آخرکار پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جمہوری حکومت نے پانچ سال پور ے کئے اور اپنے اختتام کو پہنچی۔2009 سے بڑے بڑے تجزیہ نگاروں اور مبصرین نے گلے پھاڑ پھاڑ کر پیشن گوئیاں کی اور حکومت ختم ہونے کے نئے نئے ٹائم دیتے رہے ۔مگر سب نام نہاد تجزئیے اور تبصرے دھرے کے […]
پاکستان عوامی تحریک کے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج ہم تکمیل پاکستان کی جدوجہد سے تحفظ پاکستان تک اس لئے آ گئے ہیں کہ نظریہ پاکستان کی روح کمزور ترین ہو گئی ہے۔دہشت گردی ،انتہا پسندی اور نام نہاد جمہوریت […]
کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں رینجر ز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق منگھو پیر کے علاقے سلطان آباد میں رینجرز کا ٹارگیٹڈ آپریشن جاری ہے۔ آپریشن کی براہ راست نگرانی کے لیے ڈی جی رینجرز رضوان اختر بھی […]
پاکستان عوامی تحریک کے صدر ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا ہے کہ قرارداد پاکستان کا مقصد صرف علیحدہ ریاست حاصل کرنا نہ تھا بلکہ ایک ایساآزاد اور خود مختار ملک حاصل کرنا تھا جس میں مسلمان اپنے عقائد کے مطابق اندرونی و بیرونی دبائوسے آزاد ہوکر عمل کرسکیں ۔انصاف اور مساوات کے اصول قائم […]
کراچی(رپورٹ، این این اے )پاکستان کی سندھ ہائی کورٹ نے سابق فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی تین مقدمات میں حفاظتی ضمانتیں منظور کرلی ہیں۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ ان مقدمات میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرائے جائیں۔چیف جسٹس مشیر عالم نے کیس کی سماعت کی ، پرویز مشرف کے وکلا نے […]
مظفرآباد(رپورٹر۔ این این اے)برطانیہ میں مقیم پاکستانی اور کشمیری ڈاکٹروں کی کوششوں سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے شہر مظفرآباد میں ایک نیا خیراتی ہسپتال تعمیر کیا گیا ہے۔اس ہسپتال میں لوگوں کا مفت علاج کیا جائیگا جس کا پاکستانی کشمیر کے وزیرِاعظم چودھری عبدالمجید نے افتتاح کیا۔اس نوے بستر والے ہسپتال کو برطانیہ […]
لاہور(رپورٹ، این این اے)پنجاب کے وزیراعلی میاں شہباز شریف نے حزب مخالف کی جماعت پیپلز پارٹی کی طرف سے صوبے کے نگران وزیراعلی کیلیے دییے گئے دونوں ناموں کو مسترد کردیا ہے۔اس بات کا اعلان میاں شہباز شریف نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مسلم لیگ نواز کے رہنما اور وزیر […]
بہاولپور( این این اے) نئی زندگی سی اوپی سی کے زیراہتمام ایک آگاہی مہم ایچ آئی وی ایڈز کوپھیلنے سے روکنے کیلئے ایک سیمینار ہوا غزالہ حفیظ سائٹ منیجر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایچ آئی وی کو پھیلنے سے روکنے کیلئے اپنی خدمات بہم پہنچارہے ہیں تاکہ اس کی شرح کم ہوانہوںنے کہاکہ ہمارے […]
میرپور (رپورٹ، این این اے)آزاد کشمیر کے سب سے بڑے کشمیر پر یس کلب میرپور میں فوزیہ عندلیب نے پہلی خاتون ممبر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ۔فوزیہ عندلیب ہاشمی نے اسلامیات میں ماسٹر کر رکھا ہے ۔فوزیہ عندلیب FMریڈیو ،مختلف قومی اخبارات اور نجی ٹی وی میں بطور تعلیمی رپور ٹر خدمات سر […]
راولپنڈی ( نمائندہ، این این اے ) محمدی مسجد لالکڑتی میں معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے اسلامی نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلام و پاکستا ن لازم و ملزوم ،جو ہمیشہ قائم رہنے کیلیے معرض وجود میں آئے ہیں ۔ پاکستان کا تحفظ درحقیت اسلام کا تحفظ […]
لاہور(22-03-13) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ لاہور مدثر احمد شاہ نے تیئس مارچ کے حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 23 مارچ1940 کو جس پاکستان کے حصول کے لئے قراداد منظور کی گئی تھی آج اقبال اور قائد کا وہی پاکستان لٹیروں جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے شکنجے میں ہے ہمیں آج قائد […]
ممبئی(جیوڈیسک) پاکستانی مصنف محسن حامد کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوذ فلم”The Reluctant Fundamentalist” کا ٹریلر جاری کردیا گیاہے۔The Reluctant Fundamentalist کی ہدایتکاری بھارتی فلم ساز و ہدایتکار میرا نائر نے دی ہے جس میں رز خان اورکیٹ ہڈسن کیساتھ کائفر سدرلینڈ،لیو شرائبر ،اوم پوری اور شبانہ اعظمی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔لائیڈیا ڈین پلچرکی […]
نئی دہلی(جیوڈیسک)بالی ووڈ اداکاروں میں جسم پر مختلف انداز کے ٹیٹو بنوانا عام بات ہے اور کئی صفِ اول کے اداکاروں سمیت اداکارائیں بھی عجیب و غریب ٹیٹوز بنوا کر میڈیا کی توجہ حاصل کرچکی ہیں۔بالی ووڈ اداکاراں میں ٹیٹوز کے حوالے سے دپیکا پڈکون سب سے آگے۔ پائی جاتی ہیں تاہم اب اس فہرست […]
ڈھاکا(جیوڈیسک) بنگلادیشی حکام کے مطابق بنگلادیش کے شمالی علاقوں میں طوفان سے 13 افرادہلاک اور 100 سے زا ئدزخمی ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہواکے طوفان نے برہمن باری ضلع میں تباہی مچادی، طوفان سے درخت جڑوں سے اکھڑگئے،کچے گھر گر گئے، جبکہ ہواکے طوفان سے آمدورفت کانظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
کابلا(جیوڈیسک)فغانستان میں مقامی پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے اپنے ہی 5 ساتھیوں کو ہلاک کردیا، افغانستان کے ضلع قدیس Qadis میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ صوبائی حکومتی ترجمان میرواعظ مرزاکے مطابق فائرنگ کی تحقیقات کی جارہی ہیں ، فائرنگ جمعرات کی صبح کی گئی تھی۔ میرواعظ کے مطابق حملہ آور مقامی پولیس اہلکار تھا […]
لندن(جیوڈیسک)برطانیہ کے مختلف علاقے ،موسم سرما کی اختتامی لہر کی لپیٹ میں ہیں۔برف کے طوفان اور شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔برطانیہ کے علاقے کارنوال میں برف باری اور شدید بارشوں نے ٹریفک کا نظام معطل کر دیا اور سیکٹروں اسکول بند ہو گئے۔ بارشوں سے ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ سے […]
بنکاک(جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں میانمار کے مہاجرین کے کیمپ میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 42 تک پہنچ گئی۔ حکام کے مطابق تھائی لینڈ کے شمال میں واقع میانمار مہاجرین کے کیمپ میں لگنے والی آگ سے جل کر کم سے کم42 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔متاثرہ علاقے میں امدادی […]
کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے ناظم آباد انڈر پاس کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد انڈر پاس کے قریب سامان منتقل کرنے والے ٹرک کا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث ٹرک پر قابو نہیں رکھ سکا اور موٹر سائیکل سوار کو پیچھے سے ٹکر ماردی، جس […]
لاہور(جیوڈیسک)لاہور مینار پاکستان کے سرسبز گرانڈ پر تحریک انصاف کے جلسے کیلئے پنڈال سج گیا۔تاریخی مینار پاکستان کے سائے تلے دو اسٹیج بن گئے، بڑے اسٹیج پر تحریک انصاف کی مرکزی قیادت بیٹھے گی، چھوٹا اسٹیج نومنتخب عہدے داروں کیلئے مخصوص کر دیا گیا۔ جبکہ پنڈال کرسیوں سے اٹا اٹ بھر دیا گیا، جلسہ آج […]
شاہ نورانی(جیوڈیسک) شاہ نورانی کے قر یب مسافر بس الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 50سے زا ئد افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق بس میں سوارزائرین کراچی سے شاہ نورانی جارہے تھے، حادثے کے بعد ریسکیوٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔
شیخوپورہ(جیوڈیسک)شیخوپورہ کے قریب لاہور سے فیصل آباد جاتے ہوئے ایک مسافر بس تیز رفتاری کے باعث کھمبے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 25مسافر جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق لاہور سے فیصل آباد جانے والی ایک مسافر بس جب کھاڑیاں والا کے قریب پہنچی تو ایک کھمبے […]
سوئی(جیوڈیسک) سوئی سے کراچی جانے والی گیس پائپ لائن کو نامعلوم افراد نے گو پٹ کے مقام پر دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا۔ کراچی کو سوئی گیس کی فراہمی میں کمی کاسامنا ہے۔ لیویزذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے سوئی کے علاقے گو پٹ میں سوئی سے کراچی جانے والے24 انچ قطر کی گیس […]
پنڈدادن خان(جیوڈیسک)پنن وال میں دم گھٹنے سے5 بچیاں جاں بحق ہوگئیں، کمرے میں دھواں بھرنے سے بچیوں کا دم گھٹ گیا۔ جاں بحق بچیوں کی عمریں5 سے 10 کے درمیان ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کمرے میں دھواں کپڑوں اور دیگر چیزوں کے سلگنے سے بھرا جس کے باعث کمسن بچیوں دم گھٹنے کے باعث […]
کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں مختلف علاقوں سے خاتون سمیت چار افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ناظم آباد نمبر دو میں پیٹرول پمپ کے قریب سے ایک شخص کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔ مقتول کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔رضویہ سوسائٹی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے […]