دالبندین (جیوڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنما سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچستان سے لاشیں ملنا بند نہ ہوئیں تو وہ اسمبلیوں سے استعفیٰ دے دیں گے، چاغی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر دالبندین میں جلسے سے خطاب میں سردار اختر مینگل نے کہا کہ چاغی امیر ترین علاقہ ہے اور لوگ انتہائی کسمپرسی […]
پشاور (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر حاجی عدیل کہتے ہیں کہ ہم امن چاہتے ہیں ۔چاہے مذاکرات سے ہو یا آپریشن سے، لیکن ایسا لگتا ہے کہ حکومت کسی دوسری حکومت سے بات کر رہی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں چلڈرن سرجری آپریشن تھیٹر کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو […]
لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے فوج کے ادارے کو تباہ کیا ، مشرف اور ان کے وکلاء بدترین سازش کر رہے ہیں۔ لاہور کے آپا نثار فاطمہ فاضیلہ گرلز ہائی سکول میں تقریب سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پلاننگ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزارت داخلہ اور حساس اداروں نے اسلام آباد سبزی منڈی بم دھماکے سے پہلے سیکورٹی الرٹ جاری کر دی تھی ، پولیس سیکورٹی میں ناکام رہی ، دھماکے میں آر ڈی ایکس استعمال ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔وفاقی پولیس ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکی۔ حساس ادروں نے سبزی منڈی […]
لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ جو وزراء فوج کیخلاف باتیں کرتے ہیں، ان کیخلاف حکومت کارروائی کیوں نہیں کرتی ،آئین میں فوج اور عدلیہ کیخلاف بات کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ہاوٴس لاہورمیں مسلم لیگ ق لائرز […]
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان علما کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ دو تین روز میں قوم حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی عمل دوبارہ شروع ہونے کی خوشخبری سنے گی۔ ہمدرد سینٹر لاہور میں مولانا محمد ضیا القاسمی مرحوم کی کتاب ’’میرے دور کے علما مشائخ‘‘ کی تقریب رونمائی ہوئی، تقریب […]
گجرانوالہ (جیوڈیسک) علی پور چٹھہ کے علاقے بوہڑ پور والا چوک میں نوجوان نے دوستی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کر کے خود بھی خود کشی کر لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 26 سالہ بلال 18 سالہ مہوش سے کئی روز سے موبائل پر دوستی کی کوشش کر […]
لاڑکانہ (جیوڈیسک) ڈوکری گاؤں سے تعلق رکھنے والے جونیجو برادری کے 2 بھائیوں سمیت 3 افراد کو دیرینہ دشمنی پر قتل جب کہ 2 افراد کو زخمی کر دیا گیا۔ گاؤں ڈوکری کے رہائشی جونیجو برادری کے 2 بھائی اعجاز اور مبین اپنے ڈرائیور کے ہمراہ عدالت جا رہے تھے کہ باکھرانی کے قریب چنہ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ایران سے تجارت بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے، تجارت کی راہ میں حائل مشکلات کا جائزہ لے رہے ہیں اور انہیں دور کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر تجارت نے جمعہ کو وزارت […]
مشرق وسطیٰ (جیوڈیسک) العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق فلسطین اوراسرائیل کے درمیان امن مذاکرات کو 30 اپریل کی ڈیڈلائن کے بعدبھی جاری رکھنے کیلیے معاہدہ طے پاگیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت اسرائیل فلسطینی قیدیوں کی غیرمتعین تعدادکو جیلوں سے رہاکریگااور غرب اردن میں یہودی آبادکاری کاعمل منجمد کر دے گا۔ اس کے بدلے میں […]
نئی دلی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں نے فوجی قافلے اور انتخابی عملے پر حملے کر کے 5 اہلکاروں سمیت 12 افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چھتیس گڑھ میں پولنگ کا عملہ ووٹنگ مکمل ہونے کے بعد واپس جا رہا تھا کہ ماؤ نواز باغیوں […]
شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ کے نواحی علاقے میں مسافر ویگن الٹ گئی جس کے نتیجہ میں سات مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہو گئے۔ حادثہ شیخو پورہ میں خانقاہ ڈوگراں کے نواحی علاقے ڈیرہ ملاح کے قریب ویگن کا ٹائر پھٹنے سے ہوا جس کے بعد ویگن قلابازیاں کھاتی ہو ئی سڑک سے دور جا […]
لاہور (جیوڈیسک) صدرمملکت ممنون حسین لاہور پہنچ گئے،وہ 2 روز تک لاہور میں قیام کریں گے۔ صدرِ مملکت ممنون حسین پنجاب کے دارالحکومت میں قیام کے دوران لاہورچیمبر کے زیراہتمام ایمبیسڈرز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرورکی صدر سے ملاقاتوں کے علاوہ مختلف تاجر تنظیموں […]
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی دبنگ گرل کہتی ہیں کہ فلم نگری میں آنے کے لئے انہوں نے اپنا وزن کافی حد تک کم کیا ہے لیکن موٹاپا کبھی بھی ان کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنا۔ اپنے ایک انٹرویو میں بالی ووڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ اداکاری کے شعبے میں آنے سے قبل […]
کراچی (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ برازیل میں کھیلے جانے والے اسٹریٹ چلڈرنز ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم نے ثابت کر دیا ہے کہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نھیں، نئی نسل کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کیلیے کھیلوں کے فروغ […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے اقوام متحدہ کے لیے نامزد ایرانی سفیر حامد ابو طالب کو 1979ء میں ایران میں امریکی سفارتخانے پر حملے میں ملوث ہونے پر ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا۔ وائٹ ہاوٴس ترجمان جے کارنے کے مطابق ایران کی جانب سے اقوام متحدہ کے لیے حامد ابو طالب کی بطور سفیر نامزدگی […]
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں اپنی سینڈل سے دوست کو ہلاک کرنے والی خاتون کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی۔ اینا Trujillo نے معمولی جھگڑے پر اپنی اونچی ہیل والی سینڈل سے اپنے دوست اسٹیفن اینڈریسن چہرے اور سر پر کئی وار کیے تھے جس سے ان کی موت واقع ہوگئی تھی ۔گذشتہ روز […]
اقوام متحدہ (جیوڈیسک) دنیا بھر میں 2012ء کے دوران قتل وغارت اور پر تشدد کارروائیوں کے دوران پانچ لاکھ کے قریب لوگ لقمہ اجل بنے۔ اس بات کا انکشاف منشیات وجرائم کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ادارہ یو این او ڈی سی نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔ لندن میں ادارہ کے ڈائریکٹر پالیسی […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے روس سے کریمیا کے الحاق کی حمایت کرنے والے 6 رہنماؤں سمیت ایک گیس کمپنی پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یوکرائن سے علیحدگی کے بعد امریکا کی جانب سے تیسری بار پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔ گیس کمپنی کے اثاثے یوکرائن سے علیحدگی سے قبل کریمین پارلیمنٹ نے ضبط کر […]
ممبئی (جیوڈیسک) بھارت میں عام انتخابات کے آج چوتھے مرحلے کے لیے 4 ریاستوں میں پولنگ ہو گی ، ریاست گووا، آسام ، تریپورہ اور سکم میں 7 نشستوں کے لیے 74 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہو گا۔ بھارت میں انتخابات کے چوتھے مرحلے میں 4 ریاستوں کی 7 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔ […]
نیویارک (جیوڈیسک) بھارت اپنے آپ کو دنیا میں سب سے بڑی جہوریت کہلانے کا دعویدار ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہی سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر سب سے زیادہ قدغن لگانے والی ریاست ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ’‘فیس بک‘‘ کی جانب سے جاری رپورٹ میں […]
لیما (جیوڈیسک) پیروکے جنوب مغربی علاقے میں آتش فشاں نے راکھ اگلنا شروع کر دی ہے۔ پیرو میں واقع اوبیناس آتش فشاں کے زندہ ہو نے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے آس پاس کے علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ بھی جاری […]
لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کے مقدمے کا فوج سے کوئی تعلق نہیں اور مشرف کے کیس کو فوج سے جوڑ کر ملک سے غداری کی جارہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا […]
پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم نے کہا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے ابھی تک رابطہ نہیں کیا ، مذاکرات میں مزید تاخیر نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔ طالبان رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر ابراہیم کا کہنا ہے کہ قیدیوں کی فہرست حکومت کے حوالے کر دی گئی ہے۔ حکومت کی […]