لندن(جیوڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن کے علاقے ول ورتھ روڈ پر لائبریری اور میونسپل کی عمارت میں آگ لگ گئی جسے بجھانے میں 100 سے زائد فائر فائٹرز نے حصہ لیا۔ لندن میں پیر کی شام لگنے والی اس آگ کو بجھانے کیلئے20 سے زائد فائر ٹینڈز نے حصے لیا۔ آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل […]
ینگون(جیوڈیسک) میانمار میں حالیہ نسلی فسادات میں ہلاکتوں کی تعداد40 ہوگئی، میانمار کے وسطی علاقے میں بدھ سے شروع ہونے والے بدھ مت اور مسلمانوں کے درمیان نسلی فسادات مزید علاقوں میں پھیل گئے ہیں۔ اوح دی کون قصبے میں 3 سو افراد نے مسجدوں، دکانوں اورمکانوں پر دھاوا بولا اور انہیں آگ لگادی۔مختلف ذرائع […]
کراچی(جیوڈیسک) کراچی میں چند روزہ وقفے کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا ،شہر میں آج صنعت کار اور پولیس اہلکار سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ کراچی کے علاقے سائٹ میں مسلح ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کر کے مقامی صنعت کار علی اکبر کو […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور پیکو روڈ پنڈی اسٹاپ کے قریب گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں4 بچوں سمیت 5 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
کراچی(جیوڈیسک)لیاری اور مچھر کالونی میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد مشتبہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔رینجرز ذرائع کے مطابق ماڑی پور روڈ سے متصل مچھر کالونی کے علاقے میں رینجرز نے چھاپہ مار کارروائی کی،جس کے دوران کچھ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی جارہی ہے۔ دوسری جانب لیاری کے […]
سوئی(جیوڈیسک)سوئی کے علاقے گوپٹ میں نامعلوم افراد نے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن دھماکا سے اڑا دی۔18 انچ قطر کی پائپ لائن اڑنے سے کراچی کو سوئی گیس کی فراہمی جزوی طور پرمتاثر ہوگئی۔لیویز ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سوئی کے علاقے گو پٹ میں سوئی سے کراچی جانے والی 18انچ قطر کی […]
بھلوال(جیوڈیسک) اجنالہ کے قر یب بس اور ٹریلر آپس میں ٹکراگئے، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سرگودھا منتقل کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسافربس راجن پورسے بھیرہ جارہی تھی۔
کراچی(جیوڈیسک)حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے نوری آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 16 افراد کی حالت غیر ہوگئی،جنھوں نے رات گئے شادی کی تقریب میں کھانا کھایا اور ممکنہ طور پر اس کے ری ایکشن کے باعث طبیعت خراب ہوگئی۔ حیدراباد سے کراچی آتے ہوئے نوری آباد کے قریب مسافر بس میں سوار 16 […]
جلال آباد(جیوڈیسک)افغانستان کے شہر جلال آباد میں پولیس ہیڈ کواٹر پر خودکش حملہ میں پانچ پولیس اہل کار جاں بحق ہو گئے حکام کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد سات تھی۔ صوبہ ننگرہار پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلے ایک حملہ آور نے کار بم دھماکا کیا۔ جبکہ دیگر دو نے پولیس ہیڈ […]
میامی(جیوڈیسک)عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ،ڈیوڈ فیریر اور کی نشی کوری میامی ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں پہنچ گئے۔میامی میں جاری اے ٹی پی ایونٹ کے سنگلز تیسرے رانڈ میں سربین سٹار نوواک جوکووچ نے بھارتی کھلاڑی سمدیو کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ جوکووچ کی فتح کا سکور چھ دو اور چھ […]
ممبئی(جیوڈیسک)ممبئی میں فیشن ویک تمام رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے،دوسرے روز کرشمہ کپور اور شاہد کپور سمیت بالی ووڈ کے دیگر ستاروں نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔ بالی ووڈ کے سو سال پورے ہونے پر ممبئی میں رنگا رنگ فیشن شو کا اہتمام کیا گیا ۔فیشن شو میں نئے اور پرانے فلمی ستاروں نے بھر […]
لاس اینجلس(جیوڈیسک)ہالی ووڈ کی اینی میٹڈمووی “دی کروڈز “چار کروڑ سینتالیس لاکھ ڈالر کے بزنس کے ساتھ باکس آفس پر چھا گئی۔دی کروڈز کی کہانی دنیا کے پہلے خاندان کی ہے،جن کا غار ایک حادثے میں تباہ ہو جاتا ہے۔دلچسپ کرداروں پر مشتمل یہ خاندان پناہ کی تلاش میں ایک سے دوسری جگہ سفر کرتا […]
دمشق (جیوڈیسک)شام میں بشار الاسد حکومت کے مخالف شامی قومی اتحاد کے مرکزی رہنما معاذ الخطیب نے استعفی دے دیا ہے۔معاذ الخطیب کو چار ماہ قبل شامی قومی اتحاد کا مرکزی رہنما منتخب کیا گیا تھا۔ انہوں نے استعفی دیتے ہوئے کہا کہ عالمی طاقتیں شامیوں کی مدد کرنے میں ناکام رہی ہیں اور وہ […]
لندن(جیوڈیسک) برطانیہ میں یورپ کے بے روزگار تارکین وطن کی مراعات ختم کرنے کا فیصلہ، چھ ماہ میں ملازمت حاصل نہ کرنے پر الاونسز سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ برطانیہ کے وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آج نئے مسودے کااعلان کریں گے۔ جس کے مطابق یورپ کے بے روزگار تارکین وطن کے پاس ملازمت کے حصول کیلئے […]
ویٹیکن(جیوڈیسک)دنیا بھر میں مسیحی پالم سنڈے کے مذہبی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں، نئے پوپ فرانسس سے حرص و ہوس سے پچنے کا پیغام دیا ہے۔ سینٹ پیٹرز سکوائر میں پالم سنڈے کی تقریب میں مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنی دادی کی نصیحت بیان کی۔ ان کی دادی کہتی […]
اسلام آباد(جیوڈیسک) اسلام آبادالیکشن کمیشن آف پاکستان کی عمارت میں پیپلز پارٹی کے دو گروپ الجھ پڑے ،واقعہ پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کو تیر کانشان الاٹ کرنے کی سماعت کے بعد ہوا جب فریقین کی واپسی ہو رہی تھی۔فریقین نے ایک دوسرے کے پوسٹر پھاڑ دیئے۔
کراچی : شاہ فیصل ٹائون فٹ بال اسٹیڈیم میں کھلے جانے والے آل سندھ انور خان میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے رائونڈ کا آغاز ہوگیا ۔دوسرے رائونڈ کے پہلے میچ میں مسلم اسٹار لانڈھی نے اے ون اسٹار کو 2-0سے ہرا دیا فاتح ٹیم کی جانب سے سلیم کاجل نے عمدہ کھیل کی بدولت […]
کراچی : لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے زیر اہتمام “منی سمپوزیم “بعنوان Caring of Lupus(آج)مورخہ 26مارچ2013ء بروز منگل بوقت ڈیڑھ بجے تا ساڑھے۔ تین بجے دوپہر تک بمقام آڈیٹوریم لیاقت نیشنل کنونشن ہال لیاقت نیشنل ہسپتال میں منعقد کیا جارہا ہے ۔جس میں لیاقت نیشنل ہسپتال کے علاوہ ممتاز طبی ماہرین لیوپس سے […]
بنگلہ دیش اور پاکستان دوقومی نظریے کی بنیاد پر برطانوی استعمار سے اکٹھے اورایک ہی نام سے آزاد ہوئے تھے۔بنگلہ دیش جنوبی ایشیا کا وسطی ملک ہے اور برصغیر کے شمال مشرق میں واقع ہے۔لفظ ”بنگلہ دیش”کا مطلب بنگالیوں کی سرزمین ہے۔یہ مسلمان اکثریتی آبادی کاایک دریائی ملک ہے جس کا کل رقبہ ساڑھے پچپن […]
ملکہ(عمر فا رو ق اعوان)جماعت اسلامی حلقہ این اے 107کے نامزد امیدواربرائے قومی اسمبلی سید ضیاء اللہ ایڈووکیٹ اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی115کے نامزد امیدوار چوہدری محمدلطیف لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دسویں جماعت کے کورس سے اسلامی تعلیمات سے متعلق اسباق کو نکالنے کی جتنی بھی مذمت کی […]
پشاور(این این اے) افتخار علی ملک نائب صدر سارک چیمبر و کو چیئرمین پاکستان بزنس مین پینل زبیر علی نائب صدر ایف پی سی سی آئی حاجی فضل الٰہی ایگزیکٹیو ممبر سارک چیمبر و سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور عاطف اکرام چیئرمین ایف پی سی سی آئی کیپٹیل آفس اسلام آباد […]
بہاولپور ( این این اے) بہاول پورکے مفادپرست سیاستدانوں نے بہاول پورصوبہ بحالی کے پلیٹ فارم کو سیاسی پناہ گاہ بنارکھاہے جس نے سیاسی شہرت حاصل کرنے ہوتی ہے وہ بہاول پورکی صوبائی بحالی کاوردکرنے لگتاہے یہ بات تحریک بحالی صوبہ بہاول پور کے جنرل سیکریٹری اورسینئرراہنما اکرم انصاری نے اپنے ایک بیان میں کیا […]
ڈیرہ غازی خان (این این اے ) پاکستان سرائیکی پارٹی نے تحریک عوامی انقلاب کے ساتھ باہمی مشاورت پر حلقہ پی پی 244میں مشترکہ امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا ، تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان تحرک عوامی انقلاب کے مرکزی دفتر تحریک عوامی انقلاب میں پاکستان سرائیکی پارٹی کے ڈویژنل صدر حاجی […]
رحیم یارخان(این این اے) سیاسی پارٹیاں سرکاری ملازمین کی بہبود کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کو بھی اپنے منشور کا حصہ بنائیں۔ضلع سطح پر تقریباً 27 ہزار ملازمین جن کے فیملی ممبران کی تعداد ہزاروں میں ہے کسی بھی امیدوار کو الیکشن میں جتوانے یا ہرانے میں کلیدی کردار اداکرسکتی ہیں۔ ان خیالات کا […]