اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جلد لائی جائے گی۔ اسلام آباد میں سابق شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 4 سال سے کیس بھگت رہئے ہیں، جج بھی پریشان ہیں، ہم تو ہر پیشی […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ بظاہر جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو ہیں۔ ہائی کورٹ میں جیلوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ وزارت انسانی حقوق کی رپورٹ پر عدالت نے […]
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) دعا منگی اغوا کیس کے مرکزی ملزم زوہیب قریشی کے فرار ہونے پر مزید دو پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ تفتیشی حکام کے مطابق گرفتار اہلکار کورٹ پولیس ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے اور یہ اہلکار ہر بار ان ہی اہلکاروں کی ڈیوٹی لگاتے تھے جن کی حراست سے ملزم زوہیب […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود کی ملاقات ہو ئی، جس میں باہمی دلچسپی، علاقائی سلامتی اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے […]
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما عامر خان کاکہناہے کہ آفاق احمد اور فاروق ستار سمیت سب کے لیے دروازے کھلے ہیں۔ عامر خان نے کہاکہ سیاسی جماعتوں سے ملاقاتیں نئی صف بندی نہیں بلکہ معمول کی ملاقاتیں ہیں، اپوزیشن جماعتوں سے ملاقاتوں کو نیا رنگ نہ دیا جائے۔ انہوں نے […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان اور سینیٹر فیصل جاوید کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور رہنما نے ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کردی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں دوسری جماعتوں سے […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کو ایک بار پھر نااہل قرار دے دیا۔ ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم نواز نے کہا کہ عوام کی حالتِ زار کی وجہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کی ہر شعبے میں ناکامی ہے۔ انہوں نے […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 37 افراد انتقال کر گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار327 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2799 افراد […]
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں ایک گھر سلنڈر دھماکے سے گونج اٹھا جس کے باعث 12 افراد زخمی ہو گئے۔ شیراکوٹ نامی علاقے میں قائم گھر میں سلنڈر دھماکے سے کمسن بچوں اور خواتین سمیت بارہ افراد جھلس گئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکے کے […]
ویلنگٹن (اصل میڈیا ڈیسک) نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا کہنا ہے کہ 2022 میں کورونا وائرس کے مزید ویرینٹ سامنے آ سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کہا کہ اومیکرون ویرینٹ کا مطلب یہ نہیں کہ کورونا کی وبا کا خاتمہ ہورہا ہے۔ نیوزی لینڈ کو2022 […]
امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی کانگریس میں سینیٹرز نے ریپبلکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران سے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنا موقف واضح کریں کیونکہ اس معاہدے کی جلد واپسی کا امکان ہے۔ 30 کے قریب ریپبلکن سینیٹرز نے پیر کو صدر جو بائیڈن کو ایک مکتوب بھیجا ہے جس میں ان […]
ماسکو (اصل میڈیا ڈیسک) فرانسیسی صدر عمانوایل ماکرون نے پیر کو کریملن میں مذاکرات کے آغاز میں روسی ہم منصب ولادی میر پوتین کو بتایا کہ ان کے دورے کا مقصد جنگ سے بچنا اور اعتماد کی فضا قائم کرنا ہے۔ وہ روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ سرحد پر ہزاروں فوجیوں کے اجتماع […]
سرینگر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت نے کشمیری صحافی فہد شاہ کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ مقبوضہ کشمیر میں نیوز پورٹل کے ایڈیٹر فہد شاہ کو دہشتگردی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ مودی سرکارکے حکم پرفہدشاہ کوگرفتارکرنے والی مقبوضہ کشمیرکی کٹھ پتلی انتظامیہ نے بیان میں فہدشاہ پرسوشل میڈیا پوسٹس اورنیوز رپورٹس […]
حدیدہ (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کرنے والے عرب عسکری اتحاد نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ حوثیوں نے حجہ گورنری میں حرض اور “عاھم” مثلث کی طرف 4 بیلسٹک میزائل داغے۔ اتحاد نے کہا کہ حوثی بیلسٹک میزائل الحدیدہ اور صنعا بین الاقوامی ہوائی اڈے سے داغے گئے۔ […]
بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) سرمائی اولمپکس کی میزبانی کرنے والے بیجنگ میں ، “کلوز سرکٹ سسٹم” میں کووِڈ 19 کے 24 کیسز کا تعین ہوا ہے، جس میں کیپٹل انٹرنیشنل ایئرپورٹ، اولمپک گاؤں اور تنظیمی مراکز شامل ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی کے بیان کے مطابق 6 فروری کو ہوائی اڈے پر 11 اور اولمپک ویلج اور […]
برسلز (اصل میڈیا ڈیسک) کشمیر میں کئی دہائیوں سے جاری تنازعہ، ہر ہفتے وہاں پیش آنے والے واقعات اور خطرناک تناؤ مستقبل میں تشدد میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ بات برسلز میں قائم کرائسس گروپ کی طرف سے کہی گئی ہے۔ بیلجیم کے دارالحکومت برسلز میں قائم انٹرنیشنل کرائسس گروپ ایک غیر […]
جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) اولاف شولس جرمن چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے امریکی دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ حزب اختلاف کے مطابق امریکا کا یہ دورہ کافی تاخیر سے کیا جا رہا ہے۔ جرمن چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے ساٹھ دن بعد اولاف شولس جرمنی کے اہم اتحادی ملک امریکا کے […]
عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی پارلیمان میں آج پیر سات فروری کو ملکی صدر کے انتخاب کے لیے طے شدہ ووٹنگ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ جنگ زدہ عراق اب شدید سیاسی بحران کا شکار نظر آ رہا ہے۔ عراق میں آج پیر سات فروری کو صدارتی انتخاب کے لیے ووٹنگ […]
ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بلبل ہند لتا منگیشکر نے ایک بار انکشاف کیا تھا کہ انہیں ’سلو پوائزن‘ دیا جارہا ہے۔ سُروں کی ملکہ بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر اپنے کروڑوں پرستاروں کو غم زدہ چھوڑ کر 92 برس کی عمر میں ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ لیکن کیا آپ […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) شاہد آفریدی اپنے ہوم گراؤنڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آخری بار ایکشن میں نظر آئے۔ تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے پہلے ہی اعلان کردیا تھا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 ان کا آخری ایونٹ ہوگا۔ اس بار […]
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ مہنگائی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو پورا کرنا دو بڑے چیلنج ہیں۔ ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر اہتمام ایک انٹر ایکٹو سیشن بعنوان ’روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ – اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا ایک اقدام‘ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رضا […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم کے سابق معاون اور پی ٹی آئی کے رہنما ذلفی بخاری کا کہنا ہےکہ شہزاد اکبر کو سسٹم کی سمجھ نہیں تھی۔ لندن میں میڈیا سے گفتگو میں ذلفی بخاری نے کہا کہ شہزاد اکبر کی احتساب میں ناکامی کی کئی وجوہات ہوسکتی ہیں اور شاید شہزاد اکبر کو سسٹم […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ریاست اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں ناکام ہوچکی۔ سپریم کورٹ میں نجی اسکول سے بے دخل طالب علم کے دوبارہ داخلے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے طالب علم ریان احمد کے دوبارہ داخلے کی درخواست مسترد کر دی۔ درخواست […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ٹوٹ بٹوٹ قرار دے دیا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ انہیں (عمران خان کو)ریموٹ کنٹرول سے چلنے والا وزیراعلیٰ چاہیے اور ہمارے عثمان […]