الحدیدہ (اصل میڈیا ڈیسک) یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب اتحاد کی مشترکہ فورسز کے سربراہ جنرل مطلق بن سالم الازیمع نے کل ہفتے کے روز عرب اتحاد کی زمینی کمان اور کمانڈروں کے ساتھ ملاقات کی۔ اجلاس میں جنرل مطلق نے یمنی فوج، عوامی مزاحمت کاروں اور اور یمنی قبائل کی جانب سے […]
نیویارک (اصل میڈیا ڈیسک) سپر فوڈ کہلانے والا قدرت کا انمول تحفہ انڈا انسانی جسم کے لیے نہایت ضروری ہے، یہ ناصرف پروٹین کے حصول کا آسان ذریعہ ہے بلکہ اس میں امینو ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس اور آئرن بھی پایا جاتا ہے۔ چونکہ آج کل سردیوں کا موسم ہے اور انڈے کی تاثیر گرم ہوتی […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر حملہ کیس میں گرفتار 3 ملزمان کی ضمانت منظور کر لی گئی۔ لاہور کی ضلع کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایم پی اے بلال یاسین پر حملہ کیس میں گرفتار ملزمان ساجد، عمر اور فخرعالم کی درخواست ضمانت پر سماعت […]
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے مریضوں کے مفت لیور اور کڈنی ٹرانسپلانٹ کا اعلان ک ردیا ہے جس کے لیے خیبر پختونخوا حکومت، اسٹیٹ لائف انشورنس اور پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط۔ ہوئے ہیں۔ اب پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ لاہور میں خیبر پختونخواہ کے […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 9 افراد انتقال کر گئے اور 4027 نئے مریض بھی سامنے آئے۔ پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 51236 […]
کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں خطرناک حد تک اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔ حکام کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 6124 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2412کیسز مثبت نکلے۔ حکام کا بتانا ہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت […]
ایران (اصل میڈیا ڈیسک) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ’ٹوِئٹر‘ نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی کے پس منظر میں ایرانی رہ نما علی خامنہ ای کا اکاؤنٹ معطل کر دیا ہے۔ خامنہ ای نے دو سال قبل ایرانی قدس فورس کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کے پس منظر میں […]
امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی کانگریس میں خارجہ تعلقات کمیٹی کے رکن ریپبلکن سینیٹر ٹیڈ کروز نے مصری گیس کی شام کے راستے لبنان تک سپلائی کے منصوبے کی وجہ سے لبنان کو سخت انتباہ بھیجتے ہوئے کہا ہے کہ اگر لبنان نے امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کی تو بیروت کو بھی کڑی پابندیوں […]
بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے برطانیہ کی سیکیورٹی سروسز کی جانب سے ایک مشتبہ چینی ایجنٹ کے قانون سازوں کو متاثر کرنے کی کوشش کے انتباہ کو بہت زیادہ 007 ٹائپ کی فلمیں دیکھنے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ […]
عراق (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی سیکیورٹی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ بغداد کے جنوب میں واقع “السیدیہ” کے علاقے میں ’تقدم الائنس‘ کے ایک رہ نما عبدالکریم عبطان کے ہیڈکوارٹر کے قریب ایک بم دھماکہ ہوا اور فائرنگ ہوئی۔ سیکیورٹی ذرائع نے مزید تفصیلات بتائے بغیر مزید کہا کہ ہیڈ کوارٹر پر حملہ دستی […]
ٹیکساس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کی ریاست ٹیکساس میں ایک شخص نے یہودی عبادت گاہ میں گھس کر راہب سمیت 4 افراد کو یرغمال بنانے والا شخص ہلاک کر دیا گیا۔ امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سکیورٹی اہلکاروں نے یہودی عبادت گاہ میں لوگوں کو یرغمال بنانے والے شخص کو فائرنگ کر کے […]
ایران (اصل میڈیا ڈیسک) ایران کے ساتھ عالمی طاقتوں کا مذاکراتی عمل ایک مشکل دور سے نکل کر پرسکون ماحول میں داخل ہو گیا ہے۔ نئے سال میں مذاکرتی عمل کے حوالے سے مثبت اشارے سامنے آئے ہیں اور یورپی یونین کے مطابق ڈیل طے ہونے کا امکان موجود ہے۔ ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات […]
منیلا (اصل میڈیا ڈیسک) فلپائن نے اپنی بحریہ کی عسکری صلاحیت میں اضافے کے لیے بھارت سے تقریباﹰ چار سو ملین ڈالر کے اینٹی شپ میزائل سسٹم خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فلپائن کے وزیر دفاع کے مطابق اس بارے میں دونوں ممالک کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ملک فلپائن […]
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پی ایس ایل 7میں پاور ہٹنگ کیلیے سازگار پچز بنانے کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ دنیا بھر کے کرکٹرز پی ایس ایل میں بولنگ کے اعلیٰ معیار کو سراہتے نظر آتے ہیں لیکن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شائقین چوکوں اور چھکوں کی برسات دیکھا چاہتے ہیں،پاکستان میں پچز پر بیشتر مقابلوں […]
ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے سیزن 15 میں شو کے میزبان سلمان خان مقابلے میں شریک بھارتی اداکارہ تیجسوی پرکاش پر برہم ہوگئے۔ بگ باس سیزن 15 کی آنے والی قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ سلمان خان مقابلے میں شریک بھارتی ٹیلی ویژن اداکارہ تیجسوی پرکاش پر برس […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے آج اتوار سے ادویات، ادویات کی تیاری میں استعمال ہونے والا خام مال ،سلائی مشین،درآمدی مصالحہ جات، گاڑیاں، دوائیں، موبائل فون، دو سو گرام سے زیادہ وزن کے حامل بچوں کے دودھ، ڈبے والی دہی، پنیر، مکھن، کریم، دیسی گھی، مٹھائی پر دی جانیوالی سیلز ٹیکس کی […]
سان فرانسسكو: پیغام رسانی کی موبائل اپیلیکیشن واٹس ایپ کے میسج ری ایکشن فیچر کا طریقۂ استعمال سامنے آگیا۔ ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق میٹا (فیس بک) کی زیرملکیت موبائل اپیلیکیشن نے میسج ری ایکشن فیچر پر اگست میں کام شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اب اس فیچر کو آئی او […]
پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیر دفاع پرویز خٹک سے بحث کی خبروں کی تردید کر دی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا کہ پرویز خٹک سے نہ مکالمہ ہوا نہ گفتگو ہوئی، انہوں نے وزیراعظم سے بات […]
مانسہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ قومی سلامتی پالیسی بن رہی ہے اور پارلیمنٹ بے خبر ہے، ہماری قوم کا مستقبل اندھیرے میں دھکیلا جا رہا ہے۔ مانسہرہ میں پیغام اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ […]
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) این سی او سی نے ملک میں کورونا کی تیزی سے بڑھتی شرح کے بعد ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرانے اور پابندیوں کا نفاذ شروع کر دیا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کی سربراہی میں این سی او سی کا اجلاس ہوا جس […]
وائٹ ہاؤس (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن میں داخل ہونے کے لیے بہانے تراشنے میں مصروف ہے۔ اس وقت یوکرائنی سرحد پر ایک لاکھ کے قریب مسلح روسی فوجی اپنے لیے اگلے حکم کے انتظار میں ہیں۔ امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ ملکی […]
تحریر : الیاس محمد حسین کہتے ہیں کہ ایک طوطا طوطی کا گزر ایک ویرانے سے ہوا ، ویرانی دیکھ کر طوطی نے طوطے سے کہا” یہ کس قدر ویران گاؤں ہے؟ دور دور تک کوئی بندہ بشرنہیں کتنی وحشت محسوس ہو رہی ہے۔ ”طوطے نے کہا لگتا ہے یہاں کسی الو کا گزر ہوا […]
ٹونگا (اصل میڈیا ڈیسک) جنوبیبحرالکاہل کی جزیرہ ریاست ٹونگا کے قریب زیر سمندر ایک بڑا آتش فشاں پھٹنے سے اس چھوٹے سے ملک کے کئی ساحلی علاقے زیر آب آ گئے۔ آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ، بھاپ اور گیس سمندر کی فضا میں بیس کلومیٹر اوپر تک پھیل گئیں۔ صرف 747 مربع کلومیٹر رقبے […]
بلوچستان (اصل میڈیا ڈیسک) گلگت بلتستان سمیت ملک کے کئی شمالی علاقوں میں وقفے وقفے سے برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں 16 جنوری سے بارش اور برف باری کی پیش گوئی کردی ہے۔ ملک کے بیشتر حصوں میں ٹھنڈ کی […]