کانو (جیوڈیسک) نائیجیریا کے شہر ”کانو“ میں خود کش کار بم دھماکے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ خودکْش کار بم دھماکا عیسائی اکثریت والے علاقے میں ایک شراب خانے میں کیا گیا۔ حملے میں ایک 12 بچی سمیت 4 افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکے کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ […]
ایبٹ آباد (جیوڈیسک) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مانسہرہ میں طالبہ سے زیادتی کرنے والے تینوں ملزمان کو 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ مانسہرہ پولیس نے گزشتہ ہفتے کالج کی طالبہ کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تینوں ملزمان قاری نصیر، فیضان عرف فیضی اور حسین کو سخت […]
کوئٹہ (جیوڈیسک) کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں آئندہ سماعت پر ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بگٹی قتل کیس کی سماعت جج طارق انور کاسی نے […]
اسکردو (جیوڈیسک) گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بارشوں کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے بعض علاقوں سمیت ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں گزشتہ چند روز سے بارشوں […]
ملتان (جیوڈیسک) پولیس ٹریننگ اسکول ملتان میں 15 ویں لوئر کلاس کورس میں تربیت مکمل کرنے والے پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ ہوئی۔پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں 4 ماہ کی تربیت مکمل کرنے والے 2 سو 17 جوانوں نے حصہ لیا۔ پاسنگ آوٴٹ پریڈ کے مہمان خصوصی آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی […]
سکردو میں آئے ہوئے آج تین دن ہو چکے ہیں اوریہاں پر جس ہوٹل ( مشہ برام ) میں ٹہرے ہوئے ہیں وہ قدرتی نظاروں کو دلفریب بنانے میں اپنی مثال آپ ہے ہر صبح ناشتے کی ٹیبل پر بیٹھ کر پہاڑوں کی چوٹیوں سے بادلوں کو اٹھکھیلیاں کرتے ہو ئے دیکھنا ایک ناقابل فراموش […]
تعلیم سے محروم لاکھوں بچوں کو سکول بھیجنے کا نعرہ لگا کر گونر ہائوس میں داخل ہونے والے گونر پنجاب چوہدری سرور نے آخرکار شرح خواندگی میں اضافے کیلئے صوبے میں مفت اور لازمی تعلیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔ آرڈیننس کے تحت 5 سے 16 سال عمر کے تمام بچے لازمی تعلیم حاصل […]
پنجاب (جیوڈیسک) گستاخانہ پروگرام نشر ہونے پر ملک بھر میں وکلا برادری کی جانب سے جیو ٹی وی کے خلاف شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔ پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلا برادری کی جانب سے جیو ٹی وی کے خلاف لاہور سمیت صوبے بھر کی ماتحت عدالتوں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ زیر سماعت […]
بگوٹا (جیوڈیسک) کولمبیا میں ایک بس میں آگ لگنے کے باعث 30 بچے زندہ جل گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کولمبیا کے شہر فُنڈاسیون میں 50 بچے اور نوجوان اتوار کی خصوصی دعائیہ تقریب میں شرکت کے بعد ایک بس کے ذریعے گرجا گھر سے واپس اپنے گھروں کو جارہے […]
گڈانی (جیوڈیسک) بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک ماہی گیر کے جال میں ہزاروں مچھلیاں پھنس گئیں۔ ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ایسا سال میں کبھی ایک مرتبہ ہوتا ہے۔ ماہی گیر عظیم بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گیا تھا جہاں اس کے جال میں ہزاروں سنگاڑہ نامی […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت میں امریکی شہری جوئیل کاکس کے خلاف اسلحہ رکھنے کے کیس کی سماعت آج ہوگی۔ اس سے قبل 10 مئی کو ہونے والی سماعت میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت نے آج تک پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے۔ سماعت ملتوی کی تھی۔ ملزم […]
سلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی حکومت نے تحریک طالبان سے مذاکرات کے حتمی اور فیصلہ کن مرحلے کیلیے حکمت عملی تیار کرلی۔ ذمہ دار ذرائع کے مطابق حکومت نے موجودہ طالبان کمیٹی سے بات چیت کے بجائے طالبان کو نئی غیر سیاسی کمیٹی کی تشکیل کا پیغام بھیج دیا ہے۔ طالبان کی نامزد کردہ کمیٹی کے […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں سائٹ ایریا کے علاقے میڑول میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں خواتین اہلکاروں سمیت رینجرز کے 300 اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ سائٹ ایریا کے علاقے میڑول میں رینجرز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن مشتبہ افراد کی گرفتاریوں کے لئے کیا جارہا ہے، کاروائی میں خواتین اہلکاروں […]
مہمند ایجنسی (جیوڈیسک) مہمند ایجنسی کی تحصیل یکہ غونڈ میں سڑک کے کنارے چار افراد کی لاشیں ملی ہیں، پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق لاشیں یکہ غونڈ کے علاقے کڑپہ سے ملی ہیں۔ چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ لاشوں کوتحصیل اسپتال یکہ غونڈ منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقتولین کا تعلق خیبر ایجنسی […]
اہرہ (جیوڈیسک) مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 163 حامیوں کو تخریب کاری کے جرم میں 10 اور 15 سال قید کی سزا کا حکم دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال منتخب حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد پرتشدد کارروائیوں میں ملوث مزید 163 قیدیوں کو قاہرہ کی […]
بھارتی (جیوڈیسک) بھارتی پارلیمنٹ بابوں سے بھر گئی۔ نئی لوک سبھا میں 1952 کے بعد سب سے زیادہ خواتین اراکین منتخب ہوئیں۔ ہندوستانی پارلیمنٹ کی تاریخ میں کبھی بھی اتنے زیادہ بوڑھے اراکین منتخب ہو کر نہیں آئے جتنے حالیہ 16 ویں لوک سبھا میں آئے۔ برطانوی اخبار”دی میل“ نے PRS قانون ساز تحقیق کے […]
لندن (جیوڈیسک) ایک برطانوی مصنف نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کے گمشدہ طیارہ تھائی لینڈ اور امریکی مشقوں کے دوران مار گرایا گیا۔ ملائیشیا کے گمشدہ طیارے کی تلاش جاری ہے، اسی دوران ایک برطانوی مصنف اور صحافی نائیجل کیتھرون نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا کے طیارے کو تھائی لینڈ اور امریکی مشقوں […]
دمشق (جیوڈیسک) باغیوں کے حملے کے نتیجے میں شام کی فضائیہ کے سربراہ جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوبی علاقے ملیہا میں باغیوں کی جانب سے فضائیہ کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا گیا اس موقع پرجھڑپ کے دوران فضائیہ چیف جنرل حسین اسحاق ہلاک ہوگئے جب […]
نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت کی نو منتخب لوک سبھا کئی اعتبار سے مختلف اور منفرد ہے، پارلیمنٹ کے نومنتخب 543 ارکان میں سے 186 ارکان کیخلاف کرمنل مقدمات قائم ہیں۔ ایسو سی ایشن فار ڈیمو کریٹک ریفارمز کے ایک تجزیے کے مطابق بی جے پی کے لیڈر نریندر مودی کی جانب سے انتخابات میں کئے […]
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا کی پارلیمنٹ پر سابق فوجی جنرل کے مسلح حامیوں نے حملہ کرکے اسپیکر سمیت 7 ارکان پارلیمنٹ کو اغوا کرلیا۔ دارالحکومت طرابلس میں جدید ہتھیاروں سے لیس سادہ لباس حملہ آوروں نے پارلیمنٹ میں گھس کر شدید فائرنگ کی، فائرنگ کے باعث عمارت میں بھگدڑ مچ گئی۔ کئی ارکان ایوان سے نکلنے […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ ڈاکو شہری سے کار چھین کا فرار ہورہے تھے۔ پولیس کے مطابق کینال روڈ پر دو ڈاکو ایک شہری سے کار چھین کر فرار ہورہے تھے۔ کہ پولیس نے انکا تعاقب کرنا شروع کر دیا جس کے بعد عبداللہ گارڈن کے […]
کراچی (جیوڈیسک) وفاق نے کراچی کی ترقی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس کا نام ’’کراچی کی ترقی، پاکستان کی ترقی‘‘ رکھنے کی تجویز زیر غورہے، جبکہ پیکیج کے لئے 50 ارب روپے کی گرانٹ دینے پر بھی غور کر رہی ہے تاہم اس گرانٹ کاحتمی تعین منصوبوں کی […]
سابقہ دورِ حکومت میں جب پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے خلاف ایک مضحکہ خیزقرار دادکی منظوری ہوئی تو مجھے ایک دوست کا میسج ملا کہ کیا سول آمریت کے خلاف جدو جہد کے ایک نئے اور فیصلہ کن مر حلہ کا آغاز ہے۔ کیا آزادی صحافت کے تصور کا وہ دعویٰ دم توڑ چکا ہے۔ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے پنجاب کی 6 جیلوںکے بعد سندھ میںکراچی، حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ کی سینٹرل جیلوں کو بھی ہائی سیکیورٹی جیل قرار دے دیا ہے۔ تحفظ پاکستان آرڈیننس کے تحت گرفتار دہشت گردوں کو ہائی سیکیورٹی جیلوں میں رکھا جائے گا اوران کا ٹرائل بھی انہی جیلوں کے اندر کیا […]