کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے جنوبی علاقے میں نیٹو فورسز کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 5 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیٹو فورسز کا ہیلی معمول کی پرواز پر تھا کہ صوبہ قندھار کے علاقے تختہ پل کے قریب گر کر تباہ ہو گیا […]
نئی دلی (جیوڈیسک) بھارت میں سیاستدانوں کے بعد اب اساتذہ بھی انہی کے نقش قدم پر چل پڑے اور اسکولوں میں مسلمان طالب علموں کے علاوہ نچلی ذات سے تعلق رکھنے والے بچوں کو ذاتی تعصب کا نشانہ بناتے ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں اساتذہ اقلیتی اور نچلی ذات […]
تہران (جیوڈیسک) ایران میں حکومتی اقدامات کے باوجود شادی شدہ جوڑوں میں طلاق کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافے نے حکام کی راتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ ایران کے قومی ادارہ شماریات کے چیئرمین احمد تویسرکانی کا کہنا ہے کہ مارچ 2013 سے مارچ 2014 کے دوران 7 لاکھ 57 ہزار 753 […]
کراچی (جیوڈیسک) ریلوے انجنوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کو پانچ سو انجن چاہئیں چند روز میں 23 انجنوں کی پہلی کھیپ پہنچ جائے گی۔ کراچی میں چین سے درآمد کئے جانے والے نو ریلوے انجنوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے […]
لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈان معین خان کو سابق قومی کرکٹر شاہد نذیر نے عدالت لے جانے کا اعلان کیا ہے۔ کہتے ہیں کہ معین خان نے انکے آئی سی ایل کے بقایاجات ادا نہیں کیئے۔ قومی کرکٹر ٹیم کے چیف سیلکٹر معین خان ماضی میں بھارتی باغی لیگ آئی سی ایل میں […]
جھاڑ کھنڈ (جیوڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کو جہیز کے بدلے گردہ دینا پڑا، پھر بھی بات نہ بنی اور خاتون نے طعنوں سے تنگ آ کر بل آخر خود سوزی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست جھاڑکھنڈ کی پونم دیوی کم جہیز لانے پر سسرالیوں کے مظالم کا شکارتھی، ساس مزید رقم کامطالبہ کر […]
کراچی (جیوڈیسک) سرکاری حج اسکیم میں ہزاروں درخواست گزاروں کے فریضہ حج کی ادائیگی سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور کی ناقص حکمت عملی کے باعث ہزاروں عازمین حج کے فریضہ حج سے محروم ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے، سرکاری حج اسکیم کے تحت بینکوں […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ حکومت نے امن و امان کی کشیدہ صورتحال پر قابو پانے کےلئے محکمہ پولیس میں مزید 10 ہزار پولیس اہلکاروں کو بھرتی کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ کراچی میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی ہدایت پر تشکیل دی جانے والی کمیٹی کا سینٹرل پولیس […]
لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں ماریا کی ٹینس ٹورنامنٹ کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ احمد شہزاد لکھتے ہیں کہ وہ اپنی فیورٹ ٹینس اسٹار پلیئر ماریا شراپوا کے Stuttgart open کے سیمی فائنل تک پہنچنے پر بہت خوش ہیں۔ عالمی نمبر 4 روسی کھلاڑی ماریا شراپوا […]
لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور اپنی آنے والی فلم ایک ولن میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری بھی کریں گی۔ اداکارہ کے ایک قریبی دوست کے مطابق اس گانے کی ریکارڈنگ گزشتہ ہفتے ہوچکی ہے اور یہ گانا شردھا نے گلوکار انکت تیواری کے ساتھ مل کر گایا ہے۔ واضح رہے کہ یہ […]
لندن (جیوڈیسک) این جی ٹی مشہور فلم سیریز”اسٹار وارز”کے دیوانے پوری دنیا میں پائے جاتے ہیں لیکن ذرا ان برطانوی نوجوانوں سے تو ملئے جنہوں نے فلم کا تھیم میوزک بجاکر اپنی انوکھی صلاحیت کا ثبوت پیش کر دیا ہے ۔ یہ نوجوان مختلف آلاتِ موسیقی کا استعمال کرتے ہوئے ایسی شاندار دھنیں ترتیب دیتے […]
کراچی (جیوڈیسک) وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان کے صدر زکریا عثمان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ فلور ملز مالکان کے مسائل کی جانب توجہ دیں تاکہ صوبے بھر میں آٹے کا بحران پیدا نہ ہو۔ آل پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کے سندھ سرکل کے چیئرمین محمد یوسف نے ایک وفد کے […]
بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں انتخابی ریلی کے دوران یکے بعد دیگرے 2 بم دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں 30 اپریل کو ہونے والے عام انتخابات سے قبل ایک سیاسی جماعت کی جانب سے ریلی نکالی جارہی تھی […]
لاس اینجلس (جیوڈیسک) باکس آفس پر ریکارڈ بزنس کرنے والی اینی میٹڈ فلم فروزن کے گانوں نے بھی مداحوں پر جادو کر دیا ، گزشتہ ہفتے کسی بھی دوسرے البم کے مقابلے میں امریکا میں سب سے زیادہ فروخت ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران آسکر ایوارڈ یافتہ اینی میٹڈ فلم ‘ فروزن ‘ کے گانوں […]
لاہور (جیوڈیسک) رواں مالی سال کے دوران پاکستان اور بھارت کی باہمی تجارت دس فیصد بڑھ گئی ، پاکستان کی برآمدات میں ایک تہائی اضافہ ہوا۔ اسٹیٹ بنک کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی سے مارچ تک ہمسائیہ ممالک کی باہمی تجارت کا حجم ایک ارب چھیاسٹھ کروڑ ڈالر رہا جو پچھلے سال کے […]
لاہور (جیوڈیسک) بھارتی سپر سٹار امیتابھ بچن نے مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کر لی ، کہتے ہیں جلد پاکستان آؤں گا ۔ چوہدری شجاعت حسین نے لاہور میں جب بھارتی اداکار رضا مراد سے ملاقات کی تو رضا مراد کے ہاتھ انہوں نے امیتابھ بچن […]
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ کی چمکتی دنیا کے ابھرتے تارے کی جاندار اداکاری ہدایتکاروں کو بھا گئی ، ساجد ناڈیاڈوالا نے عالیہ بھٹ کو بیش قیمت کرسٹل آئٹم تحفے میں دے ڈالا۔ شوخ چنچل حسینہ عالیہ بھٹ کی فلم ہائی وے کامیاب ہوئی اور ٹو سٹیٹس نے بھی پچاس کروڑ کا بزنس کر لیا۔ اداکارہ […]
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کی ایکشن کامیڈی سے بھرپور فلم “ریوالور رانی ” آج سینما گھروں کی زینت بن رہی ہے۔ فلم کی کہانی بھارتی سیاست اور اس میں پنپتی لو سٹوری کے گرد گھومتی ہے۔ کنگنا رناوٹ نے فلم میں ایک سیاسی جماعت کی لیڈر کا رول پلے کیا ہے جو […]
لاہور (جیوڈیسک) قومی کرکٹر عمر اکمل اہلیہ کے ساتھ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب چلے گئے۔ زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے والے عمر اکمل نے جدہ روانگی سے قبل لاہور ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا شکر ہے شادی کے بعد عمرے کی ادائیگی کا موقع […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روس مشرقی یوکرین میں انتشار اور عدم استحکام پھیلا رہا ہے جس کو برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ امریکی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں روس کو تنبیہ کی ہے کہ وہ یوکرین میں کشیدگی ختم کرے ورنہ مزید پابندیوں کے لیے تیار […]
لاہور (جیوڈیسک) معروف گلوکار جواد احمد نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں مثبت روایات کو آگے لے کر چلنے کا سلسلہ دم توڑ رہا ہے۔ اب بھی وقت ہے کہ ہم اپنی ثقافت اور روایات کے امین بنیں ورنہ ہمیں آنے والے سالوں میں بہت پچھتا وا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمسایہ ملک کے […]
لاہور (جیوڈیسک) معروف قوال اور گلوکار راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ لوگ مجھے موسیقی کے استاد کا درجہ دیتے ہیں لیکن میں خود کو اس مشکل ترین فن کا معمولی سا طالبعلم سمجھتا ہوں۔ ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ قوالی میرا خاندانی کام ہے اور میرے بزرگ کئی صدیوں سے […]
لاہور (جیوڈیسک) بالی وڈ کے وراسٹائل اداکاراوم پوری نے ہالی وڈ کے لیے بنائی گئی اپنی نئی فلم ’’ہنڈرڈفٹ جرنی‘‘ کی ڈبنگ میں حصہ لینے کے لیے دورہ پاکستان ملتوی کردیا۔ اوم پوری کی انگریزی فلم کوجولائی میں نمائش کے لیے پیش کیا جانا ہے ۔ فلم کی عکسبندی اور ایڈیٹنگ فائنل کی جاچکی ہے […]
کراچی (جیوڈیسک) محکمہ کسٹمز نے جون 2012 تا نومبر2013 کے دوران 1900 گاڑیوں کی کلیئرنس میںقومی خزانے کو 45 کروڑروپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکا نقصان پہنچانے والے عناصرکے خلاف تحقیقات کا آغازکر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ گاڑیوں کی کلیئرنس میں قومی خزانہ کو 45 کروڑ روپے کے ڈیوٹی وٹیکسزکے نقصان کی تحقیقات کرنے کے […]