ون فائیو پر جھوٹی کال کرنیوالی خاتون گرفتار

ون فائیو پر جھوٹی کال کرنیوالی خاتون گرفتار

لاہور (جیوڈیسک) گلشن اقبال پولیس نے ون فائیو پر جھوٹی کال کرنے والی خاتون کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ زویانے جعلی نام انعم بتا کر پولیس کنٹرول پر جھوٹی کال کی اور کہا کہ کوٹ رادھا کشن کا آصف واہگہ بارڈر پر ہونے والے دھماکے میں ملوث ہے اور 12 ربیع الاول […]

.....................................................

لیاقت آباد , ہربنس پورہ : گھریلوں حالات سے تنگ آکر خاتون سمیت 2 افراد کی خودکشی

لیاقت آباد , ہربنس پورہ : گھریلوں حالات سے تنگ آکر خاتون سمیت 2 افراد کی خودکشی

لاہور (جیوڈیسک) لیاقت آباد اور ہربنس پورہ میں گھریلو حالات سے تنگ آکر تین بچوں کی ماں سمیت دو افرادنے خودکشی کر لی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کر دیا۔ معلوم ہوا ہے کہ لیاقت آباد بہار کالونی کے رہائشی تاجر اختر نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور […]

.....................................................

ماڈل ٹاؤن، ہائیکورٹ ، ایوان عدل میں بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات

ماڈل ٹاؤن، ہائیکورٹ ، ایوان عدل میں بھٹو کی سالگرہ کی تقریبات

لاہور (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ یہاں لوگ صدر اور وزریراعظم تو بنتے رہے مگر کوئی بھٹو اور بے نظیر جیسالیڈر نہیں بن سکا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ماڈل ٹاؤن میںذ والفقار علی بھٹو کی 87ویں سالگر ہ کا کیک کاٹنے کے […]

.....................................................

شدید دھند: پی آئی اے کو 170 پروازیں منتقل کرنا پڑیں

شدید دھند: پی آئی اے کو 170 پروازیں منتقل کرنا پڑیں

لاہور (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان شیر علی نے کہا ہے کہ قومی ائیر لائن کودھند کی وجہ سے 170 پروازوں کو دوسرے ائیرپورٹوں کی طرف منتقل کرنا پڑا جس سے ائیر لائن کو 15 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان برداشت کر نا پڑا لیکن مسافروں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں […]

.....................................................

سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈنوں کی غلطی , کوتاہیوں کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان

سٹی ٹریفک پولیس کا وارڈنوں کی غلطی , کوتاہیوں کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان

لاہور (جیوڈیسک) چیف ٹریفک آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے ٹریفک وارڈنوں کی غلطی و کوتاہیوں کے حوالے سے نئی پالیسی کا اعلان کر دیا ہے، آئندہ ایک ماہ مسلسل غیر حاضر ہونے والا وارڈن معطل تصور ہو گا جبکہ تین ماہ سے اوپرغیر حاضر ہونے والا وارڈن نوکری سے برخاست کر دیا جائے گا، دونوں […]

.....................................................

21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے دو تہائی اکثریت درکار

21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے دو تہائی اکثریت درکار

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی سے 21 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہے۔ حکومت یہ مطلوبہ تعداد کیسے پوری کر سکتی ہے اور کیا جے یو آئی ف اور جماعت اسلامی کی مخالفت کوئی رکاوٹ بن سکتی ہے یا نہیں؟ ۔قومی اسمبلی کا ایوان 342 پر مشتمل جبکہ دو […]

.....................................................

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے،عمران خان

جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک اسمبلیوں میں نہیں جائینگے،عمران خان

لندن (جیوڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل تک اسمبلیوں میں نہیں جائیں گے، دھرنا دوبارہ نہیں ہوگا، احتجاج ہو سکتا ہے، وطن واپس پہنچ کر قوم کو خوشخبری دوں گا، شادی کرنا جرم نہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین کا ہیتھرو ائیرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کیا […]

.....................................................

مدراس کو دہشت گردی سے جوڑنا مناسب نہیں، سراج الحق

مدراس کو دہشت گردی سے جوڑنا مناسب نہیں، سراج الحق

کراچی (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ بعض عناصر سانحہ پشاور کی آڑ میں مدارس کو بد نام کر رہے ہیں، مدارس میں پڑھنے والے ہمارے اپنے بچے ہیں، مدراس کو دہشت گردی سے جوڑنا مناسب نہیں،مسجد کو ڈھانے کی باتیں کرنے والوں کا انجام اچھا نہیں ہو گا۔کراچی ایئر پورٹ […]

.....................................................

مدارس نشانہ بن رہے ہیں، ووٹ نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان

مدارس نشانہ بن رہے ہیں، ووٹ نہیں دے سکتے، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد (جیوڈیسک) جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 21 ویں آئینی ترمیم کے مسودے پر انہیں بے خبر رکھا گیا ہے اس لیے ابھی آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ نہیں دے سکتے۔ مولانا فضل الرحمان نے جمعیت علما اسلام ف کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے بعد […]

.....................................................

کراچی: کامران چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی: کامران چورنگی کے قریب پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے کامران چورنگی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے ڈاکوئوں نے گذشتہ روز پولیس اہلکار کو قتل اور 2 کو زخمی کیا تھا۔ ایس پی گلشن اقبال کے مطابق پہلے مقابلے کے بعد سے فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری تھی۔ دونوں […]

.....................................................

مظفر گڑھ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

مظفر گڑھ میں پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک

مظفرگڑھ (جیوڈیسک) جتوئی کے علاقے لنڈی پتافی میں پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکو مقامی زمیندار کے گھر ڈکیتی کے لیے داخل ہوئے تھے، مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا۔

.....................................................

وزیراعظم نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ناشتے پر بلا لیا

وزیراعظم نے تمام ارکان قومی اسمبلی کو ناشتے پر بلا لیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن سمیت تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کو آج صبح ناشتے پر بلا لیا، ارکان سے 21 ویں آئینی ترمیم پر مشاورت کی جائے گی۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی طرف سے تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان […]

.....................................................

آئینی ترمیم پر آج قومی اسمبلی میں رائے شماری کا امکان

آئینی ترمیم پر آج قومی اسمبلی میں رائے شماری کا امکان

اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں اکیسویں آئینی ترمیم اور آرمی ایکٹ پر رائے شماری پیر کو ہونی تھی لیکن نہ ہوسکی، اب یہ رائے شماری آج ہونے کا امکان ہے، حکومت کو اپنے اتحادیوں میں اختلافات کی وجہ سے بل کی منظوری میں مسائل کا سامنا ہے، آئینی ترمیم ہفتے کو قومی اسمبلی میں […]

.....................................................

امریکا کا پاک، بھارت سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار

امریکا کا پاک، بھارت سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تازہ سرحدی جھڑپوں پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی سرحدی جھڑپیں تشویش کا باعث ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات […]

.....................................................

کراچی :گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک،اہلکار جاں بحق

کراچی :گلستان جوہر میں پولیس مقابلہ 3 ڈاکو ہلاک،اہلکار جاں بحق

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اہلکار کو قتل کرنے والے 3 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔ مقابلے کے دوران ایس ایچ او سمیت 2 پولیس اہلکار زخمی بھی ہو گئے۔ ایس ایس پی ایسٹ پیر محمد شاہ کے مطابق گلستان جوہر بلاک دو میں گھر میں ڈکیتی کی اطلاع پر […]

.....................................................

بھمبر کی خبریں 5/1/2015

بھمبر کی خبریں 5/1/2015

برنالہ میں اب باری کی روایت ختم کر کے حقیقی تبدیلی لائینگے حلقہ برنالہ کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے محرومی کے شکار ہیں بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) برنالہ میں اب باری کی روایت ختم کر کے حقیقی تبدیلی لائینگے حلقہ برنالہ کے عوام گذشتہ کئی سالوں سے محرومی کے شکار ہیں برنالہ کے عوام کا احساس […]

.....................................................

ہسپتال سے جعلی ادویات برآمد

ہسپتال سے جعلی ادویات برآمد

ڈسکہ (جیوڈیسک) ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مختار احمد اور ڈرگ انسپکٹر نے سمبڑیال روڈ پر گورنمنٹ گرلز اسلامیہ سکول کے سامنے واقع حاجی الطاف احمد میموریل ہسپتال میں چھاپہ مار کر بھاری مقدار میں جعلی ادویات برآمد کر لیں۔ ہسپتال کا مالک اور عملہ سرعام جعلی ادویات فروخت کر رہا تھا جن کو رنگے […]

.....................................................

پہلوانوں کے شہر میں کشتی کا کھیل اجنبی بن گیا , اکھاڑے سونے

پہلوانوں کے شہر میں کشتی کا کھیل اجنبی بن گیا , اکھاڑے سونے

گوجرانوالہ (جیوڈیسک) ریاض پہلوان ستارہ پاکستان، جھارا پہلوان نیشنل گولڈ میڈلسٹ ، علی پہلوان، عثمان پہلوان، یاسین پہلوان، ملک محمد سلیم کوچ، ذیشان علی پہلوان اور دلاور پہلوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پا کستان کی سرز مین پر جتنے بھی بڑے اور نامور پہلوان پیدا ہوئے ہیں ان میں اکثریت کا تعلق […]

.....................................................

پی کے نے 14 دن میں 516 کروڑ روپے کما لیے

پی کے نے 14 دن میں 516 کروڑ روپے کما لیے

ممبئی (جیوڈیسک) انتہاپسند ہندووں کے احتجاج اور سینما گھروں میں بندش کے باوجود عامر خان کی فلم پی کے کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلم نے چند دنوں میں 5 سو کروڑ سے زائد روپے کما کر بالی ووڈ میں تاریخ رقم کر دی۔ عامر خان کی فلم پی کے 19 دسمبر کو ریلیز […]

.....................................................

اداکارہ صنم سعید نے اپنے بچپن کے دوست سے شادی کرلی

اداکارہ صنم سعید نے اپنے بچپن کے دوست سے شادی کرلی

کراچی (جیوڈیسک) ٹی وی کی باصلاحیت اداکارہ صنم سعید نے اپنے بچپن کے دوست فرحان حسن سے شادی کرلی، ان کا نکاح و رخصتی گزشتہ روز لاہور میں عمل میں آئی۔ شادی دونوں گھروالوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی۔ صنم سعید کے شوہر ورلڈ بینک جبکہ سسر لاہور میں ایک بینک میں اعلیٰ عہدے پر […]

.....................................................

لوکاس پوڈولسکی کو میلان ایئرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا

لوکاس پوڈولسکی کو میلان ایئرپورٹ پر مداحوں نے گھیر لیا

میلان (جیوڈیسک) جرمن فٹبال ٹیم اور انگلش فٹبال کلب آرسنل کے فارورڈ لوکاس پوڈولسکی کو میلان ایئرپورٹ پر ان کے مداحوں نے گھیر لیا اور ان کے ساتھ سیلفی بناتے رہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کی میلا ن آمد کا مقصد لون پر آرسنل سے انٹر میلان منتقل ہونے کیلئے معاہدے کی تفصیلات […]

.....................................................

یوجینی بوچارڈ خود کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کیلئے کوشاں

یوجینی بوچارڈ خود کو ذہنی طور پر پرسکون رکھنے کیلئے کوشاں

ٹورنٹو (جیوڈیسک) ورلڈ نمبر 7 کینیڈین ٹینس پلیئر یوجینی بوچارڈ 2015 کے سیزن کا آغاز آج ہوم مین کپ میں مہم جوئی سے کریں گی۔ انہوں نے گزشتہ روز پرتھ میں سمندر کنا رے کافی ٹائم گزارا اور وہاں موجود لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئیں۔ اس موقع پر یوجینی بوچارڈ نے میڈیا سے […]

.....................................................

افغانستان کی منڈی پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے: ڈاکٹر مصطفی

افغانستان کی منڈی پاکستان کے ہاتھ سے نکلنے کا خدشہ ہے: ڈاکٹر مصطفی

لاہور (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ پشاور کی جانب سے پولٹری مصنوعات کی افغانستان برآمد پر پابندی کے خلاف پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نے شدید احتجاج کیا ہے۔ پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن نارتھ زون کے چیئر مین ڈاکٹر محمد مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پشاور انتظامیہ کی جانب سے اس پابندی کے باعث افغانستان کی منڈی […]

.....................................................

بنگہ دیش کے زرمبادلہ کے زخائر 22.30ارب ڈالر تک پہنچ گئے

بنگہ دیش کے زرمبادلہ کے زخائر 22.30ارب ڈالر تک پہنچ گئے

ڈھاکہ (جیوڈیسک) بنگلہ دیش میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 22.30 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق سینٹرل بینک کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ دسمبر کے اختتام پر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 22.30 ارب ڈالر ریکارڈ کئے گئے جو کہ […]

.....................................................