورین رہنما کو دورے کی دعوت دینے کا مقصد ممکنہ […]
اٹک : تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل در آمد نہ ہونے پر حکومت کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کرتے ہوئے فوج کو چیف جسٹس کا ساتھ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اٹک کے سیاسی کارکنوں کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر عمران […]
اسلام آباد : وزیر داخلہ رحمن ملک سے پاکستان میں امریکی سفیر کیمرون منٹر نے اسلام آباد میں ملاقات کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر امریکی سفیر نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے […]