پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں نجی ہاسٹل میں مضرصحت کھانا کھانے سے 50 طلبہ کی حالت غیر ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق طلبہ کو خیبرٹ یچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں متاثرہ بچوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
راجن پور (جیوڈیسک) راجن پور میں غیرت کے نام پر ایک ہی خاندان کی 3 خواتین کو قتل کردیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ پیش کوٹلا اندورن میں پیش آیا۔ جہاں ایک ہی خاندان کی تین خواتین جن میں دو بہنیں بھی شامل ہیں، جنہیں اْن کے بھائی اور دو رشتہ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) جسٹس ناصر الملک نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ کے سنیئر ترین جج جسٹس ناصر الملک قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ ان سے حلف لیا۔چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس تصدق حسین […]
نیویارک (جیوڈیسک) سابق چیف جسٹس پاکستان افتخار محمد چودھری امریکا پہنچ گئے ہیں۔ گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے انتخابات میں دھاندلیوں سے متعلق عمران خان کے الزامات کو لغو قرار دیا۔ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے نیویارک میں پاکستانی نژاد ڈاکٹر عبدالمجید کی رہائش گاہ پر پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے ملاقات […]
لاہور (جیوڈیسک) ملکہ ترنم نور جہاں کی بیٹی اور مشہور گلوکارہ ظل ہما انتقال کر گئیں۔ فروری 1944 میں لاہور میں پیدا ہونے والی ظل ہما شوگر اور بلڈ پریشر کے عارضے کے باعث کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں جب کہ چند روز قبل ڈاکٹرز نے شوگر کے باعث […]
کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن اور سائٹ میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر اور اس کے ساتھیوں کی موجودگی کی اطلاع پر محاصرہ کر کے ایک درجن سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے 2 بھتہ خور اور پولیس مقابلے میں زخمی ملزم سمیت مجموعی طور پر 83 ملزمان کو گرفتار […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، کراچی کے علاقے لیاری سے 2 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے میں کھڈا مارکیٹ سے 2 افراد کی خون میں لت پت لاشیں ملی ہیں ، جنھیں ضابطے کی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس […]
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن اور پاکستان کاایک اجلاس آج ہواجس میں وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے قائد تحریک الطاف حسین کوقومی شناختی کارڈ کے اجراء میں مسلسل رکاوٹیں کھڑی کرنے اورطرح طرح کے حیلے بہانوں کی شدید مذمت کی گئی۔ اجلاس کے بعد اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی […]
لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی تنخواہیں چوکیداروں کے برابر کر دی جائیں تو انھیں بھی مشکلات کا احساس ہو جائے۔ لاہور ہائی کورٹ میں چوکیداروں کی ماہانہ تنخواہ کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس عابد عزیز شیخ کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے […]
پشاور (جیوڈیسک) پشاور کے گنجان آباد علاقے کاکشال میں ٹینکر کے فیول ٹینک میں دھماکہ ہوا ہے۔ جس سے ٹینکر کو جزوی نقصان پہنچا۔کاکشال کے علاقے لالی باغ میں ایک ٹینکر کے فیول ٹینک میں اچانک دھماکہ ہوا۔ جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر پر […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) آم کی فصل کے نقصانات 30 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ پیسٹ وارننگ محکمہ زراعت پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل ملک فیاض احمد نے جنوبی پنجاب کے آم پیداکرنے والے مرکزی علاقوں کے دورہ کے بعد بتایا کہ آم کے پھل کی مکھی کے تدارک کیلئے جاری مہم کو مؤثر اور نتیجہ خیز […]
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ سینتالیس سال کی ہو گئیں۔ فلم Abodh سے بالی وڈ میں قدم رکھنے والی مادھوری ڈکشٹ کو شہرت فلم تیزاب سے ملی ۔ رام لکھن ، دل ، ساجن ، بیٹا ، کھلنائیک ، ہم آپ کے ہیں کون جیسی فلموں میں جاندار اداکاری دے […]
روم (جیوڈیسک) اسپین کے رافیال نڈال روم ماسٹرز ٹینس کے تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے، سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئے۔ روم میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے دوسرے راونڈ میں ٹاپ سیڈ رافیال نڈال کے مدمقابل تھے۔ فرانس کے جائلز سیموں نڈال نے سخت مقابلے کے بعد چھ […]
تہران (جیوڈیسک) ایران نے سعودی عرب کی جانب سے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کو دورے کی دعوت کا خیرمقدم کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ابھی تک سعودیہ کی جانب سے دورے کا […]
عدن (جیوڈیسک) یمن میں سکیورٹی فورسز اور القاعدہ جنگجوؤں میں شدید جھڑپیں، جنرل سمیت 9 فوجی اور 13 جنگجو ہلاک، متعدد گھر تباہ، شہری نقل مکانی پر مجبور۔تفصیلات کے مطابق جنوبی صوبہ شبوا میں جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب القاعدہ جنگجوؤں نے دو فوجی چیک پوسٹوں پر حملہ کر دیا۔ فریقین میں کئی گھنٹے […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت بحال کر دی۔ جسٹس سرمد جلال عثمانی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی قیصر جمال کی رکنیت معطل کیے جانے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ الیکشن ٹریبونل نے غلط انتخابی […]
پشاور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ‘ہرا بھرا اور صاف خیبر پختونخوا’ منصوبے کے تحت صوبے میں درختوں کی کٹائی پر پابندی لگا دی۔ خٹک نے بدھ کو بتایا کہ یہ منصوبہ شروع کرنے کا مقصدماحولیاتی سیاحت اور توانائی کے ذرائع میں اضافہ کرنا ہے۔ ایک پریس ریلیز کے مطابق، ان خیالات کا اظہار […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت برائے پانی و بجلی نے کہا ہے کہ داسو اور دیامر ڈیم کی تعمیر اولین ترجیح ہے ، حکومت نے کالاباغ جیسے متنازع ڈیم نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں بات کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابدشیر علی نے کہا کہ داسو […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم نواز شریف سے پولیو مانیٹرنگ سیل کی فوکل پرسن عائشہ رضانے ملاقات کی ، دوسری جانب قبائلی علاقوں اور بندوبستی علاقوں کی سرحد پر پولیو ویکسین کیلئے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قبائلی علاقے سے بندوبستی علاقے میں آنے والے افراد کیلئے پولیو ویکسین پینا لازم ہوگا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ آرمڈ فورسز اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج ہو سکتی ہے۔عدالت نے یہ سوال بھی کیا ہے کہ ان اہلکاروں کے خلاف مقدمہ سول عدالت میں چلنا چاہیے یا فوجی عدالت میں جسٹس جواد خواجہ کی سربراہی میں سماعت کرنے والے تین […]
کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کیلیفورنیا میں جھاڑیوں میں لگی آگ نے درجنوں گھر جلا دیئے ، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل کر دیئے گئے۔ ریاست کیلی فورنیا کے علاقے کارلسبڈ میں جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پھیل کر قریبی رہائشی علاقے تک پہنچ گئی ہے۔ آگ نے متعدد گھر جلا کر راکھ کر دیئے ہیں ۔ […]
ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب کے قائم مقام وزیرصحت عادل فقیہ نے اونٹوں اور ہسپتالوں کو مرس وائرس کے پھیلنے کا بنیادی سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے کوئی انسدادی اور احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کی جا رہیں۔ وزیر صحت نے جدہ میں شاہ فہد ہسپتال کے […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں وزیر اعظم کے اجلاس کے بعد اتحاد ٹاؤن میں رینجرز نے پہلا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کر دیا۔ گذشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں کراچی آپریشن کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ جس کے بعد آج رینجرز نے […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان میں الیکشن کمیشن نے ایک مہینہ قبل ہونے والے صدارتی انتخابات کے نتائج کے اعلان میں ایک دن کی تاخیر کر دی ہے۔ گزشتہ مہینے جاری ہونے والے ابتدائی نتائج کے مطابق، کسی امیدوار کو مکمل اکثریت حاصل نہیں ہو سکی۔ حتمی نتائج میں بھی اگر کوئی واضح برتری حاصل کرنے میں […]