اسلام آباد (جیوڈیسک) چیئرمین پی ٹی اے نے ان خبروںکی تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ تھرڈ اور فورجنریشن سیلولر ٹیکنالوجی کے لائسنسز کی نیلامی کیلیے متوقع پیشکشیں موصول نہیں ہوئیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ جب تک کیس کا حتمی فیصلہ نہیں ہو تا تھرڈ اور فورجنریشن سیلولر ٹیکنالوجی کی نیلامی […]
کراچی (جیوڈیسک) اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم ویسٹ پولیس نے لیاری گینگ وار کے 4 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کر کے مسروقہ موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ گرفتار ٹارگٹ کلرز پولیس افسران و اہلکاروں کے قتل اور زخمی کرنے کی وارداتوں میں ملوث ہیں، تفصیلات کے مطابق ویسٹ زون کی اسپیشل انویسٹی گیشن […]
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شمالی شہر موصل میں حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 12 فوجیوں کو ہلاک اور 15 کو زخمی کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شمالی شہر موصل کے مہالابیہ میں حملہ آوروں نے فوجی چیک پوسٹ پر جدید اسلحہ کی مدد سے دھاوا بول دیا جس […]
سرگودھا (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رائونڈ محمد حفیظ نے سرگودھا اسپورٹس اسٹیڈیم میں نوجوان کھلاڑیوں کی ٹریننگ شروع کردی۔ 5 روز تک جاری رہنے والے ٹریننگ کیمپ میں ضلع بھر سے منتخب 35 کھلاڑیوں کو این سی اے کوچز سے تربیت دلوانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس موقع پر […]
ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی فلم نگری کو ”بالی ووڈ“ کہا جاتا ہے یہ اس قدر عام ہو گیا ہے کہ اب اس لفظ کو لغت میں بھی شامل کر لیا گیا ہے لیکن اسی دنیا کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو یہ لفظ ناپسند ہے۔ بھارتی ویب سائیٹ کو اپنے انٹرویو میں بگ بی کا کہنا […]
راجن پور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے حلقہ انتخاب میں پانی کی شدید کمی کے باعث تالاب خشک ہوگئے، خشک سالی کے باعث تھر پارکر کے بعد راجن پور میں بھی قحط پڑ گیا۔ راجن پور کے علاقے دھندی اسٹیٹ اور پچھادھ داجل میں پانی کی شدید قلت کے باعث انسان اور جانور تالابوں […]
کراچی (جیوڈیسک) لیاری میں آپریشن مصنوعی نکلا عذیر بلوچ گروپ نے بیشتر علاقوں میں قبضہ کر کے جوئے، سٹے اور منشیات کے اڈے کھول دیے، مخالف گروپ کے بیشتر کمانڈر مبینہ مقابلوں میں مارے گئے۔ بابا لاڈلا سمیت 6 کمانڈر بچے ہیں جو شہر کے مختلف علاقوں میں روپوش ہو گئے، عذیر بلوچ گروپ کے […]
کراچی (جیوڈیسک) شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے،تین ہٹی پل کے نیچے سے ایک مغوی کی لاش ملی جسے تشدد اور فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے تین ہٹی پل کے نیچے ندی میں ایک شخص کی لاش […]
ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ اگر بجلی مہنگی اور کسی کو انصاف نہیں مل رہا تو پھر بجلی چوری کرنا ثواب ہے۔ ڈیرہ غازی خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ فورٹ منرو کے عوام نے میپکو اہلکاروں کو یرغمال […]
کراچی (جیوڈیسک) اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے وفاقی اردویونیورسٹی کی کار کردگی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایت کے ضمن میں 3 رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کر دی۔ یہ کمیٹی یونیورسٹی کے چانسلر اورصدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کے لیے جاری احکام پر قائم کی گئی تاہم کمیٹی […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹیکس دینے والوں پر مشتمل ٹیکس ڈائریکٹری ایف بی آر کی ویب سائیٹ پر جاری کر دی گئی۔ مگر ٹیکس نادہندگان کے نام شامل نہ کر کے ان پر پردہ ڈال دیا گیا دی نیوز کے رپورٹر عمر چیمہ کی رپورٹ کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے 15 فروری کو ابتدائی ٹیکس […]
کراچی (جیوڈیسک) پاکستان میں رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری 6.1 فیصد اضافے سے 66 کروڑ 98 لاکھ ڈالر رہی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مارچ کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد (انفلوز) 1 ارب 42 کروڑ 45 […]
لاہور (جیوڈیسک) اداکار و ہدایتکار ارباز خان نے پشتو فلموں کے ساتھ پنجابی فلم بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا۔ ان کی پنجابی فلم میں اداکارہ خوشبو مرکزی کردار ادا کریں گی۔ ذرائع کے مطابق ارباز خان نے پنجابی فلم بنانے کے لیے پیپر ورک شروع کر دیا ہے۔ اسکرپٹ مکمل ہونے کے بعد فلم […]
لاہور (جیوڈیسک) پاکستانیوں کی صلاحیتوں کا اعتراف پوری دنیا میں کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں ہمارے ملک کی معروف اداکارہ وماڈل حمائمہ ملک کی حقیقت سے قریب اداکاری نے بھارتی اداکار عمران ہاشمی کوپریشان کر دیا۔ بے ہوش ہونے کی ایکٹنگ حقیقت کے اس قدر قریب تھی کہ بالی وڈ اسٹارنے سیٹ پر ایمبولینس […]
میڈرڈ (جیوڈیسک) کنگز کپ کے فائنل میں ریال میڈرڈ نے دلچسپ مقابلے کے بعد بارسلونا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ نے جیت کا جشن میں بھی خوب منایا۔ ولنشیا میں کھیلا گیا فائنل انتہائی دلچسپ رہا۔ گیارہویں منٹ میں اینجل ڈی ماریا نے زبردست گول کر کے ریال […]
ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلہ دیشی بورڈ کی کرکٹ آپریشن کمیٹی کے سربراہ اور چیف سلیکٹر اکرم خان نے ٹیم سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی مخالفت کر دی۔ بی سی بی کے صدر نظم الحسن نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ ورلڈ ٹوئنٹی 20 میں خراب ترین پرفارمنس کے حوالے سے رپورٹس موصول ہونے […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے بدھ کو ذرائع ابلاغ کے 64 موجودہ قوانین پر نظرثانی کی قرار داد کثرت رائے سے منظور کر لی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نئے قوانین کی اشد ضرورت ہے خصوصاً اشتہارات، ایک سے زائد میڈیا کی ملکیت، منفی اثرات، […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) پانچ سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اتحاد نے، جن میں ایک کالعدم تنظیم بھی شامل تھی، ملک کے انتخابی نظام میں موجود خامیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ناصرف خود کو الیکشن کمیشن سے باضابطہ تسلیم کرایا بلکہ بغیر کسی قانونی چیلنج کے الیکشن بھی لڑا۔ دسمبر، 2012 میں جے یو آئی (س) […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ نیب عدالت کو گمراہ کر رہا ہے، ایس جی ایس اور کو ٹیکنا کی تحقیقات بد نیتی پر مبنی ہیں۔ احتساب عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نیب کرپشن کیسز سے بریت کی درخواست پر […]
گلگت (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ گلگت بلتستان مہدی شاہ کی طبعیت اچانک خراب ہو گئی ہے ، ذرائع کے مطابق انہیں فوری طور پر وزیراعلیٰ ہاوٴس منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی خصوصی ٹیم وزیراعلیٰ ہاوٴس پہنچ گئی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے۔
لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے محکمہ صحت کی کارکردگی بہتر بنانے اور عوام کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے پنجاب ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ مرتب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے برطانوی ترقیاتی ادارے ڈیفڈکے خصوصی نمائندے مائیکل باربر اور ڈیفڈ کے سربراہ رچرڈ منٹگمری نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ […]
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کر لیا۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق فیصل رضا عابدی پارٹی کی پالیسیوں کے خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے ہیں جس پر جماعت کے مرکزی سیکریٹری جنرل […]
پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے علاقے گلبہار میں دستی بم حملے کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، دھماکے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق صبح سویرے گلبہار نمبر 4 میں انور صافی نامی شخص کے گھر پر دستی بم سے حملہ کیا گیا۔ جس سے ایک شخص زخمی […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن بلوچستان کے صدر نواب ثنا ء اللہ زہری کے بیٹے ، بھائی اور دیگر جاں بحق افراد کی برسی کے موقع پر صوبے کی قومی شاہرا ہیں بند ہیں اور ٹریفک معطل ہے۔ پہیہ جام ہڑتال کی اپیل مسلم لیگ ن بلوچستان نے کی تھی، جس پر کوئٹہ کراچی قومی […]