لاہور(03-02-2013)اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کاتین روزہ اجتماع اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ اجتماع کے آخری روزملک کی موجودہ صورتحال پر ایک مذاکرہ منعقد ہوا جس کی صدارت سابق سینیٹر وامیر جماعت اسلامی صوبہ خیبر پختونخواہ پروفیسر ابراھیم نے کی۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختراور امیر جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر عبدالرشید ترابی شرکائے […]
شام(جیوڈیسک)شام کے صوبے الیپو کے نواحی علاقے الانصاراشراقی میں رہائشی عمارت پر نامعلوم سمت سے داغے گئے میزائل حملے میں دس بچوں سمیت سولہ افراد جاں بحق ہو گئے۔ حملے کے نتیجے میں عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ شامی انسانی حقوق کے مبصر گروپ کے مطابق میزائل حملے میں جاں بحق ہونے والے […]
جنیوا(جیوڈیسک)سوئٹرزلینڈ اور برطانیہ کے مابین معاہدہ، 545 ملین ڈالرکا پیشگی ٹیکس ادا کر دیا گیا. سوئٹرزلینڈ نے برطانیہ کے ساتھ ایک خصوصی معاہدے کے تحت برطانوی حکومت کو 545 ملین ڈالر ایڈوانس ٹیکس ادا کر دیا۔ سوئٹز لینڈ کے بینکوں میں رکھے گئے برطانوی شہریوں کا سرمایہ یکم جنوری سے ٹیکس نیٹ میں لایا گیا […]
اسلام آباد(جیوڈیسک)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں گندم کی کاشت میں 28 فیصد کمی، فوڈ سیکیورٹی کے سنگین خدشات ہیں۔اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں میں بعد گندم کی کاشت میں 28 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جس کے باعث پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی کے سنگین خدشات […]
بالی ووڈ فلم ”گینگ آف واسع پور” میں شاندار اداکاری کے ذریعے دھاک بٹھانے والی اداکارہ ہما قریشی پر فلموں کی برسات شروع ہوگئی،فلم ڈیڑھ عشقیہ میں مادھوری ڈکشٹ اور نصیر الدین شاہ کیساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔ گینگ آف واسع پور میں اپنی خوبصورت اور بیساختہ اداکاری پر ہما قریشی بالی ووڈ فلم […]
ٹور آف قطر سائیکل ریس شروع ہو گئی، امریکا کے برنٹ بک والٹر نیا یونٹ کا فاتحانہ آغاز کر لیا۔دوحہ کے سائیکلنگ ٹریکس پر دنیا بھر کی اٹھارہ ٹیمیں اِن ایکشن ہوئیں۔ امریکی سائیکلسٹ نے پہلا مرحلہ جیت کر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔ فتح سمیٹنے والے برنٹ بک والٹر نے ایک […]
جنیوا میں ڈیوس کپ کی تاریخ کا سب سے طویل میچ کھیلا گیا، چیک ریپبلکن ٹینس جوڑی نے سوئس ٹیم کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ جنیوا میں کھیلے گئے ڈیوس کپ مینز ڈبلز کے ٹینس میچ نے تاریخ رقم کر دی۔ انیس سو میں شروع ہونے والے ٹینس ایونٹ میں پہلی سب […]
اسلام آباد(جیوڈیسک)اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر آج ایک بار پھر دھرنے کی تیاری ہے اور اس بار یہ کام اپوزیشن جماعت مسلم لیگ نواز کر رہی ہے۔ حزب اختلاف اپنے اعلان پر ڈٹی ہوئی ہے جبکہ حکومت ماضی کی مثالیں دے کر طعنے دے رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے چار جنوری کو […]
جوہانسبرگ(جیوڈیسک)جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستانی ٹاپ بیٹنگ لائن ایک بار پھر سے فلاپ ہو گئی۔ پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف 253 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں پر صرف 49 رنز بنا سکی۔ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی بائولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میزبان ٹیم کو 253 رنز پر ڈھیر کیا لیکن […]
کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث پولیو مہم دو روز کے لئے موخر کر دی گئی۔لاکھوں بچوں کے پولیو قطروں سے محروم ہونے کی وجہ سے ان کی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ کراچی کے شہری امن وامان کی خراب صورتحال کی وجہ سے جہاں عد م تحفظ کا […]
ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کرنے والی کمپنیوں پر امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔ حکومت نے آخر کار ایران پاکستان گیس پائپ لائن کی منظوری دے دی گئی۔ ملکی میں جاری توانائی بحران کے باعث یہ منصوبہ پاکستانی معیشت کے لئے بہت زیادہ اہمت کا حامل ہے۔ […]
کراچی(جیوڈیسک)سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں بعد سی این جی اسٹیشن کھول دیئے گئے۔ یقین دہانیوں کے باوجود پنجاب بھر میں سی این جی اسٹیشنز کے لئے گیس بحال نہ کی جاسکی۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز چوبیس گھنٹوں کی بندش کے بعدکھول دیئے گئے۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کھلنے […]
امریکا(جیوڈیسک)امریکا میں سیاہ فام فنکاروں کے لیے ایوارڈ تقریب ہوئی جس میں ہالی وڈ سٹار ڈینزل واشنگٹن،جارج لوکس اور کیری واشنگٹن کو اعزازات سے نوازا گیا۔ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیاہ فام امریکی فنکاروں کا اجتماع لاس اینجلس میں ہوا۔اس موقع پر ڈینزل واشنگٹن اور جیمی فوکس کو “انٹرٹینر آف ایئر”کا ایوارڈ دیا […]
پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے صدر اور وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم نے کہا ہے کہ کراچی کا معاملہ حد سے گزر چکا،امن و امان بہتر بنانے کے لئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔ کراچی کے معاملے پر مخدو م امین فہیم کا کہنا تھا کہ گو امن و امان صوبائی معاملہ ہے مگر صورتحال […]
تیونس(جیوڈیسک)تیونس کی کی حکومت نے زین العابدین کی اقتدار سے محرومی کے بعد نافذ کی جانیوالی ہنگامی صورتحال میں ایک ماہ کی توسیع کر دی ہے۔ تیونس کی پریذیڈنسی نے کہا کہ وہ طویل عرصے تک برسر اقتدار رہنے والے آمر زین العابدین بن علی کی اقتدار سے محرومی کے بعد نافذ کی جانیوالی ہنگامی […]
یویارک(جیوڈیسک)امریکہ کی نیشنل باسکٹ بال لیگ میں بروکلین نیٹس کی ٹیم نے شکاگو بلز کو چار پوائنٹس کی برتری سے شکست دیدی۔ باسکٹ بال میچ میں دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔فرسٹ کوارٹر میں نیٹس کی ٹیم کو اٹھائیس انیس کی برتری حاصل ہوئی۔سیکنڈ کوارٹر میں شکاگو کی ٹیم نے مزاحمت کی لیکن […]
حق پرست رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ایوب شیخ نے ایڈمنسٹریٹر و چیف آفیسر کورنگی ٹائون محمد سمیع خان کے ہمراہ یونین کونسل 4 مصطفی تاج کالونی میں کرب اسٹون کے لگائے جانے کے کام کا معائنہ کیا اس موقع پر ان کے ہمرا ہ ٹائون آفیسر انفرا طارق مغل اور دیگر افسران بھی موجود تھے […]
کراچی (اسٹاف رپورٹ)انجمن حیدریہ کے سابق صدر سید منظر عباس عابدی کے والد سید علمدار حسین عابدی ابن سید افتخار حسین عابدی کا چہلم مورخہ 3فروری 2013ء بروز اتوار امام بارگاہ کاظمین سادات کالونی ڈرگ روڈ میں منعقد ہوگا۔ مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی 3بجے سپہر بعد از قرآن خوانی مجلس عزاء […]
کراچی (جیودیسک)کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر ہارون اگر کا کہنا ہے ملک کے موجودہ حالات میں بیرونی سرمایہ کاری نہیں آسکتی ہے۔جو سرمایہ کاری ہوچکی ہے وہ بھی رک جائے تو غنیمت ہے۔ پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری مسلسل کم ہو رہی ہے۔مالی سال 2008 میں بیرونی سرمایہ کاری کا حجم پانچ ارب سینتالیس […]
سابق ورلڈ نمبر ون رافیل نڈال ٹینس رافیل نڈال طویل انجری سے فٹ ہو کر چلی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں گے۔سپینش ٹینس سٹار رافیل نڈال کا چلی کے شہر سانتیاگو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔ چلی کے صدر سیبسٹئن پائنیرا نے رافیل نڈال کو خصوصی ظہرانہ دیا۔رافیل نڈال نے میڈیا سے […]
اسلام آباد(این این اے رپورٹ، سہیل الیاس)ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے کوئی بڑے سیاستدان یا آزمودہ کا رہنما نہیں تھے۔ ان کی وجہ شہرت ایک اسکالر ، دانشور، ادیب، خطیب اور عالم کی تھی گو کہ آپ قومی اسمبلی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں آپ کی بنائی ہوئی سیاسی جماعت عوامی تحریک بھی موجود […]
پشاور:اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا سالانہ اجتماع برائے ارکان پشاور میں جاری۔ پشاور:آج اجتماع کے دوسرے روز امیر جماعتِ اسلامی پاکستان سید منور حسن خطاب کریں گے۔ پشاور: آج سیشن 2013-14 کے اسلامی جمعیت طلبہ کے نئے ناظمِ اعلیٰ کا انتخاب کیا جائے گا۔ پشاور:امریکی نواز پالیسیوں کے باعث پاکستان کو تیسری عالمی جنگ کی […]
کراچی(جی پی آئی)جماعت اسلامی کراچی کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی مظفر ہاشمی ،لئیق خان، نصراللہ شجیع،یونس بارائی اور حمیداللہ ایڈووکیٹ نے شہر قائد میںجید علمائے کرام اور معصوم شہریوں کی شہادت اور بوری بند لاشوں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ حکمران ہوش کے […]