دمشق (جیوڈیسک) شام کے صدر بشار الاسد نے صدارتی انتخاب میں حصہ لینے کیلئے اپنے کاغذات پیر کے روز جمع کرا دیے ہیں۔ وہ اپوزیشن اور عالمی برادری کی سخت مخالفت کے باوجود تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے طور پر سامنے آ رہے ہیں۔شام میں صدارتی انتخاب تین جون کو متوقع ہیں۔ پارلیمان کے اسپیکر […]
سر ی نگر (جیوڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بزرگ حریت رہنما سید علی گیلانی نے شوپیاں میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے تین نوجوانوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے 30 اپریل بروز بدھ کومکمل ہڑتال کی کال دی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سری نگر میں جاری […]
لاہور (جیوڈیسک) گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی حکومت نے سنجیدگی کے ساتھ اوور سیز پاکستانیز کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے جس پر وزیراعظم محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف مبارکباد کے مستحق ہیں۔ پہلے اوورسیز پاکستانی کنونشن سے خطاب […]
لاہور (جیوڈیسک) مطالبات کی منظوری کیلئے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کرنے والی متروکہ وقف املاک بورڈ کی خواتین اساتذہ پر پولیس کا تشدد، پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ کے شعبہ تعلیم کے ملازمین کے مطالبات کی منظوری کیلئے گزشتہ روز ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف نے پنجاب […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) بزرگ سیاستدان معراج محمدخان سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حامدمیر پر حملے کے بعد میڈیاہاؤسز میں اختلافات افسوسناک ہیں، انہوں نے حامدمیر کی صحت یابی کیلئے دعا بھی کرائی۔ دریں اثنااسلام آباد میں او آئی سی رکن ممالک کے محتسب صاحبان کی […]
لاہور (جیوڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کے پہلے کامیڈین سپر اسٹار منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 38 برس بیت گئے لیکن ان کی اداکاری اب بھی دیکھنے والوں کے چہرے پر مسکراہت بکھیر دیتی ہے۔ 25 دسمبر 1940 کو گوجرانوالہ میں ایک سرکاری ملازم چوہدری عبدالحق کے ہاں پیدا ہونے والے منور ظریف کا بھائیوں […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ اسمبلی نے صوبے کے مختلف شہروں میں طویل دورانیے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف وفاقی حکومت کے خلاف قرارداد منظور کرلی پے۔ ڈپٹی اسپیکر سیدہ شہلا رضا کی سربراہی میں سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو پاکستان پیپلز پارٹی کے ارکان صوبے میں طویل […]
لندن (جیوڈیسک) انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں قومی سپنر سعید اجمل کا جادو پہلے ہی میچ میں سر چڑھ کر بولنے لگا۔ انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی کرکٹ ڈویژن ٹو کے میچ میں سعید اجمل وورسسٹرشائر کی جانب سے شریک ہیں جس میں انہوں نے ڈربی شائر ٹیم کے خلاف اپنی شاندار پرفارمنسسز دکھا کر ٹیم کی […]
لاس اینجلس (جیوڈیسک) ہالی وڈ کی رومانٹک کامیڈی فلم ” دی ادرویمن ” نے ایکشن اور مار دھاڑ سے بھرپور فلم کیپٹن امریکا کے باکس آفس پر طاری سحر کو توڑ دیا۔ چار اپریل کو امریکا سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نمائش کیلئے پیش ہونے والی ایکشن اور سسپنس سے بھرپور فلم کیپٹن امریکا […]
لاہور (جیوڈیسک) ہائی کورٹ نے سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کی جانب سے چیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نجم سیٹھی کو 7 مئی کو طلب کر لیا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے محمد الیاس کی جانب سے عدالتی حکم کے باوجود تنخواہ نہ ملنے پر چیرمین پی سی […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی رہی۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں ایک سو اٹھاون پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی تاہم پرافٹ ٹیکنگ کے عمل کی وجہ سے مارکیٹ مندی میں تبدیل ہو گئی۔ سیمنٹ، پاور اور بینکنگ سیکٹر کے شیئرز کاروباری حجم کے لحاظ […]
کراچی (جیوڈیسک) فلورملز کی ہڑتال کا دائرہ کارپنجاب تک وسیع ہو گیا ہے، پنجاب کی فلورملوں نے سندھ کی فلورملز کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے منگل کو 4 گھنٹے کی علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا، سندھ کی فلورملز کو درپیش مسائل ایک ہفتے میں حل نہ کیے گئے تو پورے ملک کی فلورملز بند […]
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی نئی فلم “سمرت اینڈ کو” کی تشہیری تقریب ممبئی کے واٹر پارک میں ہوئی جس میں فلم کی پوری کاسٹ شریک ہوئی۔ اداکار راجیو فلم کی ہیروئن مادلسہ کے ساتھ ممبئی کے معروف واٹر پارک پہنچے۔ ہدایتکار Kaushik Ghatak کی فلم Samrat & Co پچیس اپریل کو ریلیز ہوئی تھی۔ […]
کراچی (جیوڈیسک) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو تاخیر سے پہنچنے کے سبب کراچی ایئرپورٹ پر روک لیا گیا، ایئرپورٹ حکام کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم کوالالمپور روانگی کے لیے تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچی جبکہ کھلاڑیوں کے پاس سامان بھی اضافی تھا۔ اسی سبب ٹیم کو فلائٹ پر سوار نہیں ہونے دیا گیا،افغانستان کی کرکٹ […]
کراچی (جیوڈیسک) شہر قائد میں شدید گرمی کے باعث لوگوں کا جینا دوبھر ہوگیا ہے جبکہ گرمی کا زور توڑنے کے لئے لوگوں نے ٹھنڈے ممشروبات کا استعمال بڑھا دیا ہے۔ کراچی میں گزشتہ کئی روز سے درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے اور آج زیادہ سے درجہ حرارت 41 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا […]
ارجنٹائن (جیوڈیسک) موٹو جی پی ورلڈ چیمپئن (Marc Marquez) کی شاندار فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ ارجنٹائن موٹو جی پی ریس کا ٹائٹل ایک بار پھر اپنے نام کر لیا۔ موٹو جی پی ریس کے فائنل مقابلے میں رائیڈرز نے اپنی بہترین پرفارمنسسز دکھائیں۔ اکیس سالہ اسپینش رائیڈر (Marc Marquez) کا آغاز اچھا نہیں تھا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) بقایا جات کی عدم ادائیگی پر آئیسکو نے متعدد سرکاری و نیم سرکاری اداروں کی بجلی کے کنکشن کاٹ دیئے۔ ترجمان آئیسکو کے مطابق بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پرسی ڈی ہیڈ کوارٹرز، سی ڈی اے کے دیگر دفاتر کی بجلی کاٹ دی گئی ہے جبکہ کرکٹ گراوٴنڈ جی 6 ون، […]
ہالی وڈ (جیوڈیسک) نارتھ امریکن باکس آفس پر اس ہفتے رومانٹک کامیڈی فلم Woman Other The پہلے نمبر پر رہی۔ فلم دی ادر وومن ریلیز کے پہلے ہی ہفتے 2 کروڑ 47 لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے پہلے نمبر پرآ گئی ہے۔ فلم کی کہانی مارک نامی لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی […]
ڈھاکا (جیوڈیسک) بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے بی پی ایل میں بدعنوانی کے الزام میں سزا بھگتنے والے دو کرکٹرز پر سے تاحیات پابندی ہٹا دی گئی۔ اس بات کا فیصلہ بی سی بی کے اجلاس میں کیا گیا جس کے بعد پریس ریلیز میں دونوں کی پابندی ختم کرنے کا اعلان ہوا۔ بنگلا دیش […]
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیئر کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا چیف سلیکٹر مقرر کردیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سابق چیرمین ذکا اشرف کے قریبی ساتھی اور موجودہ چیرمین نجم سیٹھی پر تنقید کرنے والے سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کو جونیر کرکٹ ٹیم […]
کراچی (جیوڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 14 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ہفتے کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ انڈیکس بھی ٹریڈنگ کے دوران منفی زون میں چلا گیا۔ ڈیلرز کے مطابق درآمد کنندگا ن کی جانب سے تقریبا 12 کروڑ ڈالر کی خریداری کے باعث ڈالر کے مقابلے روپیہ کمزور ہوا ور […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ سندھ کے تاجروں اور عوام کو بجلی چور قرار دینا ان کی تذلیل ہے۔ وزیر مملکت عابد شیر علی سندھ کے تاجروں اور عوام سے فوری طور پر معافی مانگیں بصورت دیگر سندھ تاجر اتحاد سندھ بھر کی عوام اور تاجر […]
کراچی (جیوڈیسک) اپنی خوبصورت آواز سے کئی برس تک پاکستانی فلم اور میوزک انڈسٹری پر راج کرنے والی ممتاز گلوکارہ مہناز کو ہم سے بچھڑے ایک سال 3 ماہ گزرگئے مگر افسوس اب تک کسی بھی ثقافتی ادارے نے ان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس یا محفل موسیقی کا اہتمام نہیں کیا۔ تفصیلات کے مطابق […]
ٹمپا (فلوریڈا) (جیوڈیسک) امریکا میں سجا انٹرنیشنل انڈین فلم اکیڈمی ایوارڈز کا شاندار میلا۔ بہترین فلم کا ایوارڈ فلم بھاگ ملکھا بھاگ نے جیت لیا۔ مختلف کیٹیگریز میں کس کس فنکارنے ایوارڈزاپنے نام کیے۔ بالی وڈ آسکرز یعنی ستاروں بھری IIFA ایوارڈز کی پندرہویں تقریب امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر ٹمپا میں سجی۔ رنگوں سے […]