وزیرآباد کی خبریں 5/12/2014

وزیرآباد کی خبریں 5/12/2014

گیپکو حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں اجالے پھیلانے کیلئے میدان عمل میں ہے وزیرآباد(عقیل احمد خان لودھی)گیپکو حکومت پاکستان کی ہدایات کے مطابق ملک بھر میں اجالے پھیلانے کیلئے میدان عمل میں ہے،ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے بہت جلد ملک میں توانائی کا انقلاب […]

.....................................................

متناسب نمائیندگی کا مطالبہ اور دھاندلی کا سیلاب

متناسب نمائیندگی کا مطالبہ اور دھاندلی کا سیلاب

تحریر : عمر فاروق سردار۔ چیچا وطنی پاکستان میں ہونے والے ہر الیکشن کے بعد نعرہ دھاندلی بلند ہوتا ہے الیکشن کا نظام ہی ایسا ہے ہر کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جس کو جہاں بھی موقع ملے وہ وہاںدھاندلی کرنا فرض عظیم سمجھتا ہے اس الیکشن میں بھی دھاندلی بھی بڑے منظم […]

.....................................................

جمعہ المبارک کے دن ملک بھر میں انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام سندھ بھر میں یوم ناموس سید عائشہ صدیقہ منایا جائے گا۔ محمد زبیر صدیقی

جمعہ المبارک کے دن ملک بھر میں انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام سندھ بھر میں یوم ناموس سید عائشہ صدیقہ منایا جائے گا۔ محمد زبیر صدیقی

کراچی(خصوصی رپورٹ) انجمن طلبہ اسلام سندھ کے ناظم محمد زبیر صدیقی نے کہا ہے کہ ملعون جنید جمشید نے جس طرح ام المومنین کا تذکرہ کیا، اس سے ہر صاحب ایمان کا دل رنجیدہ ہے۔ کالج اور جامعات میں طلبہ برادری کو غلط قسم کی متشدد دعوت دینے والے جنید جمشید اپنی حقیقی روپ میں […]

.....................................................

اسلام آباد میں چٹھہ بختاور کے قریب کچی آبادی میں کارروائی 12 مبینہ دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد میں چٹھہ بختاور کے قریب کچی آبادی میں کارروائی 12 مبینہ دہشتگرد گرفتار

اسلام آباد میں چٹھہ بختاور کے قریب کچی آبادی میں کارروائی 12 مبینہ دہشتگرد گرفتار۔ ملزمان سے دو رائفلیں، پستول اور 72 راونڈ بر آمد۔

.....................................................

پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، صدر ممنون

پاک ایران گیس منصوبہ مکمل کرنے کیلیے پرعزم ہیں، صدر ممنون

اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ سرحدوں پر امن چاہتا ہے اور ایران سے تمام شعبوں میں برادارانہ تعلقات کونئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے۔ پاکستان کے دورے پر آئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی اردشیر سے ملاقات کے دوران صدر ممنون حسین کا […]

.....................................................

ملتان میں عاشق قیدی کا پھر محبوبہ سے ملاقات کا مطالبہ

ملتان میں عاشق قیدی کا پھر محبوبہ سے ملاقات کا مطالبہ

ملتان (جیوڈیسک) گذشتہ ماہ ڈسٹرکٹ جیل ملتان کی ٹنکی پر چڑھ کر محبوبہ سے ملاقات کا مطالبہ کرنے والے عاشق قیدی نے ایک بار پھر محبوبہ سے ملاقات کرانے کے مطالبہ کیا اور پھر خودکشی کی کوشش کی قیدی غلام محمد نے سنٹرل جیل میں بھی مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کرایک بار […]

.....................................................

بھارت میں کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے ندامت ہو، علی ظفر

بھارت میں کبھی ایسا کام نہیں کیا جس سے ندامت ہو، علی ظفر

لاہور (جیوڈیسک) معروف اداکار و گلوکار علی ظفرنے کہا ہے کہ ہالی ووڈ اوربالی ووڈ کے پیچھے لگتے ہوئے لالی ووڈ کے بجائے ہمیں پاکستان فلم انڈسٹری کا نام پوری دنیا میں متعارف کروانا چاہیے۔ مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا ہمارے پاس بہت سی خوبصورت کہانیاں اور لکھنے والے […]

.....................................................

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ہرا کر سیریز برابرکر دی

نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو ہرا کر سیریز برابرکر دی

دبئی (جیوڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو سترہ رنز سے ہراکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پاکستان کی پوری ٹیماٹھارہ اعشاریہ پانچ اوورز میں 127رنز بناکر ڈھیر ہو گئی۔ کیویز نے پاکستان کو جیت کے لیے 145 […]

.....................................................

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے بھارت میں شروع ہو گا

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے بھارت میں شروع ہو گا

نئی دہلی (جیوڈیسک) چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ آج سے بھارت میں شروع ہو رہا ہے۔ بھارت میں منعقدہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان ہاکی ٹیم پہلا میچ بیلجیئم کے خلاف میچ کھیلے گی۔

.....................................................

ملکی یوریا کی فروخت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ

ملکی یوریا کی فروخت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ

کراچی (جیوڈیسک) رواں سال پہلے 11 ماہ کے دوران ملکی یوریا کی فروخت میں 17 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔رواں سال جنوری تا نومبرکھاد کی فروخت 5 فیصد کمی سے 49 لاکھ ٹن رہی صرف گزشتہ ماہ نومبر کے دوران ملکی سیمنٹ کی فروخت 17 فیصد گراوٹ سے 4 لاکھ 59 ہزار ٹن رہی […]

.....................................................

سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کےعہدے کا حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس سردار رضا خان آج چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا خان سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے۔ سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق حلف برداری کی تقریب دوپہر ایک بجے سپریم کورٹ میں ہوگی۔

.....................................................

بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی

بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے خود کشی کر لی

کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان یونیورسٹی کوئٹہ میں پولیس اہلکار نے گولی مار کر خود کشی کر لی۔ پولیس کے مطابق سریاب روڈ پر واقع بلوچستان یونیورسٹی میں عبدالو حید نامی اہلکار نے خود کو شارٹ گن سے فائر کر کے زخمی کر لیا۔ اسکو ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ […]

.....................................................

عراقی شہر کرکوک اور بغداد میں کار بم دھماکے، 32 افراد ہلاک

عراقی شہر کرکوک اور بغداد میں کار بم دھماکے، 32 افراد ہلاک

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے مختلف شہروں میں کار بم دھماکوں کے نتیجے میں 32 افراد ہلاک اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراقی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ کرکوک کے کردآبادی والے علاقے شرجاح میں ایک مصروف شاہراہ پر کاربم دھماکا ہوا ہے۔اس شاہراہ پر متعدد ریستوران اور دکانیں […]

.....................................................

صدر اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کر دیا

صدر اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کر دیا

واشنگٹن (جیوڈیسک) صدر اوباما نے ایشٹن کارٹر کو نیا امریکی وزیر دفاع نامزد کردیا ہے، انہیں چک ہیگل کے مستعفی ہونے کے بعد اس عہدے کے لیے نامزد کیا گیا ہے، اس فیصلے کی حتمی منظوری کانگریس دے گی۔ تاہم اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ کانگریس میں ان کے نام کی مخالفت ہو، […]

.....................................................

مقبوضہ کشمیر میں حملے، 8 فوجیوں، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں حملے، 8 فوجیوں، 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک

سری نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے 4 مختلف مقامات پر مسلح جنگجوؤں کے حملوں میں 8 فوجیوں اور 3 پولیس اہلکاروں سمیت 13 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ جوابی کارروائیوں میں 8 حملہ آور بھی مارے گئے۔ بھارتی فوجی حکام کے مطابق مقبوضہ وادی میں جمعے کے روز مسلح جنگجوئوں اور فورسز کے درمیان 4 مختلف […]

.....................................................

داعش سے تعلق، شام سے لوٹنے والے 2 برطانیوں کو 12 برس جیل

داعش سے تعلق، شام سے لوٹنے والے 2 برطانیوں کو 12 برس جیل

لندن (جیوڈیسک) شام میں داعش کا ساتھ دے کر لوٹنے والے دو برطانوی شہریوں کو 12 برس کے لیے جیل بھیج دیا گیا ہے۔ دونوں کا تعلق برمنگھم سے ہے۔ محمد ناہین احمد اور یوسف زبیر سرور نے دہشتگردوں کے ساتھ 8 ماہ گزارے تھے۔ تاہم ماجدہ خاتون نے اپنے بیٹے سے متعلق پولیس کو […]

.....................................................

کشمیر میں تشدد کا کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کرسکتے، امریکا

کشمیر میں تشدد کا کوئی حتمی نتیجہ اخذ نہیں کرسکتے، امریکا

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے کہا ہے کہ کشمیر میں ہر قسم کی پر تشدد کارروائیوں پر تشویش ہے مگر فوری طور پر کوئی نتیجہ اخذ نہیں کریں گے۔ محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیر کے معاملے پر امریکی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی۔ ترجمان نے کہاکہ آرمی […]

.....................................................

جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے، الطاف حسین

جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے، الطاف حسین

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کے ممتاز شاعر جوش ملیح آبادی محروم و مظلوم عوام کی آواز تھے۔ شاعر انقلاب جوش ملیح آبادی کی برسی پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جوش صاحب نے اپنی انقلابی […]

.....................................................

خالد سومرو قتل، تفتیش کا دائرہ پنجاب، بلوچستان تک بڑھا دیا گیا

خالد سومرو قتل، تفتیش کا دائرہ پنجاب، بلوچستان تک بڑھا دیا گیا

سکھر (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل کیس کی تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سکھر پولیس نے قتل کے الزام میں دو مبینہ اجرتی قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایس پی سکھر تنویر حسین تنیو نے بتایا کہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قتل میں […]

.....................................................

حیدرآباد یونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں سب کیلئے ہوگی، الطاف حسین

حیدرآباد یونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں سب کیلئے ہوگی، الطاف حسین

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ حیدرآباد یونیورسٹی کسی ایک طبقہ کیلئے نہیں بلکہ سب کیلئے ہوگی اورا س میں داخلے سفارش پرنہیں بلکہ میرٹ پرہوں گے۔ انہوں نے یہ بات آج حیدرآباد میں زونل کمیٹی کے ارکان اورنائن زیرو پر اراکین رابطہ کمیٹی اور شعبہ جات میں […]

.....................................................

چوہدری نثار نے کہا نواز شریف حکومت نہیں، کاروبار کرنے آئے ہیں: پرویز خٹک

چوہدری نثار نے کہا نواز شریف حکومت نہیں، کاروبار کرنے آئے ہیں: پرویز خٹک

پشاور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار وزیراعظم نواز شریف کے بارے میں جو رائے رکھتے ہیں اگر وہ لوگوں کو بتا دیں تو شرمندگی ہوگی۔ چودھری نثار ہی نے دھرنا جاری رکھنے کا بھی کہا تاکہ حکومت پر پریشر بنا رہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما […]

.....................................................

کراچی: سائٹ ایریا میں آتشزدگی پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش

کراچی: سائٹ ایریا میں آتشزدگی پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش

کراچی (جیوڈیسک) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایڈمنسٹریٹر اور کمشنر کو ٹیلی فون کرکے سائٹ ایریا میں لگنے والی آگ پر اظہار تشویش کیا۔ ڈاکٹر عشرت العباد نے ہدایت دی کہ آگ پر قابو پانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ گورنر سندھ نے آگ بجھانے کے لیے کے پی ٹی اور […]

.....................................................

کراچی:فیکٹری میں لگی آگ پر 90 فیصد قابو پالیا

کراچی:فیکٹری میں لگی آگ پر 90 فیصد قابو پالیا

کراچی (جیوڈیسک) سائٹ ایریامیں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر 90 فیصد قابو پالیا گیا ہے۔ چیف فائر بریگیڈ آفیسر احتشام الدین نے بتایا کہ عمارت میں کولنگ کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمیکل کے باعث آگ پر قابو پانےمیں تاخیر ہوئی۔

.....................................................

الطاف حسین کا کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی پر اظہار افسوس

الطاف حسین کا کراچی میں فیکٹری میں آتشزدگی پر اظہار افسوس

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے سائٹ کے علاقے میں فیکٹری میں لگنے والی آگ اور اس سے بڑے پیمانے پر ہونے والے نقصانات پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہو ئے مطالبہ کیاکہ فائر بریگیڈ کو اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید فائر ٹینڈرز اور جدید آلات سے […]

.....................................................