لاہور(جیوڈیسک) پولیس نیانتخابی جلوسوں کے دوران تخریب کاری کی پلاننگ کرنے والے پندرہ دہشت گردوں کو گرفتارکر لیا۔الیکشن مہم کیدوران خیبر پختونخوا،سندھ میں بم دھماکوں کیپے در پے واقعات کیبعد لاہور پولیس نے پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈان کیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشنز لاہور ذوالفقار حمید نے دنیا نیوزکو بتایا کہ […]
کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں لانڈھی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے، لانڈھی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ کئی گھنٹوں سے دو مشتعل گروپس کے درمیان فائرنگ کا لسلسلہ جاری ہے۔ جس کے باعث علاقے میں شدید کشیدہ کی صورتحال ہے اور وقفے وقفے سے […]
پشاور (جیوڈیسک)پشاور کے پچگی روڈ پر تحریک انصاف کے دفتر کے قریب دھماکا ہو گیا تاہم کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پشاور کے پچگی روڈ پر دہشتگردوں نے تحریک انصاف کے دفتر کے قریب سڑک کے کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ بم ڈسپوزل یونٹ نے سڑک کے کنارے نصب شدہ 3 کلو وزنی بم […]
ڈیرہ غازی خان(جیوڈیسک)ڈیرہ غازی خان کے قریب بس اور ٹریلر کے تصادم میں دو افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔مسافرکوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی کہ ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے حادثہ ہو گیا۔ امدادی ٹیموں نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔ کئی زخمیوں کی […]
خیبر ایجنسی(جیوڈیسک)خیبرایجنسی کی تحصیل باڑا صنوبر میں قبائلی رہنما کے گھر میں گھس کرنامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق فائرنگ سے قبائلی رہنما حیدر جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں ویسٹ وہارف کے علاقے میں روئی کے گودام میں لگنے والی آگ سے لاکھوں روپے کا نقصا ن ہوا،آگ پر قابو پا لیا گیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ سے ملحقہ روئی کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پانے کے لیے چودہ سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ان میں […]
کراچی(جیوڈیسک)کراچی زیادہ سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے کیلیے سیاستدانوں کی دھوپ دوڑ جاری ہے ، آج بھی سیاسی قائدین مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے ۔تحریک انصاف کے قائد عمران خان آج پنجاب کے مختلف علاقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔ ان کی انتخابی مہم شکرگڑھ، ظفروال ، پسرور، نارووال میں جاری […]
اسلام آباد(جیوڈیسک)الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملک میں امن و امان کی صورتحال،بیلٹ پیپر کی چھپائی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر فخر الدین ابراہیم کریں گے۔ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال،بیلٹ پیپر کی چھپائی اور ترسیل سے متعلق امور […]
ممبئی(جیوڈیسک)بالی ووڈ فلم عاشقی ٹو کے ہیرو ادیتیہ رائے کپور کا کہنا ہے کہ وہ مستقبل میں رومانوی فلموں میں کام کرنا چاہیں۔ ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے ادیتیہ نے کہا گزشتہ جمعہ کو ریلیز ہونے والی فلم عاشقی ٹو کے پہلے چند دن سخت تنا کے تھے۔ جب علم ہوا کہ فلم باکس آفس […]
نیویارک(جیوڈیسک)نیویارک میں فلم دی گریٹ گیٹس بائی کا پریمیئر ہوا، شو میں لیونارڈو ڈی کیپریو سمیت فلم کی پوری کاسٹ نے شرکت کی۔فلم کے پریمیئر میں مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ اداکاروں سے ملنے کے لیے جمع تھی، فلم دی گریٹ گیٹس بائی انیس سو بائیس میں لکھے گئے ناول پر بنائی گئی ہے۔ […]
ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ بیوٹی کترینہ کیف نے آئندہ خطرناک سین عکس بند کرانے سے توبہ کر لی ہے۔ اداکارہ نے اعلان کیا ہے وہ آنے والی فلم دھوم تھری میں کوئی ایکشن سین نہیں کریں گی۔ ایکشن کوئین کہلانے والی کترینہ اب ایکشن سین سے گھبرانے لگی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے دھوم تھری میں وہ […]
ممبئی(جیوڈیسک)بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما آج اپنی پچیسویں سالگرہ منا رہی ہیں۔چلبلی اداکارہ کہلانے والی انوشکا شرما نے دو ہزار آٹھ میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا۔ پہلی فلم رب نے بنا دی جوڑی میں ان کے مدمقابل اداکار شاہ رخ خان تھے۔ دو ہزار دس میں فلم بینڈ باجا بارات میں پرفارمنس […]
تیونس(جیوڈیسک)تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی کو تیسری مرتبہ موت کی سزا سنا دی گئی۔ تیونس کے معزول صدر زین العابدین بن علی کو 2011 میں سعودی عرب فرار ہونے کے بعد سے تیسری مرتبہ سزائے موت دی گئی ہے۔ جنوب مشرقی تیونس کے شہر سفیکس کی ایک فوجی عدالت نے بن علی […]
سوڈان(جیوڈیسک)سوڈان کے صدر عمر البشیر نے حکومت کا تختہ الٹنے کے جرم میں قید سیکورٹی سروس کے چھ ارکان کو معاف کر دیا۔خرطوم: (آن لائن) سوڈان کے صدر عمر البشیر نے سیکورٹی سروس کے چھ ارکان کو گزشتہ سال حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش پر جیل بھیجے جانے کے محض چند ہی روز بعد […]
نیویارک(جیوڈیسک)ورلڈ ٹریڈ سنٹر جائے حادثہ سے جہاز کا ٹکڑا ملنے کے بعد تحقیق کاروں نے انسانی باقیات کی تلاش شروع کر دی۔ نیویارک میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی عمارتوں کے مقام سے ٹکرانے والے جہاز کے پرزے ملنے کے بعد اہلکاروں نے انسانی باقیات کی تلاش شروع کر دی ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے کے […]
تونسہ شریف(جیوڈیسک)جمیت علما اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ انسانی حقوق کا تحفظ امن کے قیام کے بغیر ممکن نہیں جس کے لئے اسلام کی حاکمیت ضروری ہے۔ تونسہ شریف اقبال پارک میں جسلہ عام سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ کراچی اور خیبر پختونخوا […]
سندھ(جیوڈیسک)سندھ پولیس نے صوبے بھر کے چار ہزار ایک سو 76 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دے کر 25 ہزار اہلکاروں کی تعیناتی منظور کر لی۔ صوبے میں سب سے زیادہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز کراچی کی ویسٹ رینج میں ہیں۔سندھ پولیس نے الیکشن 2013 کے لئے صوبے بھر میں چار ہزار ایک سو […]
ملتان(جیوڈیسک)ملتان میں صوابی کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے رشتے داروں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ہے۔پولیس کے مطابق صوابی کا رہائشی نوید نے کائنات سے ڈیڑھ سال پہلے پسند کی شادی کی اور گھر سے بھاگ کر تین ماہ پہلے ملتان کے علاقہ مظفر آباد میں پناہ لیے […]
لاھور(جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو طالبان نے قتل نہیں کیا بلکہ ان لوگوں نے قتل کیا جو ان کے اقتدار میں آنے سے خوفزدہ تھے۔ ایک برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور سربجیت سنگھ کی ہلاکت کے بعد جناح اسپتال کی سیکیورٹی کردی گئی ہے،سربجیت سنگھ کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی۔ بھارتی دہشت گرد کی لاش کا پوسٹ مارٹم صبح کیا جائے گا۔ سربجیت سنگھ کی لاش بھارت میں لواحقین کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔بھارتی ہائی کمشنر شبھروال صبح نگران وزیراعلی پنجاب […]
القاعدہ(جیوڈیسک)القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کو آج دو برس بیت گئے۔القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی امریکی آپریشن میں ہلاکت کو آج دو برس بیت گئے۔ امریکا میں دو ہزار ایک کے حملوں کے مبینہ ماسٹر مائنڈ اسامہ بن لادن کو کئی برس کی تلاش کے بعد دو […]
نصیر آباد(جیوڈیسک)نصیر آباد میں نامعلوم افراد نے پرائمری سکول کو دھماکا خیز مواد سے تباہ کر دیا۔چھتر کے علاقے طاہر کوٹ میں پرائمری سکول میں ہونے والے دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ جس سے ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ چھتر کے علاقے […]
جعفر آباد(جیوڈیسک)الیکشن کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لئے پاک فوج کے خصوصی دستے بلوچستان کیضلع جعفرآباد اور نصیرآباد میں پہنچ گئے۔پاک فوج کا خصوصی قافلہ سندھ کے راستے جعفرآباد اورنصیرآباد میں پہنچا جو ضلعی ہیڈکوارٹر میں قیام کرے گا۔ پاک فوج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر سے مل کر جعفرآباد، نصیرآباد کے مختلف […]
اسلام آباد(جیوڈیسک) سپریم کورٹ میں سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر غداری کا مقدمہ چلانے کی درخواستوں کی سماعت آج ہو گی۔کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کر رہا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کا کہنا تھا کہ ایک شخص آئین پامال کرتا رہا،آئین کہتا ہے کہ ایسے […]