کراچی(جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا کہ لانگ مارچ میں ہر صورت شرکت کریں گے چاہیے کچھ بھی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کیا پیپلز پارٹی ،مذہبی اور دیگر جماعتوں نے لانگ مارچ نہیں کئے، حکومت میں آج کے دن تک شامل ہیں۔ لال قلعہ گراؤنڈ میں الطاف حسین نے اپنے […]
کراچی(جیوڈیسک)بلاول ہاؤس کراچی میں اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں ملک کو درپیش تمام مسائل کو مل کر حل کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مخلوط حکومت کا اتحاد برقرار رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ بلاول ہاؤس کراچی میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی زیر […]
کوئٹہ(جیوڈیسک)کوئٹہ میں باچا خان چوک میں دھماکے سے 10 افراد جاں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔باچا خان چوک مین بازار میں دھماکہ ہوا جس سے 10 افراد جاں جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقعہ پر پہنچ گئی اور علاقے […]
کراچی : ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن اور مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی حکومت سندھ رضا ہارون نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا پیغام آج ملک کے طول و عرض میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے ملک سے انتہاپسندی ،جہالت اور جاگیردرانہ وڈیرانہ نظام کا خاتمہ کرکے عوام کو مکمل با […]
نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارت نے سپر سونک کروز میزائل براہموس کے کامیاب تجربے کا دعوی کیا ہے۔بھارت نے 290 کلومیٹر تک مار کرنے والے بحری میزائل براہموس کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ براہموس ایرو سپیس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سویتھا نو پلائی نے بتایا ہے کہ سپر سونک کروز میزائل براہموس کا تجربہ بحر […]
نئی دہلی(جیوڈیسک)بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر دو فوجیوں کی ہلاکت بارے پاکستان سے سخت احتجاج کیا ہے، حکومت پاکستان کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ سلمان خورشید نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستانی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے دو سکیورٹی […]
کھاریاں(عمر فاروق اعوان سے)الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے صدر سید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ نے سال 2013ء کے لئے الخدمت فائونڈیشن ضلع گجرات کے ذمہ داران کا اعلان کردیا۔جس کے مطابق چوہدری عمران انور کی ضلعی سیکرٹری جنرل،ڈاکٹر طارق سلیم کو سنیئرنائب صدر،چوہدری انصر محمود ایڈووکیٹ آف دھول اور حاجی غضنفراقبال سنیئرنائب صدور،ڈاکٹر خالد محمود […]
اسلام آباد ( شبیر حسین ساہی) تاج برطانیہ کی وفاداری کا حلف اٹھانے اور اپنے شاگردوں کو پوپ کے پاس تربیت دلوانے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کے متعلق مزید شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں، پانچ جنوری کو سلیم صافی کو دیئے گئے انٹرویو میں ذاکٹر طاہر القادری نے کشمیر کو پاکستان کی بجائے انڈیا […]
لاہور: ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت جو صورتحال ہے وہ کسی سے عیاں نہیں مجھ پر شک کرنے والے لوگ یہی وہ لوگ ہیں جو قتل عام کرتے ہیں ہم ان کو جھک کر سلام کرتے ہیں عوام باشعو ر ہو چکے ہیں، منافق لوگوں کے دلوں میں خدا […]
کراچی(جیوڈیسک) عالمی منڈی میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی۔صرافہ بازار میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے کے بعد باسٹھ ہزار دو سو روپے پر آ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے اضافے کے بعد تریپن ہزار تین سو چودہ روپے […]
پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں سال 2012 کے دوران ساڑھے گیارہ سو ارب سے زائد مالیت کے سودے طے پائے۔ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ سال کے دوران سونے کے مستقبل کے سودے سات سو چوبیس ارب روپے مالیت کے ساتھ سرفہرست رہے جس کا مجموعی کاروبار میں حصہ تریسٹھ فیصد کے قریب رہا۔ تیس فیصد […]
اسلام آباد(جیوڈیسک) ملک میں ٹیکسٹائل مشینری کی درآمد گیارہ فیصد بڑھ گئی۔ وفاقی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق جولائی سے نومبر تک ساڑھے پندرہ ارب روپے کی ٹیکسٹائل مشینری بیرون ممالک سے منگوائی گئی جس کیلئے سولہ کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ خرچ ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے […]
ہالی ووڈ(جیوڈیسک) ہدائتکار سٹیون سپیل برگ کی فلم “لنکن” دس نامزدگیوں کے ساتھ بافتا ایوارڈ میں سر فہرست ہے جبکہ “لائف آف پائی” اور “لیس میزرایبل” کو نو نامزدگیاں ملی ہیں۔ برطانیہ کے سب سے بڑے فلم ایوارڈ بافتا کے لئے نامزدگیوں کا اعلان لندن میں کیا گیا۔ فلم “لنکن” امریکی صدر ابراہم لنکن کی […]
ہالی وڈ(جیوڈیسک)سنسنی اور مزاح سے بھرپور ہالی وڈ کی اینی میٹڈ ایڈونچر فلم “ایسکیپ فرام پلینیٹ ارتھ آئندہ ماہ ریلیز ہو رہی ہے۔ ہالی وڈ میں ان دنوں اینی میٹڈ فلمیں بنانے کے رحجان میں اضافہ ہو گیا ہے۔ “ایسکیپ فرام پلانٹ ارتھ ایسی ہی ایک ایڈونچر کامیڈی فلم ہے۔ یہ ایک ایسے خلاباز کی […]
ستاروں سے بھرپور فلم “ریس ٹو” کا گانا “اللہ دہائی ہے” ریلیز ہوتے ہی مقبول ہونے لگا۔ ایکشن فلم ریس کے سیکوئل میں فلم انڈسٹری کے بڑے بڑے نام شامل ہیں اور “اللہ دہائی ہے” میں فلم کے تمام کردار سیف علی خان، جان ابراہم، دیپکا پڈوکون، امیشا پاٹل، جیکولین فرنانڈس اور انیل کپور نظر […]
واشنگٹن(جیوڈیسک)واشنگٹن میں فلم زیرو ڈارک تھرٹی کا پریمیر، سٹار کاسٹ کی شرکت نے پریمیر چار چاند لگا دیئے۔ واشنگٹن میں ہالی ووڈ کی فلم زیرو ڈارک تھرٹی کا پریمیر ہوا۔ تقریب میں فلم کی سٹار کاسٹ کی شرکت نے پریمیر کو چار چاند لگا دیئے۔ تقریب میں فلم کے ہدایت کار اور اداکاروں سمیت شریک […]
انڈین ہاکی لیگ اور ورلڈ سیریز ہاکی میں شرکت کے لیئے قومی کھلاڑی ایک روز بعد بھارت روانہ ہونگے۔ انڈین ہاکی لیگ چودہ جنوری سے جب کہ باغی ورلڈ ہاکی سیریز سترہ جنوری سے بھارت کے مختلف شہروں میں شروع ہو رہی ہیں۔ انڈین ہاکی لیگ جو انڈین ہاکی فیڈریشن کے زہر اہتمام منعقد کی […]
لاہور(جیوڈیسک)دوسری قائداعظم اوپن گولف چیمپئن شپ آج سے لاہور میں شروع ہو رہی ہے۔لاہور جمخانہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میزبان کلب کے کیپٹن عامر محمود کا کہنا تھا کہ چار روز تک جاری رہنے والی چیمپئن شپ میں آٹھ مختلف کیٹگریز کے مقابلے ہوں گے جن میں سنیئر پروفیشنل، سنیئیر امیچور، ویٹرنز، جونیئرز، بوائز، […]
فیصل آباد (جیوڈیسک)بھارتی پنجاب کی کبڈی ٹیم ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے لئے پاکستان پہنچ گئی ہے اور ان دنوں فیصل آباد میں پریکٹس میں مصروف ہے۔ فیصل آباد میں دوسرے سالانہ کمشنر گولڈ کپ کبڈی ٹورنامنٹ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں اور بھارتی پنجاب کی خالصہ کبڈی کلب کی ٹیم نے […]
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا ہے کہ کشمیر میں۔ پاکستانی فوج نے 6 جنوری کولائن آف کنٹرول پر فائرنگ کے واقعے کی شکایت کی تھی۔ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب پاکستانی اور بھارتی افواج کے درمیان مسلح تصادم کے حالیہ واقعے پر قوام متحدہ اور امریکا نے تشویش کا […]
اسلام آباد(جیوڈیسک)سپریم کورٹ نے حارث اسٹیل ملز کی پلی بارگین پر بنک آف پنجاب سے تحریری اعتراضات طلب کر لئے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے سماعت کی حارث اسٹیل مل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ حارث اسٹل کے مالک شیخ افضل نے نیب سے پلی بارگین […]
اسلام آباد(جیوڈیسک)بجٹ 14-2013 کی تیاری کا کام شروع ہوگیا اور آیندہ مالی سال کا بجٹ 31 مئی تک پیش ہونے کا امکان ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ بجٹ ونگ کی ہدایات کے مطابق وزارتیں اور محکمے ابتدائی اخراجات کا تخمینہ 16 جنوری تک بھیج دیں جبکہ 15 مارچ تک اخراجات کا حتمی […]
دسمبر 2012 کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 11.2 فیصد اضافہ ہونے سے مقامی مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت 2.2 ملین ٹن تک پہنچ گئی جبکہ نومبر2012 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 14.4 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق عام […]
رواں سیزن چینی کی ملکی پیداوار 45 لاکھ ٹن رہنے کی امید ہے۔ نیشنل شوگر کین کے مطابق ملک بھر میں گنے کی کرشنگ جاری ہے۔ رواں سیزن گنے کی پیداوار بہتر ہونے کے باعث وافر مقدر میں چینی برآمد کرنے کے لیے میں موجود ہو گی۔ اعداد وشمار کے مطابق ملکی ضروریات کو پورا […]