واشنگٹن (جیوڈیسک)امریکاکا شمالی شہرٹیوپلو طوفانی بگولوں کی زدمیں آگیاہے۔ آرکنساس، اوکلاہاما اور آیووا میں متعدد مکانات تباہ ہوگئے اور مختلف واقعات میں 17 افراد زندگی سے ہاتھ دھوبیٹھے۔ طوفانی بگولا ٹیوپلو شہر سے ٹکرا گیا جس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ لگانے کے لیے امدادی کارکن متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہو گئے ہیں۔ […]
لندن (جیوڈیسک) لندن میں زیر زمین ریلوے نظام ٹیوب کے ملازمین نے 48 گھنٹے کی ہڑتال شروع کر دی۔ لندن ٹیوب سسٹم میں ٹکٹ گھربند کرکے ٹکٹ مشینیں نصب کرنیکے منصوبے کے خلاف آج پاکستانی وقت کے مطابق رات 1 بجے زیرزمین ریلوے نظام کے ملازمین نے ہڑتال شروع کردی ہے جو بدھ تک جاری […]
ابوظہبی (جیوڈیسک) حالیہ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں خواتین کے احترام کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کا پہلا نمبر ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی ایجنڈا کونسل کے زیر اہتمام بی الاقوامی ماہرین اقتصادیات نے 132 ممالک کا سائنسی مطالعہ کیا۔ جس کی رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں خواتین کو سب […]
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارت کی سپریم کورٹ نے دہلی کے لال قلعے پر حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی شہری کی سزائے موت روک دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 2000 میں لال قلعے پر حملے کے الزام میں گرفتار ہونے والے پاکستانی شہری محمد عارف کی سزائے موت کے حوالے سے کیس کی سماعت […]
لاہور (جیوڈیسک) نوجوانوں میں منشیات کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کیلئے سائیکل سواروں کا 8 رکنی دستہ لاہور پہنچ گیا۔ سائیکل سوار جب مظفر گڑھ سے لاہور پہنچے تو نیشنل ہاکی ا سٹیڈیم میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے نمائندوں نے ان کا استقبال کیا۔ سائیکل سوار لاہور میں ایک روز آرام کے بعد گوجرنوالا روانہ […]
لاہور (جیوڈیسک) اس سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے بعد پاکستان یو اے ای میں ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی میزبانی بھی کرے گا۔ ورلڈکپ 2015 کی تیاری کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان ٹیم میزبان آسٹریلیااور نیوزی لینڈ کیخلاف زیادہ میچز کھیلنا چاہتی ہے، ذرائع کے مطابق نیوزی […]
کراچی (جیوڈیسک) سپریم کورٹ کراچی میں حامد میر تحقیقاتی کمیشن کی سماعت جسٹس انورظہیر جمالی کی سربراہی میں ہوئی ، آئی جی سندھ اور دیگر اداروں کی جانب سے حامد میر پر حملے اور تفتیش کے زاویوں سے متعلق بریفنگ رپورٹس پیش کی گئیں۔ تین رکنی کمیشن میں سربراہ جسٹس انورظہیر ، جسٹس اعجاز افضل […]
کراچی (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ نے رشید گوڈیل قومی اسمبلی میں عارضی پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا، الطاف حسین نے رابطہ کمیٹی فیصلے کی توثیق کردی۔ ایم کیو ایم کے اعلامیہ کے مطابق رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کے اراکین کا ایک ہنگامی اجلاس آج منعقد ہوا جس میں ملک کی مختلف داخلی و بیرونی صورتحال […]
ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) آمنہ خودسوزی کیس میں عدالت کی جانب سے ضمانت منسوخ کئے جانے پر معطل ڈی ایس پی عبدالطیف کانجو کمرہ عدالت سے ہی فرار ہوگئے۔ ڈیرہ غازی خان کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں آمنہ خودسوزی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران ڈی ایس پی عبدالطیف کانجو بھی پیش […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی میں کم عمری کی شادی کے خلاف بل منظور کرلیا گیا۔ جبکہ محکمہ تعلیم کی خراب کارکردگی پر تحریک التوا ء مسترد کیے جانے پر ایوان میں گرما گرمی ہوئی اوراپوزیشن جماعتوں نے واک آوٴٹ کیا۔ سندھ اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی صدارت میں شروع ہوا ،اجلاس میں […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے تمام ادارے مل کر کوششیں جاری رکھیں۔ وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کے بارے میں اہم اجلاس جاری ہے، جس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر […]
پشاور (جیوڈیسک) میجر (ر) عامر نے طالبان سے مذاکراتی عمل سے باضابطہ طور پر علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ میجر ریٹائرڈ عامر نے کہا ہے کہ وہ ملک میں امن کے قیام کے لئے طالبان سے مذاکرات کے عمل میں شامل ہوئے تھے۔ لیکن بعض مذاکرات کاروں نے اس نیک مقصد سے سیاسی مقاصد حاصل کئے، […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سائیٹ میں واقع طاہری مدرسے میں ہونے والے دستی بم دھماکے میں تین طالب علم جاں بحق اور 11 افراد زخمی ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ دستی بم مدرسے میں کسی بچے کے پاس موجود ہوسکتا ہے۔ مومن آباد تھانے کی حدود میں واقع طاہری مدرسے میں صبح 11 […]
کراچی (جیوڈیسک) زماد بیگ پہلے پاکستان آئیڈل بن گئے، اور انھوں نے اتوار کی شام محمد شعیب کو ہرا کر موسیقی کاملک میں سب سے بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔ سر اور انداز کا سب سے بڑا اعزاز جیتنے والے زماد بیگ کا تعلق منڈی بہاوٴ الدین سے ہے۔ پاکستان آئیڈل میں زماد بیگ کا […]
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔ دھماکا بغداد کے مشرقی علاقے ، صدر، میں واقع بازار کے نزدیک ہوا، دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بم گاڑی میں نصب کیا گیا تھا ، دھماکے سے قریبی دکانوں کو […]
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی ایک عدالت نے اخوان المسلمون کے سربراہ محمد بدیع سمیت مزید 683 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی عدالت نے اخوان المسلمون کے رہنما محمد بدیع اور حامیوں سمیت 683 افراد کو پر تشدد مظاہروں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے […]
لاڑکانہ (جیوڈیسک) گرمیوں کے آتے ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا جارہا ہے، شہری علاقوں میں 12 سے 14 جبکہ دیہی علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی غائب رہتی ہے۔ صورتحال کے خلاف لاڑکانہ کے شہریوں نے سیپکو کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ مظاہرین کے پتھراؤ سے رینجرز کا اہلکار زخمی ہوگیا۔ سندھ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) پرویز مشرف کے وکیل فروغ نسیم نے خصوصی عدالت ایکٹ 1976 کی دفعہ 6 اے بارے دو درخواستیں واپس لے لیں، جسٹس فیصل عرب کا کہنا ہے کہ ملزم کو ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ دینے بارے فیصلہ 8 مئی کو سنایا جائے گا۔ جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں تین […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں اتوار کو گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ دن بھر سورج آگ برساتا رہادرجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ شدید گرمی کے باعث شہری بلبلا اٹھے، شہریوں کی بڑی تعداد نے چھٹی والے دن گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلیے ساحل سمندر کا رخ کیا جبکہ […]
لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی رپورٹ پر دہشتگردی کے خدشے کے پیش نظر لاہور سمیت صوبے کے بڑے شہروں میں قائم ملکی و غیر ملکی تعلیمی اداروں، انسانی حقوق کے مراکز، جیلوں، سرکاری دفاتر اور دیگر اہم حساس مقامات کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کی ہدایت کر دی ہے۔ […]
لاہور (جیوڈیسک) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے واجبات کی عدم ادائیگی پر وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد، پارلیمنٹ لاجز اور وفاقی شرعی عدالت سمیت کئی سرکاری اداروں کے گیس کنکشن کاٹ دیئے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم سیکریٹریٹ 47 لاکھ روپے، پارلیمنٹ ہاؤس 13 لاکھ روپے، پارلیمنٹ لاجز اسلام […]
کوٹلی (جیوڈیسک) بھارتی فوج کی کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی گئی ہے۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایک ہفتے میں دوسری مرتبہ اشتعال انگیزی کی اور کوٹلی کے قریب کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی۔ عسکری حکام کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی […]
ملتان (جیوڈیسک) گزشتہ روز ملتان میں خاندانی رنجش کے نتیجے میں قتل ہونے والی دونوں بہنوں کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت گلہ دبانے سے واقع ہوئی ہے جبکہ لاپتہ تیسری بہن کی تلاش جاری ہے۔ ملتان کی شجاع آباد کینال سے گزشتہ روز 9 سالہ شہر بانو اور 7 سالہ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) کسٹم حکام نے موبائل فون کی 150 کھیپیں روک لی ہیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی پی ٹی اے کی کلیئرنس رپورٹ جمع نہ کرانے پر کسٹم حکام نے یہ ایکشن لیا ہے۔ کسٹم انٹیلی جنس حکام نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران چین کے موبائل فون کے کلیئر کیے جانیوالے کنساٹئمنٹس کی […]