بغداد (جیوڈیسک) عراق کے صوبہ انبار کے میں باغیوں اور سکیورٹی فورسز میں شدید لڑائی جاری ہے جب کہ سیکیورٹی فورسز کی بمباری سے 7 جنگجوئوں سمیت 32 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ انبار کے قصبے بائیجی میں بمباری کر کے 19 افراد کو ہلاک […]
لندن (جیوڈیسک) برطانیہ کی تین یونیورسٹیوں اور 57 پرائیوٹ کالجز میں غیر ملکی طلباء کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے، فیصلہ انگریزی کے مشتبہ جعلی ٹیسٹ کی روشنی میں کیا گیا۔ برطانوی حکومت نے 3 یونیورسٹیوں اور 57 کالجوں میں پاکستانیوں سمیت غیر ملکی طلبا کو ویزے اسپانسر کرنے سے روک دیا ہے۔ ہائوس […]
کراچی (جیوڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہ صیام کی آمدسے قبل بجلی کی قیمتوں میں 82 پیسے فی یونٹ کی کمی کااعلان کیا ہے۔ بجلی کے نرخوں میں کمی کافائدہ آئندہ ماہ کے بلوں میں دیا جائے گا۔ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مئی 2014 کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی […]
کسی کے آنے کی آمد عام طور پر خوشگوار ہوتی ہے اور اس کے استقبال کی تیاریاں بھی بڑے پیمانہ پر کی جاتی ہیں۔اب یہ الگ بات ہے کہ وہ آنے والا کون ہے اور اس کی تیاریاں کیسے کی جائیں۔فی الوقت ہم رمضان المبارک کی بات کر رہے ہیں اور اس کی آمد نہ […]
پشاور (جیوڈیسک) پشاور ایئرپورٹ کے قریب پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کے واقعے کے بعد معطل کیا گیا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق فلائٹ آپریشن بحال کیے جانے کے بعد نجی ایئرلائن کی ایک پرواز باچا خان ایئرپورٹ پر لینڈ کرگئی ہے۔ ابو ظہبی سے آنے والی […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کراچی ایئر پورٹ کے سانحے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) اور سیکریٹری وزارت داخلہ سے 2 ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی۔ فاضل چیف جسٹس کو جسٹس ہیلپ لائن کے رہنما ندیم شیخ ایڈووکیٹ اور دیگر […]
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان کے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہاہے کہ حکمراں بدمعاش ہیں اوریہ شایداس بات سے بے خبرہیں کہ پانی سر سے اونچا ہوگیا ہے۔ بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا تھا کہ اب عوام گھروں سے نکل چکے ہیں اورنظام میں تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ ان کا کہنا […]
حضرتِ انسان خواہ ترقی کی کتنی ہی منازل طے کرچکا ہے، چاند پر کمانیں ڈال رکھی ہیں، سمندر کی وسعتوں کو چیر کر رکھ دیا ہے مگر کائنات میں کچھ ایسے راز پوشیدہ ہیں جن کے بارے میں صرف اور صرف اس کائنات کو تخلیق کرنے والا ہی بہتر جانتا ہے، انہی پراسرار رازوں میں […]
کوٹلہ ارب علی خاں کے صحافیوں کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمہ کوٹلہ ارب علی خاں ( چوہدری علی اختر سعید )کوٹلہ ارب علی خاں کے صحافیوں کے خلاف درج کئے گئے جھوٹے مقدمہ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ایسا کرنے کا مقصد صحافیوں کو پیشہ ورانہ امور کی ادائیگی سے روکنا […]
کراچی (جیوڈیسک) منگھوپیر میں سیمنٹ فیکٹری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ منگھو پیر میں پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کرکے مار ڈالا۔ ادھر کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج دم توڑ گیا۔
نئی دہلی (جیوڈیسک) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ بھارت کے ناقص پاور سیکٹر میں حکومت نے بڑھتی ہوئی طلب کے باوجود اصلاحات متعارف نہیں کرائیں تو اس کے نقصانات 2017 میں بڑھ کر 27 ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ جائیں گے۔ گزشتہ روز جاری تحقیقی رپورٹ کے مطابق بھارت ان ملکوں میں شامل ہے […]
کراچی (جیوڈیسک) ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور پاکستانی سفارتخانے کے اشتراک سے نیدرلینڈ میں پاکستانی آم کی 11 ویں سالانہ نمائش منعقد کی گئی۔ نمائش میں سندھڑی، چونسا، بیگن پھلی، سنہرا سمیت دیگر مشہور ورائٹیز کی نمائش کی گئی اور شرکا کو پاکستانی آم کے ذائقے سے بھی روشناس کرایا گیا، اس مقصد کے […]
ریو ڈی جنیرو(جیوڈیسک) فٹبال ورلڈ کپ 2014ء کے سلسلے میں کھیلے گئے ایک میچ میں یونان نے آئیوری کوسٹ کو 2-1 سے ہرا دیا۔ اس فتح کے بعد یونان کی ٹیم اگلے مرحلے میں داخل ہوگئی آئیوری کوسٹ ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی ہے۔ ایک دوسرے میچ میں کولمبیا نے جاپان کو 4-1 سے شکست […]
لاہور (جیوڈیسک) معروف پاپ اسٹار علی حیدر کے صوفیانہ کلام پرمبنی البم ’’ رب رنگ ‘‘ کی میوزک چینل چارٹس پر شہرت کو دیکھتے ہوئے معروف بھارتی میوزک کمپنی نے اسے انڈیا سمیت دیگر ممالک میں لانچ کرنے کے لیے رابطہ کرلیا۔ گزشتہ روز مقامی کمپنی کی جانب سے علی حیدر سے فون پرالبم کو […]
نیویارک (جیوڈیسک) مشہور زمانہ کارٹون کردار ننجا ٹرٹل نے اب فلمی روپ دھار لیا ہے۔جی ہاں اب ننجا ٹرٹل آرہا ہے بچوں بڑوں سب کا دل لبھانے کیونکہ ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم ٹین ایج میوٹنٹ ننجا ٹرٹلز کا نیا ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔ جوناتھن لیپس مین کی ہدایت کاری میں بننے […]
نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے باعث ٹرین کی 7 بوگیاں اُلٹ گئیں، حادثہ دبروگڑھ جانے والی راجدھانی ایکسپریس میں پیش آیا۔
لاہور (جیوڈیسک) سابق وزیرِ قانون پنجاب راناثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کا فیصلہ درست ہے،ان کے مستعفی ہونے سے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی شفاف بنانے میں مدد ملے گی۔ پارٹی قیادت کے فیصلے کا مقصد ہے کہ انصاف ہونا ہی نہیں، ہوتا ہو انظر بھی آنا چاہئے۔ سابق وزیرِ قانون پنجاب راناثناءاللہ پنجاب […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں کوریئر کمپنی کے دفتر میں پارسل بم دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جبکہ فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر لگتا ہے کہ دھماکا پارسل میں ہوا۔ کچھ […]
نوشہرہ (جیوڈیسک) نوشہرہ میں بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کر دیا۔ مرنے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امان گڑھ لیبرکالونی میں ایک گھر میں پیش آیا۔ ملزم محمد علی نے گھریلو جھگڑے پر کلاشنکوف سے فائرنگ […]
لاہور (جیوڈیسک) طاہر القادی سے ملاقات کے بعد ق لیگ نے سیاسی جماعتوں کے اتحاد کے لیے جمعرات کو میٹنگ بلا لی۔ چوہدری شجاعت کہتے ہیں یہ اتحاد نہیں جہاد ہو گا۔ جو آئین کی پامالی کرنے والوں کے خلاف ہے۔ مسلم لیگ ق کے رہ نما لاہور میں منہاج القر آن سیکریٹریٹ میں طاہر […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے 40 ہزار خاندانوں میں راشن کی تقسیم آج سے شروع ہوگی، وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ متاثرین کو عزت و احترام کے ساتھ ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔آئی ایس پی آرکے مطابق اب تک شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر کار ساز کے مقام پر مسافر بس اُلٹ گئی، جس کے نتیجے میں 40 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے 3 کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے بدین جارہی تھی۔
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں شارع فیصل پر کارساز کے مقام پر مسافر بس الٹ جانے سے ایک مسافر جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ہے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پشاور(جیوڈیسک) ریاض سے پشاور آنے والے پی آئی اے کے طیارے پر فائرنگ کی گئی جس سے ایک خاتون مسافر جاں بحق اور دو ملازم زخمی ہوگئے، طیارے کو بحفاظت اتار لیا گیا، واقعے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی۔ ریاض سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 756 ایک سو اٹھتر مسافروں کو […]