کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخابات کیلیے ووٹنگ جاری ہے، صدارتی امیدواروں سمیت بڑی تعداد میں افغان عوام ووٹ ڈال رہے ہیں، صدر حامد کر زئی نے بھی کابل میں ووٹ ڈالا۔ پولنگ افغانستان کے مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے شروع ہوئی، جو شام چار بجے تک جاری رہے گی۔ چیف افغان کمشنر […]
ایری زونا (جیوڈیسک) امریکی ریاست ایری زونا میں عالمی ریکارڈ بنانے کی کوشش میں ایک سکائی ڈائیورجان کی بازی ہار گیا۔ ایری زونا میں 2 سو 22 سکائی ڈائیورز پر مشتمل گروپ نے ایک ساتھ سکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ بنانا تھا لیکن اس دوران ایک سکائی ڈائیور پیرا شوٹ نہ کھلنے کے باعث زمین پر […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی جج نے ڈرون حملوں پر اوباما انتظامیہ کے خلاف مقدمہ چلانے سے انکار کر دیا۔ اوباما انتظامیہ کے موقف کو دہراتے ہوئے کہنے لگیں کہ عدالت سمجھتی ہے کہ قوم کا دفاع سیاسی قیادت پر چھوڑ دینا چاہیے،امریکی عدالت میں یمن میں 2011ء کے دوران ہونے والے ایک ڈرون حملے میں 3 […]
کوالالمپور (جیوڈیسک) ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کا بلیک بکس ڈھونڈنے کے لیے جنوبی بحرِ ہند میں زیرِ آب تلاش شروع کردی گئی ہے۔ آسٹریلوی حکام کے مطابق زیرآب تلاش کا کام دو ایسے بحری جہازوں کے ذریعے کیا جارہا ہے جو لاپتہ طیارے کے بلیک بکس کے سگنل کو پکڑنے والے آلات سے لیس ہیں۔ […]
کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان کا کہنا ہے کہ جمہوری نظام کو تسلیم نہیں کرتے اور ملک کو غیر ملکی تسلط سے آزاد کرانا ہمارا فرض ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان افغان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ جمہوری نظام کو نہیں مانتے، افغانستان کو غیرملکی […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا نے فضائی کمپنی بوئنگ کو ایران کو طیاروں کے پارٹس فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔گزشتہ سال نومبر میں ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان تہران کے ایٹمی پروگرام پر کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ایران پر بین الاقوامی اقتصادی پابندیاں نرم کرنے کا کہا گیا تھا، فضائی طیاروں کے پارٹس بنانے […]
جھنگ: ماموں کانجن میں کمیشن مافیا کی جانب سے ریجنل یونین آف جرنلٹس پنجاب کے ڈویژنل چیئرمین مشتاق خان بلوچ پر قاتلانہ حملہ آزادی صحافت پر حملہ ہے۔ جس کی ریجنل یونین آف جرنلٹس پنجاب جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین و دیگر عہدیداران نے پر زور مذمت کرتے ہوئے کمیشن مافیا کی فل […]
نیویارک (جیوڈیسک) اسپائیڈر مین سیریز کی نئی فلم دی امیزنگ اسپائیڈرمین ٹو کے ایکشن سے بھرپور نئے کلپس جاری کر دئیے گئے ہیں۔ ہالی وڈ ڈائریکٹر مارک ویب کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ایک مرتبہ پھر اینڈریو گارفیلڈ اور ایما اسٹون جلوہ گر ہورہے ہیں اور ولن کے کردا ر میں جیمی […]
کراچی (جیوڈیسک) اتحاد ٹاؤن کے علاقے سعید آباد بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9-B میں رہائش پذیر 22 سالہ اعظم خان ولد شیر جان نے گزشتہ روز اپنی فیس بک آئی ڈی سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کے گستاخانہ خاکے پوسٹ کیے تھے۔ ایس ایچ او شہزاد نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر خاکے آنے کے بعداسی […]
کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان نے عوام کو الیکشن سے دور رکھنے کی کوشش کے طور پر انتخابی کارڈ کے بدلے شہریوں کو 5 ڈالر کی پیشکش کی ہے۔ ننگرہار صوبے میں افغان طالبان نے شہریوں کو اپنے ووٹنگ کارڈ سے دستبردار ہونے پر پانچ ڈالرز دینے کی پیشکش کی ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے […]
کراچی (جیوڈیسک) سونے کی قیمتوں میں عالمی منڈی میں اضافہ کے باعث مقامی منڈی میں بھی 10 گرام قیمت میں 320 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9 ڈالر کے اضافے سے 1293 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی […]
لاہور (جیوڈیسک) پی سی بی نے مشتاق احمد کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، انگلش ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ رکھنے والے سابق اسپنر نے گذشتہ روز چیئرمین نجم سیٹھی سے قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کرکے گراس روٹ سطح پر کرکٹرز کی صلاحیتیں نکھارنے کے منصوبے […]
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا کہنا ہے کہ بھارت کی باکسنگ چیمپیئن میری کوم کی زندگی پر بننے والی فلم کا ہر منظر متاثر کن ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کا ٹویٹیر پر جاری اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ فلم ‘میری کوم’ ہر اس عورت کی کہانی ہے […]
بیت المقدس (جیوڈیسک) اسرائیل نے فلسطین میں قیام امن کی کوششوں پر ایک مرتبہ پھر وار کرتے ہوئے فلسطینی قیدی رہا کرنے سے انکار کردیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطین کیلئے اسرائیل کے چیف مذاکرات کار کا کہنا ہے کہ فلسطینی قیادت کی جانب سے عالمی سطح پر اسرائیل کو چیلنج کئے جانے […]
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار اروند کیجریوال پرایک شخص نے تھپڑ اور گھونسے برسا دیے۔ عام آدمی پارٹی کے خاص آدمی اروند کیجریوال 49 روز دارالحکومت نئی دلی کے وزیراعلیٰ رہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد اب عام آدمی پارٹی کے ٹکٹ سے وزیراعظم بننے کے امید وارہیں لیکن چاہنے والوں کے […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں صدراتی انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل جاری ہے جب کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پاک افغان بارڈر کو سیل کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صدارتی انتخابات میں 8 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، طالبان کی جانب سے انتخابات کو ناکام بناتے کی دھمکیوں […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں گزشتہ ہفتے حساس قیمتوں کے اشاریے کے لحاظ سے 18 ہزار روپے ماہانہ تک کمانے والوں کے لیے مہنگائی (افراط زر) کی شرح میں 0.09 فیصد تک اضافہ ہوا جبکہ 35 ہزار روپے سے زائد آمدن والے طبقے کے لیے افراط زر کی شرح میں 0.15 فیصد کمی ہوئی۔ […]
ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ مجھے ہالی ووڈ میں کام کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ وہاں بالی ووڈ اداکاروں کے لیے کوئی اچھے کردار تخلیق نہیں کیے جاتے۔ انھوں نے کہا کہ ہر اداکار اپنے لیے بہتر انتخاب ہی کرتا ہے تاہم ہالی ووڈ میں بھارتی اداکاروں کو […]
لاہور (جیوڈیسک) ورسٹائل اداکار اوم پوری نے کہا ہے کہ مجھے پاکستان کی معروف شخصیات کے کردارادا کرنا بے حد اچھا لگتا ہے۔ بطورفنکاریہ خاصا چیلنجنگ کام ہے لیکن میں نے ہمیشہ چیلنج قبول کیے ہیں اوراپنی کڑی محنت سے کامیابی حاصل کی ہے۔ پہلے جنرل ضیاء الحق اوراب جنرل اشفاق پرویزکیانی کا کردار ادا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وہ فارورڈ بلاک کے اراکین سے ملاقات کریں گے لیکن اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ وہ وزارتوں کے لئے بلیک میل کرلے گا تو یہ اس کی خوش فہمی ہے۔ الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) افغانستان میں صدارتی انتخابات کے موقع پر پاک افغان سرحد بند کردی گئی ہے، آئی ایس پی آرکے مطابق بیس مارچ سے افغان سرحد پر اضافی فوجی تعینات ہیں، اضافی فوج کی تعیناتی کا مقصد افغانستان میں پْرامن انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات کو موثر بنانا ہے۔ سرحد کو جانے والے راستوں پر […]
رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان میں رینجرز اہل کاروں کا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا، حادثے میں تین اہل کار جاں بحق اور 36 زخمی ہوگئے، سپرنٹنڈنٹ پنجاب رینجرز کے مطابق حادثہ سوڑھیاں کے قریب پیش آیا۔ زخمیوں اور لاشوں کو شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کر دیا گیا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) قومی اسمبلی میں حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مہنگائی اورملازمین کی سالانہ ترقیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ جمعے کو پارلیمانی سیکریٹری برائے خزانہ رانا افضل نے ایوان کو بتایا کہ آئندہ بجٹ میں سرکاری ملازمین کیلیے تنخواہ کے یکساں […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق خط لکھ دیا۔ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو خط لکھا گیا ہے، وزیراعظم کی جانب سے لکھے گئے خط میں سندھ حکومت کی توجہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی طرف […]