لاہور (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ شہبا زشریف نے کہا ہے کہ حامد میر پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کے سیاہ چہرے سامنے نہ لاسکے تو قوم معاف نہیں کرے گی، میڈیا پرنہ کوئی قدغن لگاسکتا ہے اور نہ کوئی زبان بندی کرسکتاہے۔ لاہور میں سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ شہبا ز شریف نے کہا کہ […]
پشاور (جیوڈیسک) چارسدہ روڈ پر واقع پردہ باغ نامی تفریحی مقام سے متصل طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم کی مسجد میں خودکش دھماکے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ پشاور کے چارسدہ روڈ پر واقع پردہ باغ سے متصل طہماس خان فٹ بال اسٹیڈیم میں وادی تیراہ سے نقل مکانی کرنے […]
عمان (جیوڈیسک) شہریوں نے ان لڑکیوں کے والدین کو یقین دلایا ہے کہ ان کی بیٹیوں کا مستقبل محفوظ ہو جائیگا۔گزشتہ ایک برس کے دوران تقریباً تین ہزار شامی لڑکیوں سے غیر ملکی افراد نے شادیاں کی ہیں جن میں بڑی تعداد میں سعودی شہری شامل ہیں۔ اردن میں سعودی سفیر سمیع الصالح نے کہا […]
کراچی (جیوڈیسک) ملیر بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے پولیس کے رویے اور ممبر ملیر بار پر پولیس کی جانب سے وحشانہ تشدد کرنے کے خلاف تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، وکلا نے مقدمات کی سماعت ملتوی کرادی اور جیلوں سے آنے والے قیدیوں کو واپس […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کے احتجاجی پروگرام پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماوٴں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے اور بعض سیاستدانوں نے تو اس مظاہرے کو بے وقت کی راگنی بھی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کے احتجاجی پروگرام پر تنقید کرتے ہوئے الٹا انہی سے سوال […]
میران شاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹ کے قریب دھماکا ہوا ہے جس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کجھوری چیک پوسٹ کے قریب بنوں روڈ پر سیکیورٹی فورسز کے قافلہ پر بم حملہ ہواجس میں تین اہلکار زخمی ہوگئے ، سیکورٹی فورسز کا […]
فیصل آباد (جیوڈیسک) فیصل آباد میں شوہر کی دوسری شادی پر اپنے تین بچوں کو مبینہ طوررپرزہر دینے والی ماں کے خلاف پولیس نے دو بیٹیوں کی ہلاکت اور بچے کو موت کے منہ میں دھکیلنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گذشتہ روز 7 ج ب میں تقدس بی بی نے اپنے […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان یقینی شکست کے پیش نظر سیاسی میدان سے بھاگنا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ہجوم گراوٴنڈ پر دھاوا بول کرمیچ خراب کردے۔ وزیر اطلاعات پرویز رشید نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے احتجاج پر کرکٹ کی زبان میں تبصرہ کیا […]
کیلیفورنیا (جیوڈیسک) کو ہلاک کر دیا، ملزم نے بعد ازاں خود کو بھی گولی مار دی۔ پولیس کے ترجمان مائیکل کلنسر نے بتایا کہ ایک 28 سالہ مسلح شخص نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہوگئے جن میں دو خواتین شامل ہیں۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) اسرائیلی وزیر دفاع و سابق وزیر اعظم ایہود باراک نے کہا ہے کہ امریکہ چاہے تو ایران کی تمام ایٹمی تنصیبات راتوں رات تباہ کی جا سکتی ہیں، ایران کا ایٹمی پروگرام اسرائیلی وجود کیلئے اب بھی خطرہ ہے۔ کیونکہ تہران تل ابیب کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ […]
ریاض (جیوڈیسک) سعودی حکومت نے یہ فیصلہ بھارت سے نمونے کے طور پر بھیجی گئی سرخ مرچوں کی کھیپ میں کیڑے مار ادویہ کے زائد المقدار مضر اثرات کے پیش نظر کیا ہے۔ دارالحکومت ریاض میں بھارتی سفارت خانے میں تعینات سیکنڈ سیکریٹری برائے سیاست وتجارت سریندر بھگت نے ایک بیان میں کہا ہے۔ کہ […]
جدہ (جیوڈیسک) سعودی عرب میں عدالت نے حکومت مخالف مظاہروں کیلئے عوام میں اشتعال پیدا کرنے کے الزام میں دو شہریوں کو قید کی سزا سنا دی۔ ذرائع کے مطابق ان افراد پر یہ الزام بھی ہے۔ کہ انہوں نے طائف میں حکومت مخالف مظاہروں کی ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔ جدہ شہر […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے گیارہ مئی کے احتجاجی جلسے کے پیش نظر ریڈ زون آنے والے تمام راستوں پر ساٹھ سے زائد کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔ ڈی چوک پر کنٹینرز کی ایک دیوار بنائی گئی ہے۔ سیکورٹی کے لئے تین حصار بنائے گئے ہیں جبکہ ریڈ زون میں […]
پشاور (جیوڈیسک) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ گروپ میں موجود دھڑہوں کے درمیان بڑھتی تقسیم روکنے کے لیے ایک سئرد کمانڈر کو برطرف کر کے اپنی اتھارٹی کی مہر ثبت کرنے کی آخری کوششیں کر رہے ہیں۔ طالبان ذرائع نے بتایا کہ ٹی ٹی پی کو بڑے پیمانے پر جنگجو فراہم کرنے والے طاقتور […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خبردار کیا ہے کہ اگر احتجاج روکنے کے لیے کھڑی کی جانے والی رکاوٹوں کی وجہ سے انتشار پھیلا تو ذمہ دار حکومت ہوگی جبکہ کارکنوں کو راستہ نہ دیا گیا تو جمہوریت ڈی ریل ہوگی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے […]
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان عوامی تحریک آج ملک گیر یوم احتجاج منارہی ہے جس کے تحت ملک کے 38 شہروں میں احتجاج کیا جارہا ہے۔ ملک بھر میں شہروں، اضلاع، تحصیلوں، ٹاؤنز، یونٹ کی سطح پر عوامی احتجاجی مظاہرے ہوں گے، اس سلسلے میں کراچی میں 3 بجے سہہ پہر مزار قائد تا تبت سینٹر عوامی […]
جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقہ کی حکمراں جماعت افریقی نیشنل کانگریس نے عام انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کرلی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حکمراں جماعت افریقی نیشنل کانگریس پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں 249 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔ نیشنل کانگریس پارٹی نے مجموعی طور پر 62.15 فیصد ووٹ حاصل کیے، افریقی نیشنل کانگریس پارٹی […]
پی ٹاؤ (جیوڈیسک) میانمار میں جنوب مشرقی ایشیائی ملک کی تنظیم آسیان کا چوبیسواں اجلاس آج ہو رہا ہے۔ میانمار پہلی بار آسیان اجلاس کی سربراہی کررہا ہے۔ دارالحکومت نے پی ٹاؤ میں ہونے والے آسیان سربراہ اجلاس میں جنوبی چین کے سمندری تنازع اور اس حوالے سے کشیدگی کو حل کرنے پر غور کیا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سابق وزیراعظم بینظیربھٹو قتل کیس میں ایف آئی اے کے اسپیشل پراسیکیوٹر چوہدری اظہرنے فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی تک عدالت میں پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔ پراسیکیوٹرکی عدم پیشی کے باعث 5 گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ نہیں کیے جاسکے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت […]
لاہور (جیوڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے ایجی ٹیشن کے ذریعے مطالبات منوانے کا دور گزر گیا، عمر ان خان کا مسئلہ نفسیاتی اور انکی ریلی نان ایشوز پر ہے، شیخ رشید جس جہاز میں بیٹھتے ہیں اسے ڈبودیتے ہیں۔ لاہور چیمبر میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف ایران کے صدر حسن روحانی کی دعوت پرآج (اتوارکو) 2 روزہ سرکاری دورے پرایران روانہ ہوں گے۔ پاکستان اور ایران میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعداعلیٰ قیادت کی سطح پریہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کاوفد بھی ہوگا جس میںخارجہ امورکے مشیرسرتاج عزیز، معاون خصوصی […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بلدیہ پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر سے ملنے والا 100 کلو وزنی بم ناکارہ بنا کردہشت گردی کاخوفناک منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ایس پی بلدیہ ساجد سدوزئی کے مطابق دہشت گردوں نے بم کو بوری میں ڈال کر پولیس ٹریننگ سینٹر کے باہر جھاڑیوں میں رکھا تھا۔ مشکوک بوری کی […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ محصولات کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 1745 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرلیا گیا۔ انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ وزیر […]
ممبئی (جیوڈیسک) گلوکار عدنان سمیع خان بھارت میں اپنے فن کا جادو جگانے گئے تھے اور اس میں کوئی شک نہیں انہوں نے اپنی گلوکاری سے بھارتیوں کے دل جیت لئے۔ اس دوران ان کے دل میں محبت کا درد جاگ اٹھا اور وہ صبا گلادری کو دل دے بیٹھے جو انہیں مہنگا پڑ گیا۔ […]