للیانی کی خبریں 11/7/2014

للیانی کی خبریں 11/7/2014

زمین کے تنازع پر 22افراد کے تشدد سے زخمی ہونے والے بزرگ زندگی کی بازی ہار گیا مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)زمین کے تنازع پر 22افراد کے تشدد سے زخمی ہونے والے بزرگ زندگی کی بازی ہار گیا، محمد نواز کو پرویز وغیرہ نے پانی لگانے کے تنازع پر ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کرکے […]

.....................................................

اداکار فواد خان اور سونم کپور کی فلم خوبصورت کا پوسٹر ریلیز

اداکار فواد خان اور سونم کپور کی فلم خوبصورت کا پوسٹر ریلیز

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی اداکارو گلو کار علی ظفر، راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کے بعدہمارے ایک اور ہیرو فواد خان نے بھی بالی ووڈ کی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا ہے۔ پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری سے لاکھوں دلوں پر راج کر نے والے فواد خان کی پہلی بالی ووڈ فلم خو […]

.....................................................

فلم “دی ہنگر گیمز :ماکنگ جے پارٹ ون” کے ٹیزر ٹریلرز جاری

فلم “دی ہنگر گیمز :ماکنگ جے پارٹ ون” کے ٹیزر ٹریلرز جاری

نیویارک (جیوڈیسک) باکس آفس پر تہلکہ مچا دینے والی ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر سائنس فکشن ایڈونچرفلم دی ہنگر گیمز سلسلے کی تیسری فلم اور دی ہنگر گیمز:کیچنگ فائر کے سیکوئل دی ہنگر گیمز:ماکنگ جے پارٹ ون کے ٹیزر ٹریلرز جاری کردیے گئے۔ ہنگر گیمز سیریز کے پریکوئل کے پارٹ ون کی ہدایتکاری فرانسس لارنس […]

.....................................................

میسی، میراڈونا اور پیلے جیسا عظیم فٹبالر بننے سے 1 فتح دور

میسی، میراڈونا اور پیلے جیسا عظیم فٹبالر بننے سے 1 فتح دور

ساؤ پاؤلو (جیوڈیسک) ارجنٹائن کے لیونل میسی، میراڈونا اور پیلے جیسا عظیم فٹبالر بننے سے ایک فتح دور رہ گئے، جرمنی کے خلاف اتوار کو کامیابی 4 بار کے فٹبالر آف دی ایئر کوآل ٹائم سپر اسٹار بنادے گی۔ دریں اثنا ڈوپ ٹیسٹ کی وجہ سے میسی کا نیدرلینڈز کے خلاف جیت کا جشن ادھورا […]

.....................................................

عدالت نے بطور چیئرمین بحال کر دیا، نجم سیٹھی

عدالت نے بطور چیئرمین بحال کر دیا، نجم سیٹھی

اسلام آباد (جیوڈیسک) نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عدالت نے انہیں چیئرمین پی سی بی بحال کر دیا۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ عدالت نے بطور چیئرمین پی سی بی کام جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری طرف سے کرکٹ بورڈ سے متعلق کوئی رکاوٹ نہیں۔

.....................................................

سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلیے سیاسی بے چینی کا خاتمہ ضروری ہے

سرمایہ کاروں کے اعتماد کیلیے سیاسی بے چینی کا خاتمہ ضروری ہے

کراچی (جیوڈیسک) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ ملکی برآمدات میں اضافے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافے کے لیے ملک سے سیاسی بے چینی کاخاتمہ بے حدضروری ہے۔ ملک وقوم کی بقا اور ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں معاشی ایجنڈے کے تحت موجودہ […]

.....................................................

ملک میں موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

ملک میں موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ گئی

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق ملک میں زیر استعمال موبائل سمز کی تعداد 14 کروڑ کے قریب پہنچ چکی ہے۔ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی موبائل فون لوگوں کی زندگی کا اہم حصہ بن چکا ہے جس کے سبب اسکے استعمال کا رجحان بھی بڑھتا جا رہا ہے۔ پاکستان […]

.....................................................

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، مزید 14 فلسطینی جاں بحق، درجنوں زخمی

غزہ پر اسرائیلی جارحیت، مزید 14 فلسطینی جاں بحق، درجنوں زخمی

غزہ (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی فضائیہ کے حملوں میں آج 14 فلسطینی جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوگئے، عرب ٹی وی کے مطابق چار دن میں گیارہ سو سے زائد حملے کیے گئے ہیں جن میں جاں بحق افراد کی تعداد 103 ہوگئی ہے، جبکہ ساڑھے سات سو سے زائد افراد زخمی ہیں۔ زمینی کارروائی […]

.....................................................

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 2 حملوں میں 7 فلسطینی جاں بحق

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، مزید 2 حملوں میں 7 فلسطینی جاں بحق

غزہ (جیوڈیسک) غزہ پر اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، تازہ فضائی حملوں میں مزید 7 فلسطینی جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 112 ہوگئی ہے۔ غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت پانچویں روز بھی جاری ہے اور اسرائیلی جیٹ طیاروں کی تازہ بمباری میں مزید 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ […]

.....................................................

کراچی: آرام باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: آرام باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں آرام باغ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ آرام باغ کے علاقے میں پولیس کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔ جسے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج وہ […]

.....................................................

فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق

فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مخالفین کی فائرنگ سے تین افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مدوانہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں پرانی دشمنی پر مخالفین نے گھر پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس نے لاشوں […]

.....................................................

رابطہ کمیٹی کی یونٹ انچارج اور 2 کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

رابطہ کمیٹی کی یونٹ انچارج اور 2 کارکنوں کی گرفتاری کی مذمت

کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے رینجرز کی جانب سے ایم کیو ایم نیوکراچی سیکٹر کے یونٹ انچارج حیدر بیگ، برنس روڈ سیکٹریونٹ کے کارکنوں عبدالرحمان اور ہارون کی بلاجواز گرفتاری اور چھاپوں کی مذمت کی ہے۔ خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے کہ کارکنان کسی جرم میں ملوث ہیں تو بتایا جائے، […]

.....................................................

پانچ ممتاز مسلم امریکیوں کی ای میلز کی جاسوسی

پانچ ممتاز مسلم امریکیوں کی ای میلز کی جاسوسی

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی (این ایس اے) اور ایف بی آئی کی جانب سے خفیہ نگرانی پروگرام کے تحت پانچ ممتاز امریکی مسلمانوں کی ای میلز کو اسکین کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آن لائن جریدے ‘دی انٹر سیپٹ’ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق ان افراد میں ایک اٹارنی، ایک […]

.....................................................

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیر ستان میں دورن حملے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں دتہ خیل کے علاقے ڈوگہ مدا خیل میں ایک گاڑی اور گھر کو نشانہ بنایا گیا، ڈرون طیارے نے 2 میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

.....................................................

میرانشاہ: دتہ خیل، ڈوگہ مداخیل میں ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

میرانشاہ: دتہ خیل، ڈوگہ مداخیل میں ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک

میرانشاہ: دتہ خیل، ڈوگہ مداخیل میں ڈرون حملہ، 6 افراد ہلاک۔ حملے میں گاڑی اور گھر کو نشانہ بنایا گیا، جاسوس طیاروں سے دو میزائل داغے گئے۔

.....................................................

بنوں دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ

بنوں دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ

بنوں دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، بم ڈسپوزل یونٹ۔ بنوں : دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا، بم ڈسپوزل یونٹ۔ دھماکے میں چار شہری زخمی ہوئے، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر بنوں سید عنایت علی شاہ۔

.....................................................

انتظامیہ ناکام، دودھ اور گوشت کی من مانے نرخ پر فروخت جاری

انتظامیہ ناکام، دودھ اور گوشت کی من مانے نرخ پر فروخت جاری

کراچی (جیوڈیسک) شہر میں دودھ اور گوشت کی من مانی قیمت پر فروخت جاری ہے، تازہ دودھ 80 سے 84 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے، قصاب گائے، بچھیا اور بکرے کے گوشت کی بھی من مانے نرخ وصول کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انتظامیہ تمام تر دعوؤں کے باوجود تازہ دودھ 70روپے […]

.....................................................

سوات: تحصیل کبل کے علاقوں کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، ننگولئی اور شکر درہ میں سرچ آپریشن

سوات: تحصیل کبل کے علاقوں کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، ننگولئی اور شکر درہ میں سرچ آپریشن

سوات: تحصیل کبل کے علاقوں کوزہ بانڈئی، برہ بانڈئی، ننگولئی اور شکر درہ میں سرچ آپریشن۔ کانجو مٹہ روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلیے بند کر دیا گیا، سیکیورٹی زرائع۔

.....................................................

پنجاب میں اہم شخصیت کے اغوا کا خدشہ سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

پنجاب میں اہم شخصیت کے اغوا کا خدشہ سیکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایات

راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی سمیت پنجاب سے اہم شخصیت کے اغواء کے خدشے کے پیش نظر راولپنڈی اور پنجاب بھر کی پولیس سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بناتے ہوئے داخلی و خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کیلئے کہا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراکی جانب سے ریجنل پولیس افسرراولپنڈی، سی پی اوراولپنڈی […]

.....................................................

بنوں میں ریلوے روڈ پر دھماکہ

بنوں میں ریلوے روڈ پر دھماکہ

بنوں میں ریلوے روڈ پر دھماکہ۔ دھماکہ نیشنل بنک کے قریب کھڑی موٹر سائیکل میں ہوا، پولیس۔

.....................................................

جائیداد کا تنازع، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، بھائی زخمی

جائیداد کا تنازع، فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، بھائی زخمی

راولپنڈی (جیوڈیسک) تھانہ مندرہ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر ہونے والے جھگڑے کے دوران گولیاں چلنے سے کانسٹیبل جاں بحق اور اس کا بھائی زخمی ہو گیا، پولیس نے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں، واقعات کے مطابق سکھو کے علاقے میں پولیس کانسٹیبل سبط حسن […]

.....................................................

تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، نوجوان جاں بحق

تیز رفتار موٹر سائیکل فٹ پاتھ سے ٹکرا گیا، نوجوان جاں بحق

راولپنڈی (جیوڈیسک) واقعات کے مطابق نوجوان طاہر خان اپنے موٹر سائیکل آر آئی 7235 پر شہید چوک کے قریب سے گزر رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل پر قابو نہ رکھ سکا اور فٹ پاتھ سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا۔ جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا […]

.....................................................

ضلعی ہسپتالوں‌ میں 10 بستروں پر مشتمل برن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

ضلعی ہسپتالوں‌ میں 10 بستروں پر مشتمل برن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی (جیوڈیسک) حکومت پنجاب نے جھلسے مریضوں کو مناسب طبی امدادکی فراہمی کیلئے سہولیات نہ ہونے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھرکے تمام ضلعی سطح کے ہسپتالوں میں برن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے محکمہ صحت کے صوبائی اورتمام ضلعی افسران سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہواہے کہ […]

.....................................................

رمضان بازار کے فوائد عوام تک پہنچا رہے ہیں‘سیکرٹری پاپولیشن

رمضان بازار کے فوائد عوام تک پہنچا رہے ہیں‘سیکرٹری پاپولیشن

فیصل آباد (جیوڈیسک) رمضان بازاروں کے انعقاد کے فوائد کما حقہ عوام تک پہنچانے کے لئے ان کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے جس کے حوصلہ افزاء نتائج حاصل ہورہے ہیں۔یہ بات سیکرٹری پاپولیشن ویلفیئر پنجاب الطاف ایزد خان نے مختلف رمضان بازاروں کادورہ کرتے ہوئے کہی۔ڈی سی اونورالامین مینگل بھی ان کے ہمراہ تھے۔ […]

.....................................................