کراچی (جیوڈیسک) ایم کیوایم کے کارکنان نے الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی سے ریلی نکالی جس سے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے خطاب کیا۔ ریلی کے شرکا نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین سے اظہار یکجہتی کے لیے نارتھ ناظم آباد سے تبت سینٹر تک […]
کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے بھارت کے نو منتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا فیصلہ درست اور دانشمندانہ ہے۔سابق صدر آصف علی زرداری کے […]
حیدرآباد (جیوڈیسک) حیدرآباد میں دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے، 6 کی لاشیں نکال لی گئیں، 2 کی تلاش جاری ہے۔ حیدرآباد میں گرمی کے باعث دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 8 افراد ڈوب گئے،6 لڑکوں کی لاشیں نکالی گئیں ،2 کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق سرے گھاٹ کے رہاشی […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائیو اسٹار چورنگی پر بینرز اتارے جانے کے معاملے پر دو سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے درمیان تصادم شروع ہوگیا، جس کے دوران دونوں […]
بنارس (جیوڈیسک) بھارت میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے اور حکومت سے بجلی کی فراہمی کا مطالبہ کیا، ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں بجلی کا بحران شدید ہو گیا ہے۔ شدید گرمی میں طویل لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، لوڈ شیڈنگ کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے شہری سڑکوں […]
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب میں حادثات کی روک تھام کیلئے آج سے سخت ٹریفک قوانین نافذ کردیئے گئے، سگنل توڑنے پر جیل بھی جانا پڑسکتا ہے۔ سعودی عرب میں حال ہی میں منظور کردہ نئے ٹریفک قانون پر آج سے عمل درآمد شروع کردیا گیا۔ نئے قوانین کی رو سے سرخ اشارہ توڑنے والے شخص […]
لاس اینجلس (جیوڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیا میں کار سوار شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کرکے 6 افراد کو ہلاک جبکہ 7 کو زخمی کردیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سانتا بابرا کے علاقے ’’اسلا وسٹا میں ایک کار سوار نے 9 مختلف مقامات […]
برسلز (جیوڈیسک) بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں یہودیوں کے عجائب گھر پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نے اس واقعے کو یورپ میں یہود اور اسرائیل مخالف جذبات کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب […]
ممبئی(جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ہماری فلم انڈسٹری کا معیار بہتر ہوتا جا رہا ہے وہ وقت دور نہیں جلد بالی ووڈ کی فلمیں ہالی ووڈ کا مقابلہ کیا کریں گی۔ اپنے ایک انٹر ویو میں بالی ووڈ کے کنگ خان کا کہنا تھا کہ دنیا کے امیر ترین […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت بند ہونے والے سی این جی اسٹیشن آج صبح 8 بجے دوبارہ کھل جائیں گے۔ کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت سی این جی اسٹیشن ہفتے کی صبح 8 بجے 24 گھنٹے کے لیے بند کیے گئے تھے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق […]
میڈرڈ (جیوڈیسک) اسپین کے فٹبال کلب ریال میڈرڈ نے چیمپئنز لیگ جیت لی۔ فائنل میں ایٹ لیٹیکو میڈرڈ کو ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے دی۔ لزبن میں ریال میڈرڈ اور ایٹ لیٹیکو میڈرڈ کے درمیان ہوئے چیمپئنز لیگ کے فائنل میچ کا فیصلہ اضافی وقت میں ہوا۔ ایٹ لیٹیکو کے ڈیاگو […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ٹماٹر، چینی ، دال ماش، دال مونگ اور ایل پی جی سمیت سترہ اشیاء کی قیمتیں ایک ہفتے میں بڑھی۔ پیاز، گندم ، زندہ مرغی اور دال چنا سمیت گیارہ اشیاء میں کمی جبکہ پٹرول، بکرے اور گائے کے گوشت سمیت پچیس اشیاء میں استحکام […]
نئی دلی (جیوڈیسک) نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے کئی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔ یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ بھارت کے 14 ویں وزیراعظم کی تقریب حلف برداری ہو جو اس میں فلم نگری کی نمائندگی نہ ہو۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حلف برداری کی تقریب میں بالی […]
میڈرڈ (جیوڈیسک) سپین کے دار الحکومت میڈرڈ میں بل فائٹنگ کے سالانہ سین سیڈرو میلے کا آغاز ہوا جہاں پہلے ہی روز بپھرے بیل نے تین بل فائٹرز کو بُری طرح روند ڈالا۔ میڈرڈ کے لاس وینٹاس بُل رنگ میں شروع ہونے والے سالانہ بل فائٹنگ میلے میں بُل فائٹر میٹاڈور رِنگ میں اُترا تو […]
لاہور (جیوڈیسک) ایڈوکیٹ ریاض شاہین نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ میں شائستہ لودھی ، وینا ملک اور اسد خٹک کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائے۔ گستاخ خانہ پروگرام نشر ہونے کی وجہ سے مسلمانوں کے احساسات مجروع ہوئے ہیں۔ یہ تینوں کسی […]
سکھر (جیوڈیسک) اپوزیشن لیڈر کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت سے خطے کی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نریندر مودی کی حلف برداری تقریب میں شرکت کی دعوت قبول کرنا اچھا اقدام ہے۔ […]
نیویارک (جیوڈیسک) ڈرون طیاروں کے بعد ایسے ٹینکوں کی تیاری پر توجہ دی جا رہی ہے جس میں کسی چیز کو تباہ کرنے یا کسی کو مارنے کا فیصلے انسان نہیں کیمرے کریں گے۔ ابھی تک کھلونا قرار دیا جانے والا یہ ایک میٹر لمبا ٹینک کنٹیک نارتھ امریکہ نامی ادارے نے بنایا ہے۔ یہ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) ملک بھر میں موسم گرم اور خشک ہے۔مری میں 10روز بعد بارش کا سلسلہ تھم گیا ہے۔ جنوبی پنجاب کے کئی علاقوں میں آج شام سے بارش کا امکان ہے۔ مری میں 10روز کے بعد موسم صاف ہوگیا ہے اور دھوپ نکلی ہوئی ہے۔ گزشتہ دس روز سے مری اور قریبی علاقوں […]
لندن (جیوڈیسک) سائنس دانوں نے تجویز کیا ہے کہ بڑھتے ہوئے وزن اور کمر کے گرد چڑھنے والی چربی کو کم کرنے کی جدوجہد میں مصروف لوگوں کو چاہیے کہ وہ دن میں دو بار پیٹ بھر کا کھانا کھائیں کیونکہ صبح کا بھاری ناشتہ اور دوپہر کا پلیٹ بھر کر کھانا وزن کو کنٹرول […]
ہنگو (جیوڈیسک) آئی ڈی پی کیمپ توغ سرائے ہنگو میں اورکزئی ایجنسی آپریشن کے متاثرین چھ سال سے گونا گوں مسائل کا شکار ہیں۔آئی ڈی پی کیمپ میں احتجاجی گرینڈ جرگہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو حکومت مسائل حل کرے یا پھر انہیں اپنے علاقوں میں جانے کی اجازت دے۔ چھ […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ کوئٹہ اور پشین سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کے جھٹکوں پر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ اپنے گھروں، دفاتر […]
بیروت (جیوڈیسک) شامی باغیوں کے صدر بشارالاسد کے دوبارہ انتخاب کی حمایت میں ریلی نکالنے والوں پر حملے میں کم از کم 22 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انسانی حقوق کے لئے شامی مبصر گروپ نے کہا ہے کہ حملے میں ایک خیمے کو مارٹر سے نشانہ بنایا گیا۔ جہاں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی […]
کراچی (جیوڈیسک) شہر میں انسانی لاشے ملنے کا سلسلہ تھم نہیں سکا۔ ایک گھنٹے میں چار افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ قائد آباد مدینہ ٹاؤن سے 2 تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغواء کے بعد تشدد اور فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔ دونوں افراد کی شناخت […]
سری نگر (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف کے دورہ بھارت کے اعلان کا مقبوضہ کشمیر میں خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔ حریت کانفرنس کے رہنما میر واعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مظلوم کشمیری نواز شریف کی طرف دیکھ رہے ہیں کہ وہ بھارت سے کیا مذاکرات کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا […]