کراچی (جیوڈیسک) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ چین سے 9 ریلوے انجن پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ انجن پاکستان ریلوے کی لائف لائن ہیں۔ چین کے ساتھ ان ریلوے انجنوں میں کسی قسم کا نقص نہ […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمال مغربی علاقوں میں شدید بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے نتیجے میں 150 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہو گئے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان کے شمال مغربی صوبوں جاوزجان، فریاب، سرے پل اور بد غیث میں گزشتہ 3 روز سے جاری شدید […]
بالی (جیوڈیسک) انڈونیشیا کے شہر بالی میں گذشتہ روز نشے میں دھت مسافر کی جانب سے طیارے کے کاک پٹ میں گھسنے کی کوشش کے بعد اسے اتار لیا گیا۔ رن وے پر طیارے میں پولیس اہلکاروں کے داخل ہونے کے مناظر کیمرے میں محفوظ کرلئے گئے۔ آسٹریلین ائیر لائن کی پرواز برسبین سے بالی […]
لاہور (جیوڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی کے ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ رہا ہے ، سندھ میں طلبہ لوڈشیڈنگ کے باعث سخت گرمی میں امتحان دے رہے ہیں۔ فیصل آباد میں گھریلو صارفین کو چودہ اور کمرشل اور صنعتی صارفین کو دس سے بارہ گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ کا سامنا ہے ، […]
اوکاڑہ (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 40 لاکھ ٹن گندم کسانوں سے خریدے گی جبکہ صوبے بھر میں گندم خریداری کے حوالے سے شکایتی مراکز بھی قائم کردیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے دیپالپور میں گندم کٹائی مہم کا آغاز کر دیا، اس موقع پر میڈیا […]
لاہور (جیوڈیسک) چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ ملک میں اقلیتوں کے تحفظ کے لیے مزید موثر قوانین بنانے چاہئیں۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رواں سال کو مذہبی ہم آہنگی اور برداشت کے کلچر کا سال قرار دینا چاہیے۔ لاہور […]
پشاور (جیوڈیسک) طالبان رابطہ کار کمیٹی کے رکن مولانایوسف شاہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقین سے مطالبات کی حتمی فہرست طلب کی ہے۔ 2 , 3 روز کے اندر قبائلی علاقے میں طالبان کے سیاسی شوری سے ملاقات کے لئے روانہ ہونگے۔ طالبان سیاسی شوری کے ارکان پروفیسر ابراہیم اور مولانا یوسف شاہ نے […]
میرانشاہ (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازعے پر دو قبائل میں مسلح تصادم میں 3 روز کے دوران 17 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ، سرکاری ذرائع کے مطابق تحصیل دتہ خیل کے علاقے لوڑہ منڈی میں زمین کے تنازعے پر پپلی اور مداخیل قبائل میں تین روز سے جھڑپیں جاری ہیں۔ جن […]
میرانشاہ (جیوڈیسک) افغان طالبان نے پاکستان کے طالبان دھڑوں کے درمیان فائر بندی کرانے کا دعوی کیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں جمعے کو پمفلٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔ جس پر پستو زبان میں لکھا ہوا ہے کہ طالبان دھڑوں کے درمیان سیز فائر میں 12 […]
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کے سوتیلے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔بھارتی انتخابات کا دنگل اپنے جوبن پر ہے۔ ایسے میں کانگریس کو اس وقت زوردار دھچکا لگا جب وزیر اعظم من موہن سنگھ کے سوتیلے بھائی دلجیت سنگھ کوہلی نے بی جے پی میں […]
برسبین (جیوڈیسک) آسٹریلیا میں سوئمنگ پول میں گر جا نے والے کینگروکو ریسکیو کرکے پانی سے با ہر نکال لیا گیا۔ آسٹریلیا میں ایک گھر کے سوئمنگ پول میں گر جا نے والے کینگرو کو ریسکیو کرکے پانی سے با ہر نکال لیا گیا۔ یہ کینگرو ایک رہائشی علاقے میں بھٹک گیا اور اسی بھا […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں سیلاب سے ہلاک افراد کی تعداد 100 سے زیادہ ہو گئی ہے۔ درجنوں افراد لاپتہ اور ہزاروں بے گھر ہو گئے۔ افغانستان کے شمالی اور مغربی علاقوں میں 3 دن سے جاری بارشوں کے نتیجے میں سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔ […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے بیشتر علاقوں میں بارش کے بعد گرمی میں کمی آگئی ہے۔ ادھر گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں اب تک وقفہ وقفہ سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ گلگت بلتستان میں ضلع غذر کے میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر دوسرے روز بھی برف باری ہورہی ہے ، جس سے […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان علما ء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ سینئر صحافی حامد میر پر حملہ قابل مذمت ہے، جنگ اور جیو پر پابندیاں قابل قبول نہیں ہوں گی، قانون اور انصاف سے بالاتر ہوکر کسی ادارے پر پابندی نہ لگائی جائے۔ اسلام آباد میں صدیق اکبر کانفرنس اور […]
نئی دہلی (جیوڈیسک) نوجوانی کی مستیوں اوردوستوں کی شرارتوں سے بھرپور بالی ووڈ فلم ” پرانی جینز” کے ٹریلر کے بعد نئے گانے کی ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔ جند میریے کے بو لوں پر مبنی اس گانے میں نو جوان اداکار کو بیتے دنوں کی سنہری یادیں تازہ کر تے دکھایا گیا […]
لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ ریما نے شادی کے بعد اداکاری سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کیمرے کے پیچھے رہ کر نوجوان فنکاروں کو متعارف کروائیں گی۔ یہ اعلان ریما نے گزشتہ روز معروف ڈریس ڈیزائنرحسن شہریار یاسین (ایچ ایس وائی) کی نئی بوتیک کی لانچنگ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ ریما […]
کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر مرون اتاپتو کو ہیڈ کوچ مقرر کردیا ہے، سابق ٹیسٹ آف اسپنر روان کلپگے اْن کے اسسٹنٹ ہوں گے۔ مرون اتاپتو کا تقرر تین رکنی کوچ سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ جس میں چیف سلیکٹر سنتھ جے سوریا، ہیڈ آف […]
بارسلونا (جیوڈیسک) اعصام الحق اور روہن بوپننا پر مشتمل پاک بھارت جوڑی کو بارسلونا اوپن کے کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔ بارسلونا میں جاری ایونٹ کے کوارٹر فائنل کے پہلے سیٹ میں اعصام اور بوپننا نے کینیڈا سربیا کی جوڑی کو ٹائی بریکر پر مات دی، لیکن نیسٹر او ر زیمون جچ نے دوسراسیٹ سات […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف سے وزیر خزانہ نے ملاقات کی ہے، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ تھری جی اور فور جی کی نیلامی سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں 10 لاکھ افراد کو روز گار ملے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تعلیم ، زراعت اور ہیلتھ کے شعبوں میں انقلاب آئے گا۔ وزیر اعظم […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کے قریب چکری روڈ پر وین میں آگ لگنے سے 5 خواجہ سرا جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ حادثہ راولپنڈی سے 60 کلو میٹر دور پیش آیا۔ وین میں خواجہ سرا اور ان کے ہم نوا سوار تھے جو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔ پولیس کے مطابق […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاست اور صحافت آج اس دورمیں داخل ہو چکے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی ہے، وہ دن گزر گئے جب میڈیا کی آزادی کو دبایا جاتا تھا۔ اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے […]
کراچی (جیوڈیسک) حروں کے روحانی پیشوا اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا نے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور جلد صحتیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیر پگارا نے سابق صدر پرویز مشرف کے گھر جاکر ان کی عیادت کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ انہوں […]
شیخوپورہ (جیوڈیسک) میں فیکٹری میں گیس سلنڈر کا دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افرا زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکا لاہور روڈ پر واقع ایک فیکٹری میں ہوا، سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
کراچی (جیوڈیسک) حامد میر پر حملے کی تحقیقات کے لیے بنائے گئے عدالتی کمیشن نے سیکریٹری داخلہ سندھ ، آئی جی پولیس اور دیگر افسروں کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ پہلی سماعت پیر کو کراچی میں ہوگی۔سپریم کورٹ کے جسٹس انور ظہیر جمالی، جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اقبال حمید الرحمان پر مشتمل کمیشن […]