مینگورہ (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ سونامی حکومت کے 10 ماہ ہوچکے اب تک کوئی ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہو سکا۔ پی پی نے اپنے دورحکومت میں سوات کے عوام کیلیے بہت کچھ کیا، کیڈٹ کالج اور ہائیکورٹ سرکٹ بینچ (دارالقضاۃ) قائم […]
چارسدہ (جیوڈیسک) تحصیل بازار میں پولیس وین پر بم دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تحصیل بازار میں بم دھماکا ہوا ہے۔ دھماکا پولیس وین میں ہوا ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے کے نتیجے میں 10 افراد […]
کراچی (جیوڈیسک) نیٹی جیٹی کے قریب ڈمپر حفاظتی دیوار توڑ کر نالے میں الٹ گیا۔ پولیس کے مطابق نیٹی جیٹی کے قریب تیز رفتار ڈمپر حفاظتی دیوار توڑ کر نا لے میں جا گرا، تاہم ڈمپر کا ڈرائیور اور کلینر محفوظ رہے۔
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے قریب دھابیجی تھانے کی حدود سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق چاروں افراد کو کسی اور مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ اور لاشیں یہاں پھینک دی گئیں۔ فوری طور پر مقتولین کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس نے تحقیقات شروع کردیں۔
کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف نے اپنا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے خارج کئے جانے کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق صدر کے خلاف سنگین غداری کے مقدمے کی […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم میاں نوا زشریف نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اعلیٰ فورم ہے، جہاں تمام ریاستی ادارے اپنااپنا نکتہ نظر بیان کرتے ہیں، قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا ہے کہ اس فورم پر نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جاتا […]
رائیونڈ (جیوڈیسک) مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ ہو یا فوج ہرادارہ مضبوط ہونا چاہئے، ملکی ترقی کیلئے جمہوریت کا استحکام ضروری ہے، قیام امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ حمزہ شہباز نے رائیونڈ میں ایک تقریب میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔ ان […]
ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے محبت کے چرچوں کے بعد بالآخر انوشکا سے شادی کی خواہش ظاہر کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انڈین پریمیئر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے ویرات کوہلی […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) فیصل رضا عابد ی نے کہا ہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں آخری دھماکا خیز تقریر کروں گا، اس کے بعد استعفیٰ دو ں گا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کھل کر ساری باتیں بتاوٴں گا۔ آج اجلاس میں آخری دھماکا خیز […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس سید شہباز رضوی پرمشتمل ڈویژن بینچ نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کیس میں گرفتار ملزم اعتزازشاہ کی ضمانت کی درخواست خارج کردی۔ اور 6 سال گزرنے کے باوجود ملک کے اس اہم ترین مقدمے کی سماعت مکمل نہ کرنے پرسخت ناراضی کا بھی اظہار […]
لاہور (جیوڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے تین بڑے شہروں میں جدید ترین سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے کہا کہ امن وامان کی صورت حال بہتر بنانے اور جرائم پر قابو […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) ٹیکس آمدن میں کمی کو دیکھتے ہوئے ایف بی آر نے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے اورمحصولات کی وصولی کے لیے ریکوری تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو ذرائع کے مطابق رواں مالی سال ختم ہونے میں ڈھائی ماہ رہ گئے ہیں اور 2 ہزار 345 ارب روپے […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے پی سی بی کے سابق چیئرمین ذکا اشرف کی برطرفی پر نجم سیٹھی سمیت عبوری کمیٹی کے ارکان اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فاضل جج جسٹس نورالحق قریشی نے پی سی بی کی […]
کیف (جیوڈیسک) یوکرین میں روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مسلح باغیوں نے فوجی قافلے کو ہی یرغمال بنا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے شہر سلویانک میں فوج کا روس نواز علیحدگی پسندوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے۔ تاہم اس دوران مسلح باغیوں نے فوجی […]
لکھنو(جیوڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش میں لوگوں نے 12 انچ لمبی دم نما چوٹی کے حامل بچے کو بھگوان ہنومان کا اوتار قرار دے کر اس کی پوجا پاٹ شروع کردی۔ بھارتی ریاست اترپردیش کے گاؤں نجمہ پور کے 6 سالہ امر سنگھ کی پیٹھ پر ریڑھ کی ہڈی کے اختتام پر 12 انچ لمبی […]
لیما (جیوڈیسک) پرو میں سرکاری زمین پر قبضہ ختم کرانے پر پولیس کو شدید مظاہرے کا سامنا کرنا پڑا۔ پرو کے شمالی شہر میں سرکاری زمین پر قبضے کے تنازعے پر علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ قبضہ مافیا سے علاقہ خالی کرانے پر پولیس اور مخالفین کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی ،پولیس نے آنسو […]
نیویارک (جیوڈیسک) آنجہانی اداکار پال واکر کی کار حادثے میں ہلاکت کے بعد ان کی آخری فلم کے ایکشن مناظر ان کے بھائی مکمل کرائیں گے۔ پال واکر کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کا کام تکمیلی مراحل میں تھا۔ جب گذشتہ سال نومبر میں پال واکر خوفناک کار حادثے میں اپنے چاہنے والوں کو […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) القاعدہ کے یمن میں سرگرم رہنما نے نئی وڈیو میں امریکا پر حملوں کی دھمکی دی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے لگتا ہے القاعدہ کی اعلیٰ قیادت میں تبدیلی آئی ہے15 منٹ دورانیے کی وڈیو کو ایک ویب سائٹ پر جاری کیا گیا ہے۔ وڈیو میں القاعدہ کے یمنی […]
اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارات قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، وزیر اعظم ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سلامتی سے متعلق اہم امور پر غور کیاجارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں ملک کی مجموعی سلامتی کی صورتحال […]
ممبئی (جیوڈیسک) انڈین پریمیئر لیگ میں آج رائل چیلنجر بنگلور اور دلی ڈئیر ڈیولز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ دونوں ٹیموں میں کئی خطرناک کھلاڑی ہیں۔ میچ آئی پی ایل سیون کے دوسرے میچ کا میزبان شارجہ ہے جہاں ڈئیر ڈیولز اور رائل چیلنجر بنگلور کے درمیان مقابلہ ساڑھے سات بجے شروع ہو گا۔ بنگلور کی […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحفظ پاکستان آرڈیننس عارضی قانون ہے2 سال بعد ختم ہوجائیگا۔ جمہوریت کے تسلسل سے ہی ہم معاشی بحران سے نکل سکتے ہیں، فوج اور حکومت میں کسی قسم کا اختلاف نہیں، پاکستانی معیشت بہتر ہورہی ہے، وزیراعظم جلد سینیٹ میں […]
کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سندھ کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر اپنے فرائض خوش ا سلوبی سے سرانجام دینے اوراپنے اپنے متعلقہ اضلاع میں جاری ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور منصوبوں کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کے احکام جاری کیے ہیں۔ یہ احکام […]
خان پور (جیوڈیسک) خان پور کے نواحی علاقے سربروٹ میں سکول وین گہری کھائی میں گرنے 20 بچے زخمی جبکہ پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ خان پور کے نواحی علاقے سربروٹ میں تیز رفتاری کے باعث سکول وین سکول جاتے ہوئے گہری کھائی میں […]
لندن (جیوڈیسک) برطانیہ میں پرائمری اسکول میں زیر تعلیم لڑکے اور لڑکی ملک کی تاریخ کے کم عمر ترین والدین بن گئے ہیں۔ برطانوی اخبار ’’دی سن‘‘ کے مطابق 7 پاؤنڈ وزنی بچی کو جنم دینے والی ننھی ماں کی عمر اس وقت 12 سال اور 3 ماہ ہے جبکہ بچی کے باپ کی عمر […]