حاجی محمد حنیف طیب بہالپور ،بہاولنگر اور ملتان کے دورے پر روانہ ہوگئے

کراچی ( جی پی آئی)سنی اتحاد کونسل کے سیکریٹری جنرل ،نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ ،سابق وفاقی وزیر حاجی محمد حنیف طیب آج بہاولپور پہنچیں گے کارکنوں سے ملاقات کے بعد ملک کے موجودہ حالات پر پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ اسکے بعد بہاولنگر روانہ ہوجائیں گے جہاں وہ جماعت اہلسنت پاکستان کے ڈویژنل […]

.....................................................

طلبہ یونین کی بحالی اور HECکو ختم کرنے کے خلاف ATIآج پریس کلب پر احتجاج کرے گی پابندی کے 28سال ہوگئے جس سے صرف نقصان ہی ہوا ہے، افتخار علی ، سعید سعیدی

کراچی ( جی پی آئی)انجمن طلبا اسلام کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام طلبہ یونین کی بحالی اور ایچ ای سی کو ختم کرنے کی سازشوں کے خلاف آج 9فروری 2013بروز ہفتہ سہہ پہر 3:30بجے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ ناظم کراچی افتخار علی اور جنرل سیکریٹری محمد سعید سعیدی کی قیادت میں کیا جائے […]

.....................................................

مسلم لیگ ق صحافت کی طاقت ، رہنمائی ، اور سچائی پر یقین رکھتی ہے:حلیم عادل شیخ

کراچی (جی پی آئی )قائد لیگ کے رہنما و صوبائی جنرل سکیرٹری حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق صحافت کی طاقت ، رہنمائی اور سچائی پر یقین رکھتی ہے۔حکومت میڈیا کو آزاداور مزید بااختیار بنانے کے لیے سیکورٹی اور وسائل فراہم کرے۔بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے باعث انتخابی عمل متاثر ہونے […]

.....................................................

آزاد کشمیر کی خبریں Feb 9, 2013

اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی ٹریفک چیکنگ ،بدوں کاغذات اوور لوڈنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ بھمبر (جی پی آئی)اسسٹنٹ کمشنر بھمبر کی ٹریفک چیکنگ بدوں لائسنس ،بدوں کاغذات اوور لوڈنگ اور کم عمر ڈرائیوروں کو ہزاروں روپے جرمانہ متعدد موٹر سائیکل تھانے میں بند تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر بھمبر ندیم […]

.....................................................

صدر زرداری نے ارکان پارلیمنٹ،تنظیمی عہدیداران کا اجلاس آج طلب کر لیا

صدر زرداری نے ارکان پارلیمنٹ،تنظیمی عہدیداران کا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور (جیوڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے پنجاب کے تین اضلاع کے ارکان پارلیمنٹ اور تنظیمی عہدیداروں کا اجلاس آج لاہور میں بلا لیا۔صدر آصف علی زرداری آج بلاول ہائوس لاہور میں پیپلزپارٹی کے ننکانہ ،قصور اور شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ،پارٹی کے ضلعی صدور اور جنرل سیکرٹریز سے […]

.....................................................

الیکشن کمیشن زیر عتاب کیوں؟

الیکشن کمیشن زیر عتاب کیوں؟

پاکستانی سیاست میں نئے نئے کھلاڑیوں کی آمد پچھلے کچھ عرصہ سے جاری و ساری ہے۔ عمران خان کا مینار پاکستان پر جلسہ سیاسی طاقت کا بھرپور مظاہرہ تھا۔ مگر یہ عروج زیادہ دن نہ چل سکا اور کپتان کا گراف گرتا چلا گیا۔ پھر اچانک “مولانا” کی آمد ہوئی اور اسی گرائونڈ میں جلسہ […]

.....................................................

اقوام متحدہ کے فیصلوں کے پڑخچے

اقوام متحدہ کے فیصلوں کے پڑخچے

میں آج انتہائی دکھ اور انسانیت کے ساتھ ہونے والے ظلم و ستم کو دیکھ کر یہ لکھنے پر مجبور ہو گیا ہوں کہ اقوام متحدہ کے کئی رکن ممالک جو کہ اقوام متحدہ میں کیے گئیے فیصلوں کے پڑخچے ایسے اُڑاتے ہیں کہ اس کی کوئی زندہ مثال نہیں۔ ہمارا دنیا میں موجود ان […]

.....................................................

مصر: صدر مرسی کے خلاف پھر مظاہرے، متعدد مظاہرین زخمی

مصر: صدر مرسی کے خلاف پھر مظاہرے، متعدد مظاہرین زخمی

مصر(جیوڈیسک)مصر میں صدر مرسی کے خلاف پھر مظاہرے، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں متعدد مظاہرین زخمی ہو گئے۔جمعہ کو قاہرہ میں صدارتی محل کے باہر جمع مظاہرین نے “گو مرسی گو” کے نعرے بلند کئے۔ مشتعل مظاہرین نے پٹرول بم صدارتی محل کی دیوار کے اوپر سے اندر پھینکنے شروع کردیئے اور سڑکوں پر آگ […]

.....................................................

فرانس:213 سال بعد خواتین کو پینٹ پہننے کی قانونی اجازت مل گئی

فرانس:213 سال بعد خواتین کو پینٹ پہننے کی قانونی اجازت مل گئی

پیرس(جیوڈیسک)فرانسیسی خواتین کو 213 سال بعد پینٹ پہننے کی قانونی اجازت مل گئی ہے۔ فرانس کی حکومت نے خواتین کو پینٹ پہننے سے روکنے والا دو سو سال پرانا قانون ختم کر دیا ہے۔یہ قانون سن اٹھارہ سو میں بنایا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ خواتین کے لیے پتلون پہننا مناسب بات نہیں […]

.....................................................

فروری کا پہلا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

فروری کا پہلا ہفتہ، مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ

اسلام آباد(جیوڈیسک)مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ فروری کے پہلے ہفتے میں قیمتوں کے حساس انڈیکیٹرز اعشاریہ صفر دو فیصد بڑھ گئے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق آٹھ ہزار ماہانہ آمدن والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں اعشاریہ ایک چھ فیصد اضافہ ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران پیاز، […]

.....................................................

اسٹیٹ بینک کا اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کا اگلے 2 ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ

کراچی(جیوڈیسک) اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا۔ شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھا گیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کی شرح ایک بار پھر بڑھنا شروع ہو گئی ہے۔ عالمی منڈی میں خام […]

.....................................................

وٹنی ہوسٹن کے مومی مجسمے عجائب گھر کی زینت بن گئے

وٹنی ہوسٹن کے مومی مجسمے عجائب گھر کی زینت بن گئے

نیویارک(جیوڈیسک)امریکی گلوکارہ اور اداکارہ وٹنی ہوسٹن کے چار مومی مجسمے نیویارک میں مادام تسا کے عجائب گھر میں سجا دیئے گئے۔ وٹنی کے مجسمے چار دہائیوں پر محیط انکی فنی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں مجسموں کی نقاب کشائی کی تقریب میں وٹنی کی والدہ سسی ، بھائیوں میں سے مائیکل اور گیری اور سابق […]

.....................................................

شاہ رخ خان ڈان تھری میں بھی جلوہ گر ہوں گے

شاہ رخ خان ڈان تھری میں بھی جلوہ گر ہوں گے

شاہ رخ خان ایک بار پھر ڈان کے روپ میں نظر آئیں گے اور اس بار ڈان تھری بنائیں گے اداکار اور پروڈیوسر فرحان اختر۔ شاہ رخ خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ فلم “چنائی ایکسپریس “کی شوٹنگ کے دوران وقفے میں ممبئی آئے اور اپنے گھر منت میں ہیں۔ اس دوران […]

.....................................................

ٹور آف قطر سائیکل ریس کا ٹائٹل مارک کیونڈش نے جیت لیا

ٹور آف قطر سائیکل ریس کا ٹائٹل مارک کیونڈش نے جیت لیا

دوحہ(جیوڈیسک)ٹور آف قطر سائیکل ریس کا ٹائٹل مارک کیونڈش نے جیت لیا۔ سائیکلنگ ٹریک پر چھ روزہ ایونٹ ختم ہو گیا۔ روڈ ریس کے سابق عالمی چیمپئن مارک کیونڈش نے ٹور آف قطر کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ مارک کیونڈش نے حریف سائیکل سواروں پر اپنی برتری دکھائی اور کامیابی سمیٹی۔ ایونٹ کے چھٹے […]

.....................................................

رافیل نڈال چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

رافیل نڈال چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے

سابق ورلڈ نمبر ون سپین کے رافیل نڈال چلی اوپن کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال کی ٹینس کورٹ میں فاتحانہ کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے اور سات ماہ کی غیر حاضری کے بعد اپنے پہلے ٹینس ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ چلی […]

.....................................................

وزیر اعظم آج 5 روزہ دورہ پر برطانیہ جائیں گے

وزیر اعظم آج 5 روزہ دورہ پر برطانیہ جائیں گے

اسلام آباد(جیوڈیسک) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف آج برطانیہ کے 5 روزہ دورے پر لندن پہنچ رہیہیں۔راجہ پرویز اشرف اپنے دورے کے دوران برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون سے منگل کو ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کل اتوار کو نارتھ برطانیہ کے شہر بریڈفورڈ میں پاکستان پیپلز پارٹی یوکے کے زیر اہتمام ایک بڑے جلسہ […]

.....................................................

پشاور:فائرنگ سے چار افراد قتل، نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

پشاور:فائرنگ سے چار افراد قتل، نواحی علاقے سے لاشیں برآمد

پشاور(جیوڈیسک)پشاور کے نواحی علاقے بدھو ثمر باغ میں چار افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ ثمر باغ کے قبرستان کے قریب چار افراد کی لاشیں پڑی ہیں جن کی عمریں پچیس سے پینتیس سال کے درمیان ہیں۔ پولیس نے لاشیں تحویل […]

.....................................................

اورکزئی ایجنسی میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے

اورکزئی ایجنسی میں دھماکا، 8 افراد جاں بحق، 15 زخمی ہوگئے

اورکزئی ایجنسی(جیوڈیسک)اورکزئی ایجنسی میں ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔ دھماکا اورکزئی ایجنسی میں آرمی ہیڈ کوارٹر کے باہر واقع کریانہ کی دکان میں ہوا جہاں نصب دھماکا خیز مواد کو ریموٹ کنٹرول سے اڑایا گیا۔ دھماکے کے بعد زخمیوں اور لاشوں کو کلایاں ہیڈ […]

.....................................................

لاہور : پاکستان میں طلبہ یونین پر پابندی کو آج 29 برس مکمل ہو گئے

لاہور(08-02-2013)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر صفدر جمعیت کے ذمہ داران کے ہمراہ آج دن 1:00بجے طلبہ یونین پر پابندی کے حوالے سے لاہور پریس کلب میں ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ ناظم اعلیٰ کے ہمراہ جمعیت کے دیگر ذمہ داران بھی ہوں گے۔محمد زبیر صفدر طلبہ یونین پر پابندی کے […]

.....................................................

عالمی ثالثی عدالت میں سلمان بٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی

عالمی ثالثی عدالت میں سلمان بٹ اپیل کی سماعت آج ہوگی

پاکستانی کرکٹر سلمان بٹ کی آئی سی سی کی جانب سے پابندی کیخلاف اپیل کی سماعت سوئٹزر لینڈ میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں آج ہوگی۔ جبکہ کل فاسٹ بولر محمد آصف کے کیس کی سماعت ہوچکی ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزان میں سماعت کیلئے محمد آصف اپنے وکیل روی سکل کے ہمراہ شریک […]

.....................................................

سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا حکم 10 روز میں جاری کرنے کا حکم

سندھ میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا حکم 10 روز میں جاری کرنے کا حکم

کراچی (جیوڈیسک)سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو دس دن میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی تقرری کا نوٹیفکیشن نہ کیے جانے پر مسلم لیگ فنکشنل کے ارکان امتیاز شیخ، جام مدد علی اور دیگر نے سندھ […]

.....................................................

صدر آصف زرداری 2 روزہ دورہ پر آج لاہور آئیں گے

صدر آصف زرداری 2 روزہ دورہ پر آج لاہور آئیں گے

لاہور (جیوڈیسک)صدر آصف علی زرداری آج شام پانچ بجے دوروزہ دورے پر لاہور پہنچ رہے ہیں۔صدر آصف علی زرداری کراچی سے دو روزہ پر لاہور آ رہے ہیں۔ گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو صدر کا لاہور ائیر پورٹ پر […]

.....................................................

آئی جی پولیس والوں کو تحفظ نہیں دے سکتے، گواہوں کو کیا بچائیں گے۔ سپریم کورٹ

آئی جی پولیس والوں کو تحفظ نہیں دے سکتے، گواہوں کو کیا بچائیں گے۔ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ کراچی جل رہا ہے اور کسی کو پروا نہیں ۔جسٹس جواد ایس خواجہ کا کہنا ہے کہ ہم وفاقی حکومت سے کسی حل کی توقع نہ رکھیں۔ بد امنی کیس کی سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ چار سو پولیس افسر جرائم میں ملوث ہیں۔ سپریم کورٹ […]

.....................................................

الیکشن ملتوی کرانے عمران اور قادری کو لایا گیا، اب تیسرے کا انتظار ہے: نواز شریف

الیکشن ملتوی کرانے عمران اور قادری کو لایا گیا، اب تیسرے کا انتظار ہے: نواز شریف

سکھر(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ الیکشن ملتوی کرانے کی کوشش ہو رہی ہے۔ پہلے عمران خان پھر طاہر القادری اب کسی تیسرے کا انتظار ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے انتخابات کے التوا کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف […]

.....................................................