اسلام آباد(جیوڈیسک)مسلم لیگ ن کے ایم این اے سیف الدین کھوسہ پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔ذرائع کے مطابق سیف الدین نے پپلز پارٹی کے رہنمائوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمیولیت کا اعلان کیا۔ پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ ،مخدوم شہاب الدین […]
کراچی(جیوڈیسک)دو ماہ کے بعد بالآخر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی جانب سے سنوکر کے عالمی چیمپئن محمد آصف کیلئے اعلان کردہ 15 لاکھ روپے کا چیک پاکستان بلیئرڈ اینڈ سنوکر فیڈریشن کو موصول ہو گیا۔ فیڈریشن کے صدر عالمگیر شیخ نے وزیراعظم کی جانب سے رقم کی ادائیگی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ذرائع […]
لاہور(جیوڈیسک) کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان گریجوایٹس کی مجلس عاملہ کا ایک تعزیتی اجلاس ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی ایس ایم ظفر کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں نامور گلوکارہ مہناز بیگم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف جے یو آئی ف نے سینٹ سے دوسرے روز بھی واک آوٹ کیا۔ فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ فیصلہ حالات کے مطابق آئین کے تحت کیا گیا۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین نیر حسین بخاری کی زیرصدارت ہوا۔ مولانا […]
تل ابیب (جیوڈیسک) اسرائیل میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع ہوگئی، انتخابی جائزوں کے مطابق اس مرتبہ بھی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اقتدار سنبھال سکتے ہیں۔ ان کی جماعت کو ماضی جیسی اکثریت نہیں مل سکے گی،مبصرین کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کے بعد نتن یاہو دائیں بازو کی مخلوط حکومت بنانے کی […]
نیویارک(جیوڈیسک) ایک سال میں دنیا بھر میں بے روز گاروں کی تعداد میں چالیس لاکھ اضافہ ہوگیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این لیبر ایجنسی نے خبردار کیا ہیکہ چالیس لاکھ کے اضافے کے ساتھ یہ تعداد اب انیس کروڑ ستر لاکھ ہو چکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق بے روزگاری سے سب سے زیادہ […]
بھارت(جیوڈیسک) بھارت کی ریاست ہریانہ کے سابق وزیر اعلی اوم پرکاش چوتالہ اور ان کے بیٹے کو کرپشن کے الزم میں دس سال کی سزا سنا دی گئی۔ سابق وزیراعلی اوم پرکاش چوتالہ اور ان کے بیٹے پر اساتذہ کی بھرتیوں میں کرپشن کا الزام تھا۔نئی دہلی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران […]
اسلام آباد (جیوڈیسک)قائد حزب اختلاف چودھری نثار نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا صوبہ کسی مخدوم کی مرضی سے نہیں بنے گا۔ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی دو صوبوں کی قرار داد منظور کرچکی اس پر عمل کے لیے تیار ہیں۔انھوں نے کہا کہ […]
عجیب تیری سیاست، عجیب تیرا نظام حسین سے بھی مراسم، یزید کو بھی سلام پاکستانی عوام کا بھی کیا کہنا۔ ویسے تو ہماری آبادی 18کروڑ سے زائد ہے مگر ہمارے سیاستدانوں نے ہمیں تقسیم کیا ہوا ہے ہر کوئی چار پانچ ملین کا حقدار بنا بیٹھا ہے۔ اب یہ تو مجھے بھی معلوم نہیں کہ […]
اسلام آباد(جیوڈیسک)چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا ہے کہ صاف شفاف الیکشن ہی پاکستان کا مستقبل ہے اور وہ الیکشن کرائے بغیر استعفی نہیں دیں گے۔کراچی کے ضلع وسطی میں ووٹرز کی گھر گھر تصدیق کے موقع پر علاقے کا دورہ کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ گھر گھر ووٹرز کی […]
اسلام آباد دھرنے کے بعد سے کچھ لوگ قادری صاحب کو مستقل تنقید کا نشانہ بنائے ہوئے ہیں اور کامیاب لانگ مارچ اور کامیاب دھرنے کو جس طرح ناکامی میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے اس سے ایسا لگتا ہے کہ باطل قوتیں قادری صاحب کے سیاست میں آنے پرخوش نہیں اور خاصی […]
کراچی (جیوڈیسک)کاروباری ہفتے کے آغاز پر کراچی اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا تاہم اختتام مثبت انداز میں ہوا۔ بہتر مالیاتی نتائج کی وجہ سے مارکیٹ میں کاروبار کی ابتدا تو تیزی کے ساتھ ہوئی۔ تاہم فروخت کے دباؤ کی وجہ سے اتار چڑھاو دیکھا گیا۔ امن و امان کی صورتحال اور سپریم […]
اسلام آباد(جیوڈیسک) چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل سے لاپتا ہونے والے قیدیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تو انہیں ایک منٹ بھی حراست میں نہیں رکھا جا سکتا۔ قیدیوں کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا اس لیے انہیں حراستی مرکز بھجوایا گیا۔ سپریم کورٹ میں اڈیالہ جیل سے لاپتا […]
واقعہ کربلا میں دین اسلام کو بچانے والے نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی شخصیت کا احترام دنیا کے ہر مذہب اور فرقے سے تعلق رکھنے والا انسان خود پر واجب سمجھتا ہے، امام حسین علیہ السلام نے باطل کے سامنے ڈٹ کر حق و صداقت کا پرچم […]
سنگاپور(جیوڈیسک)ایشیا میں کاروبار کے دوران تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ امریکہ اور جاپان کی طرف سے حوصلہ افزا اقتصادی اعداد وشمار کے نتیجے میں گزشتہ ہفتے بہتری کے بعد سرمایہ کار منافع کے حصول کی کوشش میں رہے۔ نیویارک میں فروری کے لئے لائٹ سویٹ خام تیل کا بڑا سودا 48 سینٹس کمی […]
امریکا (جیوڈیسک)ایکشن سے بھرپور ہالی وڈ فلم “دی ایسٹ” کا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ ایکشن سے بھرپور “فلم دی ایسٹ” کا نیا ٹریلر امریکا میں جاری سنڈ نس فلم فیسٹیول میں ریلیز کیا گیا۔ فلم میں مرکزی کردار الیگزینڈر سکارزگرڈ اور ایلن پیج نے ادا کیا ہے۔ فلم کی کہانی ایک خفیہ ایجنسی کی […]
امریکا(جیوڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین نے امریکا میں جاری سنڈانس فلم میلے کے دوران اپنی فلم “سٹوکر” کے پریمیئر کی تقریب میں شرکت کی۔ سنڈانس فلم میلہ امریکی ریاست یوتاہ کے شہر پارک سٹی میں جاری ہے۔ ریڈ کارپٹ پر کڈمین کے ہمراہ فلم ڈائریکٹر پارک چین ووک اور کاسٹ میں شامل اداکار بھی […]
گوجرہ(جیوڈیسک) پاکستان کے سابق ہاکی کوچ اسلم روڈا طویل علالت کے بعد گوجرہ میں انتقال کر گئے۔اسلم روڈا طویل عرصہ سے گردوں اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔ اسلم روڈا نے ایک سو پچیس سے زائد ہاکی کے کھلاڑیوں کو متعارف کرایا جس میں کئی بین الاقوامی اور اولمپیئن کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ موجودہ […]
میلبورن (جیوڈیسک) آسٹریلین اوپن میں سرینا ولیمز نے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کر لی۔ دفاعی چیمپئن وکٹوریہ ازارینکا اور سربین سٹار نوواک جوکووچ نے پری کوارٹر فائنل مرحلہ جیت لیا۔ میلبورن میں جاری سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے کوارٹر فائنل میں روسی حریف کو […]
ڈھاکہ(جیوڈیسک) بنگلہ دیش نے 1971 جرائم کے ایک ملزم مسلم مذہبی رہنما کو سزائے موت سنا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش کے متنازع ٹریبونل نے مسلم مذہبی رہنما ابوالکلام آزاد کو 1971 کی جنگ آزادی کے دوران انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ٹھہراتے ہوئے سزائے موت سنائی ہے لیکن […]
گیس لوڈ شیڈنگ پر مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور فیصل آباد کی ٹیکسٹائل تنظیموں کے سربراہان کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسو سی ایشن کے چیئرمین اصغر علی کی سربراہی میں صنعتکاروں کیوفد نے ڈاکٹر عاصم حسین سے طویل مذاکرات کئے۔ مشیر پٹرولیم نے یقین […]
لاہور(جیوڈیسک)کامران فیصل کی موت پر چیئرمین نیب کی اپیل کے باوجود نیب افسران اور ملازمین کی دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ نیب افسران کا کہنا ہے کہ کیس کی تحقیقات سپریم کورٹ کے حاضر سروس جج سے کرائی جائیں،کامران فیصل رینٹل پاور کیس کی تحقیقات کررہے تھے ان کی رپورٹ پر سپریم کورٹ نے […]
کراچی(جیوڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے آج کراچی میں دہشت گردی کے کسی واقعہ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ کراچی ایئرپورٹ پر رحمان ملک نے کہا کہ وہ تین ماہ سے دہشت گردی کے خدشات سے آگاہ کرتے رہے ہیں، پشاور کوئٹہ اور کراچی میں […]
کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ رکنے کا نام نہیں لے رہا جبکہ پولیس اور رینجرز ٹارگٹ کلرز کے سامنے بے بس ہیں، فائرنگ کے تازہ واقعات میں مزید دو افراد سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا۔ شہر قائد کی سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے اور قانون نافذ کرنے والے […]