لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں۔ کل بروز اتوار وزیراعظم کی ہارس اینڈ کیٹل شو کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن کے ذرائع کےمطابق وزیراعظم محمد نواز شریف اسلام آباد سے لاہور پہنچےہیں۔ لاہور میں قیام کے دوران دیگر مصروفیات کے […]
دیر (جیوڈیسک) اپنے اغوا کا ڈرامہ رچا کر بھائی سے رقم بٹورنے کا منصوبہ بنانے والا دیر کا رہائشی انسداد دہشت گردی پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔ دیر کے علاقے شرینگل کا رہائشی انعام اللہ 4 اکتوبر 2014 سے لاپتہ تھا۔ گذشتہ روز اس نے اپنے بھائی عبیداللہ کو فون کرکے بتایا کہ وہ اغواکاروں […]
پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے ) الائیڈ سکول پیرمحل کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات بچوں نے ملی نغمے پر ٹیبلو پیش کئے تفصیل کے مطابق الائیڈ سکول پیرمحل میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر تحصیل پیرمحل حافظ نجیب ، رانا قمر الحق ، رانا واث علی،پرنسپل […]
آکلینڈ (جیوڈیسک) وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد نے ٹیم میں اپنی دھماکا خیز انٹری سے ناقدین کو خاموش کرادیا جب کہ جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں 6 کیچز پکڑ کر ایڈم گلکرسٹ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ قومی ٹیم کے سلیکٹرز کی نظروں سے اوجھل سرفراز احمد کو بالاخر جب عوامی دباؤ پر جنوبی […]
کراچی (جیوڈیسک) محکمہ کسٹمزمیں زشتہ 5 سال سے کسٹمزلیب کی باہمی ملی بھگت سے دوا سازی میں استعمال ہونے والے خام مال کی منظم انداز میں مس ڈیکلیئریشن کے ذریعے اربوں روپے کی ڈیوٹی وٹیکس چوری کا انکشاف ہواہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حال ہی میں ماڈل کسٹمزکلکٹریٹ اپریزمنٹ ویسٹ کے شعبہ آراینڈ ڈی کے […]
نیویارک (جیوڈیسک) ہالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکاروں اوون ولسن اور پیئرس براسنن کی ایکشن تھرلر فلم”نو اسکیپ”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ہدایتکار جان ایرک ڈوڈل کی اس فلم میں اووَن ولسن اور پیئرس براسنن کے ساتھ لیک بیل،اسٹرلنگ جیرنزاور اسپینسر گیرٹ اہم کردار ادا کررہے ہیں۔مائیکل لٹوک اور ڈریو ڈوڈل کی […]
ممبئ (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو امریکا میں اپنے گھر کی یاد ستانے لگی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا آج کل امریکا میں مقامی ڈرامہ سیریز کوانٹیکو کی عکس بندی میں مصروف ہیں، ڈرامہ سیریز میں پریانکا چوپڑا ایف بی آئی ایجنٹ کا کردار ادا کررہی ہیں تاہم انہیں اب گھر […]
تحریر: وقارانساء پاکستان کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ میں دو میچ برے طریقے سے ہارنے کے بعد دومیچ خداخدا کر کے جیت لئے زمبابوے کے ساتھ کھیلے گئے میچ میں ھماری ٹیم نے ناک سے لکیرں نکال دیں پھر کہیں بیس رنز سے جیت پائے کل کا میچ یو اے ای کے ساتھ تھا-پاکستان کی […]
تحریر: مجیداحمد جائی آپ روز اخبار نہیں تو ٹی وی ضرور دیکھتے ہوں گے کس طرح سیاستدان ایک دوسرے کے قصدے پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ ایسی خوبیاں صر ف اور صرف پاکستانی سیاستدانوں میں پائی جاتی ہیں۔ آپ پوری دنیا گھوم پھر لیں ایسے سیاستدان ،وزیر مشیر کہیں بھی نہیں ملیں گے۔ جھوٹے دعووں کی […]
تحریر: پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد خورشید گذشتہ 67، سالوں کے دوران ہندوستان کی بالادستی کی حوص میں دن بدن اضافہ ہی ہو تارہا ہے۔ پہلے اس نے جموں و کشمیر میں شب خون مارا جب پاکستان اس جارحیت کے سامنے ڈٹا رہا تو ہندوستان کی قیادت بھاگی ہوئی اقوام متحدہ چلی میں گئی۔ جہاں وہ […]
تحریر: لقمان اسد معروف معقولہ ہے کہ جو بوئو گے بلآخر وہی کاٹو گے آج ہم بھی اسی کو کاٹنے میں مصروف عمل ہیں کل جو کچھ ہم نے بویا تھا اول اس میں ہم سب امریکہ ہی کو اس برائی کی جڑ قرار دیتے اور تصور کرتے ہیں بلاشبہ یہ قیاس آرائی محض نہیں […]
جھنگ (بیوروچیف ) پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ پاکستان جھنگ کے ضلعی صدر شیخ توصیف حسین اور جنرل سیکرٹری محمدشفقت اللہ خان کی طرف سے میٹنگ میں جھنگ میں مضرِ صحت گوشت کی فروخت کی نشاندہی کے بعد ڈی سی او نادر چٹھہ کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایل او اور سلاٹر ہائوس کے ویٹرنری ڈاکٹر […]
ملکہ (عمر فاروق اعوان سے) شمسہ ویلفیئر فائوندیشن گلیانہ کے صدر اور سپین کی ممتاز سماجی و کاوباری شخصیت چوہدری سرفرازسبحانی اور چوہدری عمران سبحانی سپی آف گلیانہ نے کہا ہے ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی بطور ممبر اوورسیز پنجاب اور چیئرمین اوورسیز ضلع گجرات نامزدگی اوورسیز پاکستانیز کے لئے ان کی […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں ہزارہ برادری کے 30 مغویوں کی رہائی کیلئے جاری آپریشن اور دیگرزمینی اور فضائی کاروائیوں میں 48 دہشتگرد مارے گئے۔ 21 غیرملکی ہیں۔ طالبان نے غیر ملکی این جی اوز کے 5 ورکرز کو اغوا کرلیا،دوسری جانب افغان صدر اشرف غنی نے فوجی ساز و سامان کی خریداری کے تمام معاہدوں […]
اٹلی (جیوڈیسک) خبر ایجنسی کے مطابق سمندر میں کشتی الٹنے کا واقعہ اٹلی کے جزیرے سسلی کے قریب پیش آیا،کشتی الٹنے کے بعد دس لاشوں کو سمندر سے نکال لیا گیا ہے،جبکہ اس کشتی میں سوار ایک سو اکیس افراد کو بچا لیا گیا ہے اطالوی کوسٹ گارڈز کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کا […]
کراچی: ڈپٹی کمشنر کورنگی آصف جان صدیقی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عبدالراشد خان کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ قطب الدین شیخ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرI کورنگی سراج الدین صدیقی ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر II کورنگی محمد وسیم، میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی مسرور میمن ، واٹر اینڈ سیوریج کے […]
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ کورنگی پی ایس 123 کے صدر اعظم خان درانی نے کہا کہ کورنگی نادرا سینٹرکا عملہ بنگالی بولنے والے پاکستانیوں سے توہین آمیز رویہ بند کر لے ورنہ عملے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ یہ بات پی ایس 123 کے صدر اعظم خان درانی نے کورنگی […]
پنجاب (جیوڈیسک) ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح طبیعت خراب ہونے کے باعث پولنگ اسٹیشن میں گر گئیں۔ سینٹ کے انتخابات پنجاب اسمبلی میں ہلچل مچی ہوئی ہے اور ارکان اسمبلی اپنی شرکت یقینی بنارہے ہیں، ن لیگ کی خاتون رکن اسمبلی ثوبیہ صبیح اپنا ووٹ کاسٹ کرنے جارہی تھیں کہ اچانک پولنگ […]
لندن (جیوڈیسک) دنیا بھر میں ایسے خطروں کے کھلاڑیوں کی کوئی کمی نہیں جو کچھ نیا اور وکھرا کر دکھانے کیلئے اپنی جان جوکھم میں ڈالنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ کرس ہورسلے کا شمار بھی ایسے منچلے نوجوانوں میں کیا جائے تو کچھ غلط نہ ہوگا جو […]
چترال (جیوڈیسک) دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے سے دریا نے جھیل کی شکل اختیار کرلی ہے، پانی کی سطح بڑھنے سے قریبی آبادیوں کے ڈوبنے کا خطرہ پیدا ہوچکا ہے۔ چترال کی خوبصورت وادی ناگہانی آفت کے نرغے میں ہے، ریشن کے مقام پر دریائے مستوج میں پہاڑی تودہ گرنے پانی کا بہاؤ تاحال […]
کراچی (جیوڈیسک) شرمیلا فاروقی اپنی شادی کے دن ساری مصروفیت چھوڑ کر مہندی والے ہاتھوں سے ووٹ کاسٹ کرنے سندھ اسمبلی پہنچ گئیں۔ رکن صوبائی اسمبلی شرمیلہ فاروقی زندگی کے حسین دن مصروفیات اور ہلہ گلہ چھوڑ کر شادی کے روز سینیٹ کے انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے سندھ اسمبلی جا پہنچیں۔ شرمیلا کا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیرِ نبیل گبول کا استعفیٰ منظور کرلیا گیا ہے۔ نبیل گبول الیکشن دوہزار تیرہ میں این اے دوسوچھیالیس کراچی سے منتخب ہوئے تھے، اُن کا استعفیٰ قومی اسمبلی کے اسپیکر نے منظور کرکے الیکشن کمیشن کو ارسال کر دیا ہے۔ نبیل گبول نے چند روز قبل اپنا استعفیٰ دیا تھا۔ یاد […]
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کو تنظیم محب وطن روشن پاکستان میں شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے چیئرمین امیر پٹی اور سینئر وائس چیئرمین محمد فاروق کمال نے کہا کہ پاکستان میں آئین ‘ قانون اور مساوات کی حکمرانی اور عوام کو […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ سے سات جنرل نشستوں میں سے پانچ پیپلز پارٹی نے اور دو متحدہ قومی موومنٹ نے جیت لیں۔ پیپلز پارٹی کے رحمان ملک، سلیم مانڈوی والا، اسلام الدین شیخ، انجینئر گیان چند، عبداللطیف انصاری کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ ایم کیو ایم کے میاں محمد عتیق اور خوش بخت شجاعت کامیاب ہوئے ہیں۔