خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) خیبر ایجنسی اور گردونواح میں شدید بارش، ندی نالوں میں طغیانی آگئی ہے، جس کے باعث تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں سیلابی ریلے میں چار گاڑیاں بہہ گئی ہیں۔ خیبر ایجنسی میں رات گئے سے جاری بارشوں کے باعث ندی نالوں میں آگئی ،سڑکوں پر پانی جمع ہونے کے باعث […]
ابوظہبی (جیوڈیسک) پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل محمد ذکاء اللہ نے کہاہے کہ خطے میں امن کیلئے پاک بحریہ اہم کردار ادا کررہی ہے اور نیوی ملک کا دفاع کرنا جانتی ہے۔ ابوظہبی میں جاری دفاعی نمائش میں پی این ایس مددگار پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ پاک نیوی […]
کراچی (جیوڈیسک) بھارت میں گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران سوائن فلو سے 700افراد ہلاک ہو چکے ہیں، عالمی ادارہ صحت نے اس خطرے سے نمٹنے کیلئے پاکستان کو بھی گائیڈ لائن جاری کی تھی مگر محکمہ صحت سندھ کی جانب سے تاحال حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق سندھ میں […]
کوئٹہ: انسداد دہشت گردی عدالت میں نواب اکبر بگٹی قتل کیس میں ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر فاروق اعظم کا بیان، کوئٹہ اور کراچی میں پرویز مشرف کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈز تشکیل دے دیئے گئے ہیں، ڈی جی صحت۔
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی محتسب برائے تحفظ حقوق نسواں کے فیصلے کی کاپی دنیا نیوز کو موصول ہو گئی ہے جس کے مطابق سائنس فائونڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر خلیل احمد اور سیکرٹری ڈاکٹر حفیظ اللہ خان ادارے کی خاتون ملازم کو ہراساں کرتے رہے ہیں۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اسے باہر ملنے کے لیے […]
ملتان (جیوڈیسک) آٹھ نمبر چونگی کے قریب واقع گھر کی بوسیدہ چھت اچانک گر گئی۔ جس کے نتیجے میں چھت کے ملبے تلے 70 سالہ خاتون سمیت 2 افراد دب گئے۔ واقع کی اطلاع ریکسیو اداروں کو دی گئی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر ملبہ ہٹا کر زخمیوں کو نشتر اسپتال منتقل کیا۔ جہاں […]
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا میں میٹرو ٹرین کی گاڑی سے ٹکر میں 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 51 افراد زخمی، دو کی حالت تشویشناک ہے۔ ریاست کیلیفورنیا کے شہر آکسنارڈ میں تیز رفتار میٹر ٹرین گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثے میں ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اتر گئیں اور گاڑی نے آگ پکڑ […]
ملتان (جیوڈیسک) اولیا کرام کی سرزمین ملتان میں حضرت شاہ رکن عالم کے 700 ویں عرس کی تین روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز دربار کے گدی نشین شاہ محمود قریشی درگاہ کو عرق گلاب کا غسل دے کر کریں گے۔ عرس میں شرکت کے لئے اندرون سندھ اور پنجاب کے دور دراز اضلاع سمیت ملک […]
خیبر ایجنسی اور گردو نواح میں گذشتہ رات سے بارش، ندی نالوں میں طغیانی، سڑکوں میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر، جبکہ تحصیل جمرود کے علاقے علی مسجد میں سیلابی ریلے میں چار گاڑیاں بہہ گئیں۔
راولپنڈی (جیوڈیسک) ذاتی دشمنی پر دو گروپوں میں فائرنگ کا واقعہ تھانہ چونترا کی حدود میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک نوجوان شدید زخمی ہوا۔ جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ایم ایس سول اسپتال کے مطابق زخمی نوجوان کی حالت تشویشناک ہے۔ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) سپریم کورٹ نے کہاہے کہ اگر نااہل ممالک کی فہرست مرتب کی جائے تو پاکستان 180 ممالک میں پہلے نمبر پر آئے گا۔ قانون کی کتابوں کی غلط اشاعت کے مقدمے میں جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ ہم پتھر کے دور میں رہ رہے ہیں جہاں حکومت کی کوئی […]
کراچی (جیوڈیسک) خواجہ اجمیر نگری میں پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تحریک طالبان افغانستان کے دہشتگرد بہرام خان عرف بلال کو گرفتار کر لیا۔ دہشتگرد کے قبضے سے دستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار دہشتگرد نے نیٹو فورسز پر حملے اور نیٹو کنٹینرز لوٹنے کا اعتراف کر لیا۔ دہشتگرد بہرام […]
لاہور (جیوڈیسک) اریبہ کے بھائی زوہیب نے درخواست میں مطالبہ کیا ہے کہ اریبہ کی قبر کشائی کرائی جائے تاکہ وہ اسے آبائی شہر سیالکوٹ میں دفن کر سکیں۔ زوہیب کا کہنا ہے ملزمہ طوبیٰ اور اس کے ساتھی پیشہ ور ملزم ہیں جنہوں نے اریبہ کو ماڈلنگ کا جھانسہ دیکر اپنے جال میں پھنسایا۔ […]
کراچی (جیوڈیسک) پولیس کے شعبہ اسپیشل برانچ نے شہر میں تھانوں کی سطح پر تعینات پولیس افسران کی خفیہ نگرانی شروع کر دی ہے اور اس حوالے ایس ایچ اوز، ایس آئی اوز، ہیڈ محرر اور تھانوں کی سطح پر دیگر پولیس افسران کی زیر استعمال گاڑیوں، قیمتی موبائل فون، رہائش اور دیگر اخراجات کی […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری کہتے ہیں سانحہ پشاور کے بعد پاکستان نے انتہاپسندوں کے خلاف کارروائی کا عزم کر لیا ہے۔ دہشت گرد گروپوں کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جان کیری نے واشنگٹن میں کانگریس کمیٹی برائے خارجہ امور کو بتایا کہ سانحہ پشاور […]
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے شہر البغدادی میں داعش جنگجوؤں اور فوج کے درمیان شدید لڑائی جاری ہے۔ داعش جنگجو بھاری اسلحہ استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ داعش جنگجوؤں نے شام کے شمال مشرقی علاقے سے 90 عیسائیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ داعش نے زیادہ تر شامی شہر الحسکہ کے نواحی قصبے تل حمیس، تل […]
بیت اللحم (جیوڈیسک) اسرائیلی فوج نے رات گئے بیت اللحم میں واقع مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر کے انیس سالہ لڑکے کو شہید کر دیا۔ جہاد الجعفری نامی یہ نوجوان فلسطینی صدر محمود عباس کی فتح تحریک کا حامی تھا۔ واقعے کے خلاف فلسطینی شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔
پراگ (جیوڈیسک) مشرقی یورپ کے ملک چیک ری پبلک میں ہوٹل پر فائرنگ سے 9 افراد ہلاک ہو گئے۔ واقعہ چیک ری پبلک کے دارالحکومت پراگ سے 3 سو کلو میٹر دور ایک قصبے اور سکے بروڈ میں پیش آیاجہاں ایک نامعلوم شخص نے دوپہر کے اوقات میں ایک ہوٹل پر فائرنگ کر دی جس […]
نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شرح تعلیم میں اضافہ کرنا ہے تومادری زبان میں تعلیم دینا ہو گی۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق زبان کے مسائل کی وجہ سے بچے اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکام رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ زبان کے مسائل کی وجہ سے اقلیت سے […]
نیویارک (جیوڈیسک) بالی ووڈ کے صفِ اول کے اداکار لیام ہیمسورتھ اور بلی باب تھارنٹن کی نئی ہالی ووڈکرائم تھرلر فلم “کٹ بینک” کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ ہدایتکار میٹ شاکمین کی اس سسپنس تھرلر فلم میں لیام ہیمسورتھ اور بلی باب تھارنٹن کے علاوہ جان میلکووچ، ٹیریسا پامر، مائیکل اسٹالبرگ، بروس […]
نیویارک (جیوڈیسک) مشہورِ زمانہ ہالی وڈ سائنس فکشن ایکشن فلم سیریز ٹرمینیٹر سلسلے کی اگلی فلم ” ٹرمینیٹر-5جینیسیز” کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیاہے جس میں ایک بار پھر سے آرنلڈ شوارزنیگر طاقتور روبوٹک مشین کے کردار میں جلوۂ گر ہو رہے ہیں۔ ہدایت کارایلن ٹیلر کی اس فلم کی کہانی گزشتہ فلموں کی […]
برسبین (جیوڈیسک) سینئر بیٹسمین یونس خان نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دو اہم میچوں میں صرف چھ رنز سکور کئے۔ جبکہ ناصر جمشید نے بھی کالی آندھی کے خلاف میچ میں بری طرح مایوس کیا جس کے بعد امکان ہے کہ چیئرمین کی ہدایت کے مطابق ان کھلاڑیوں کو اتوار کو زمبابوے کے […]
کینبرا (جیوڈیسک) زمبابوے سے میچ میں ریکارڈ ساز ڈبل سنچری اسکور کرنے والے کرس گیل پر قسمت بھی مہربانی رہی، وہ 3 مواقع پانے کے بعد یہ اعزاز حاصل کر پائے۔ زمبابوے کے خلاف پہلی ہی گیند پر کرس گیل کیخلاف ایل بی ڈبلیو کی زوردار اپیل مسترد ہوئی، ریویو بھی لیا گیا مگر تھرڈ […]
گجرات (جی پی آئی) ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ بھٹہ خشت پر کام کرنیوالے مزدوروں کے حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، بھٹہ مالکان مزدوروںکی سوشل سکیورٹی میں رجسٹریشن کرائیں ۔ یونین کونسلوںکے سیکرٹریز خود بھٹہ جات پر جاکر مزدوروں کے بچوں کے نام رجسٹرڈ کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے […]