اسلام آباد : راول ڈیم میں ڈوب کر 3 طالب علم جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا

اسلام آباد : راول ڈیم میں ڈوب کر 3 طالب علم جاں بحق، 3 کو بچالیا گیا

اسلام آباد (جیوڈیسک) راول ڈیم میں 3 طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق ہوگئے جبکہ تین کو بچا لیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیکٹر جی الیون ون کے ایک سکول کے 6 طالب علم نہانے کیلئے راول ڈیم پہنچے، جہاں 3 طالب علم نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے، جن […]

.....................................................

کولمبو: سونے کے ٹکڑے نگل کر بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کولمبو: سونے کے ٹکڑے نگل کر بھارت اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کولمبو (جیوڈیسک) سری لنکا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سونے کے ٹکڑے نگل کر اسمگل کرنے والے 7 افراد کوگرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان سونا نگل کر بھارت جانے والی پرواز پر سفر کی کوشش کررہے تھے، ان میں 6 بھارتی شہری اور ایک سری لنکن شامل ہے۔ حکام نے ساتوں افراد کو […]

.....................................................

پوری حکومتی مشینری بلوچ عوام کی مدد کیلئے سرگرم ہے: وزیر داخلہ

پوری حکومتی مشینری بلوچ عوام کی مدد کیلئے سرگرم ہے: وزیر داخلہ

سلام آباد (جیوڈیسک) وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں ہونی چاہیے اب تک 348 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ این ڈی ایم اے بلوچستان حکومت کے ساتھ مل کر امدادی کاروائی کی نگرانی کر رہی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافے […]

.....................................................

گجرات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا

گجرات: گجرات میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا جن بے قابو ہو گیا پانچ پانچ گھنٹے مسلسل بجلی بند رہنے سے شہری اذیت کا شکار ہو چکے ہیں گجرات کے شہری اور دیہاتی علاقوں سمیت کھاریاں سرائے عالمگیر جلالپورجٹاں کوٹلہ ارب علی خان منگووال کنجاہ ٹانڈہ اور کڑیانوالہ کے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی طویل ترین […]

.....................................................

سانحہ چرچ پشاور کے خلاف گجرات میں بھی مسیحی برادری کا احتجاج جاری

گجرات : سانحہ چرچ پشاور کے خلاف گجرات میں بھی مسیحی برادری کا احتجاج جاری ، گزشتہ روز سینٹ اینڈ ریوز چرچ گجرات میں مسیحی برادری کی طرف سے دعائیہ تقریب منعقد ہوئی، جس میں پادری حفیظ گل نے خصوصی دعا کروائی اور سانحہ پشاور کی پر زور مذمت کی گئی۔ اس موقع پر احسان […]

.....................................................

ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور طریقہ سے اقدامات کیے جا رہے ہیں

گجرات : ڈی ایس پی سٹی سید غلام مصطفی گیلانی نے کہا ہے کہ مصالحتی کمیٹیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بھرپور طریقہ سے اقدامات کیے جارہے ہیں اور مصالحتی کمیٹیوں کے ذریعے عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل ہو رہے ہیں، وہ گزشتہ روز تھانہ لاری اڈا گجرات میں سٹی سرکل کے پانچ […]

.....................................................

اللہ تعالیٰ کی دوبارہ وارننگ

اللہ تعالیٰ کی دوبارہ وارننگ

زلزلہ کیا ہے۔ زلزلہ زمین کی اوپر والی سطح کی شدید اور ہنگامی حرکت ہے جو کہ اچانک اس کی ٹیکٹونک پلیٹس کے ٹوٹنے کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے۔ دنیا کی تاریخ ان قدرتی آفات سے بھری پڑی ہے جن میں زلزلہ انتہائی دہشت ناک آفت ہے جس کی وجہ سے لاکھوں آبادیاں زمین […]

.....................................................

افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچ گئے

افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچ گئے

طورخم (جیوڈیسک) افغانستان سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لیکر نیٹو کنٹینرز طورخم بارڈر پہنچے جہاں سے انہیں کراچی روانہ کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق افغانستان میں امریکی فوجی اڈے بگرام سے 10 امریکی فوجی گاڑیاں لئے نیٹو کنٹینرز طورخم سرحد پہنچ گئے۔ طورخم بارڈر پر کسٹم کلیئرنس کے بعد کنٹینرز کو کراچی بندرگاہ کیلئے […]

.....................................................

لاشوں پر سیاست

لاشوں پر سیاست

ملک میں ہر طرف ایک افراتفری کا عالم ہے بلوچستان میں زلزلہ نے تباہی مچادی، پشاور میں دہشت گردوں نے خون کی ندیاں بہادی، کراچی میں ایک عرصہ سے جاری دہشت گردی کا جن قابو سے باہر ہے ،پنجاب میں خود کشیاں عام چکی ہیں پورا ملک تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے عوام غربت ،مہنگائی […]

.....................................................

قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی

اٹک : قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ضلعی دفتر میں ایک ہنگامی میٹنگ بلائی گئی جس میں ضلعی کواڈینیٹر نقاش علی خان، ضلعی سینئر وائس چیئرمین ندیم رضا خان، ضلعی صدر شاہد اقبال اعوان، ضلعی نائب صدر محمد یوسف، تحصیل چیئرمین اٹک ملک اسد محمود، میڈیا کو اڈینیٹر تحصیل اٹک محمد […]

.....................................................

ضلعی انتظامیہ کے افسران تجاوزات کے خاتمہ میں قطعی طور پر ناکام ہو گئے

اٹک: ضلعی انتظامیہ کے افسرا ن تجاوزات کے خاتمہ میں قطعی طور پر ناکام ہو گئے اٹک کے گنجان آباد تجارتی مراکز مینابازار، صرافہ بازار، سول بازار اور دیگر دوکانداروں، ریڑھی بانوں نے تجاوزات قائم کر رکھی ہیں جس کی وجہ سے راہ گیروں کا پیدل چلنا اور گزرنا محال ہو چکا ہے ضلعی انتظامیہ […]

.....................................................

تھٹہ واٹر سپلائی سکیم گزشتہ 20 دنوں سے بند

اٹک: تھٹہ واٹر سپلائی سکیم گزشتہ 20 دنوں سے بند، عوام پانی کی بوند بوند کو ترس گئی ،علاقے میں میٹھا پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پیٹ کی بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ہیں، ضلعی رابطہ افسر اٹک فوری نوٹس لے کر واٹر سپلائی سکیم بحال کرائیں، عوام کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق […]

.....................................................

محمد اسلم نے کہا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر میں دہشت گردی کے اس اندوہناک سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے

اسلام آباد : نائب امیر جما عت اسلامی پنجاب و سابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ پشاور میں گرجا گھر میں دہشت گردی کے اس اندوہناک سانحہ نے پوری قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ہم اس کی شدید مذمت اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتے […]

.....................................................

بلکسر پولیس چوکی کے علاقے میں جرائم میں اضافہ

چکوال: بلکسر پولیس چوکی کے علاقے میں جرائم میں اضافہ پولیس چوکی کا عملہ جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کی بجائے سڑک سے گزرنے والے ٹرانسپورٹروں کو تنگ کرنے لگا۔ ٹریفک پولیس کی ذمہ داریاں بلکسر پولیس چوکی کے عملے نے سنبھال لیں پولیس چوکی بلکسر کے انچارج سب انسپکٹر سید علی عباس شاہ […]

.....................................................

کینیا: نیروبی میں شاپنگ مال پر حملے کی فوٹیج جاری

کینیا: نیروبی میں شاپنگ مال پر حملے کی فوٹیج جاری

کینیا (جیوڈیسک) کے دارالحکومت نیروبی میں شاپنگ مال پر حملے کی فوٹیج ایک ٹی وی چینل نے دکھا دی، عمارت کے مختلف حصوں سے دھواں نکلتا نظر آتا ہے۔ تباہ شدہ ویسٹ گیٹ شاپنگ مال کی فوٹیج کینیا کی وزارت دفاع نے جاری کی ہے۔ سیکورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان لڑائی میں تین […]

.....................................................

عالمی طاقتیں کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کی قرارداد کے مسودے پر متفق

عالمی طاقتیں کیمیائی ہتھیار تلف کرنے کی قرارداد کے مسودے پر متفق

عالمی طاقتیں شام کے کیمیائی ہتھیاروں کو تلف کرنے کی قرارداد کے مسودے پر متفق ہو گئیں۔ اقوام متحدہ میں تعینات سفیروں کے مطابق قرارداد میں کیمیائی ہتھیار تلف کرنے میں ناکامی کی صورت میں شام پر پابندیاں عائد کرنے کی تجویز شامل ہے۔ یہ پابندیاں اقوام متحدہ کے چارٹر کے ساتویں باب کے تحت […]

.....................................................

بولیویا: 2 مسافر بسوں پر مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک

بولیویا: 2 مسافر بسوں پر مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک

جنوبی امریکا کے ملک بولیویا میں دو مسافر بسوں پر مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد ہلاک اور اکیس زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق حادثہ پہاڑی قصبے کارانوی سے پچیس کلو میٹر دور پیش آیا۔ منی بس میں دس مسافر سوار تھے۔ اس پر ایک پتھریلی چٹان آگری اور تمام مسافر ہلاک ہو […]

.....................................................

فلم رام لیلا کے پہلے گانے رام جی کی چال کی وڈیو جاری

فلم رام لیلا کے پہلے گانے رام جی کی چال کی وڈیو جاری

ممبئی (جیوڈیسک) این جی ٹیرنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون کی جوڑی پہلی بار سلور اسکرین پر تہلکہ مچانے جارہی ہے جن کی رومانٹک ڈرامہ فلم رام لیلا ریلیز کیلئے مکمل تیار ہے۔ رنویر و دپیکا کیساتھ فلم ساز و ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی پہلی رومانٹک فلم رام لیلا کے ٹریلر کے بعد فلم کے […]

.....................................................

موسیقارانہ صلاحیتوں سے مالا مال چار سالہ ننھی بچی

موسیقارانہ صلاحیتوں سے مالا مال چار سالہ ننھی بچی

نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک ویسے تو موسیقی بڑے بڑوں کو جھومنے پر مجبور کر دیتی ہے لیکن ذرا اس ننھی بچی سے تو ملئے جواپنے ڈیڈی کی مدد سے مو سیقی کی دھن بجتے ہی انتہائی دلجمعی سے گانا گانے لگتی ہے کہ سب کچھ بھول جاتی ہے۔ 4 برس کی اس بچی کے ڈیڈی جب […]

.....................................................

سندھ میں صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیے بند ہو جائیں گے

سندھ میں صبح 8 بجے سی این جی اسٹیشنز 24 گھنٹوں کے لیے بند ہو جائیں گے

کراچی (جیوڈیسک) سندھ میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت صبح 8 بجے سے سی این جی اسٹیشنز کو 24 گھنٹوں کے لیے بند کردیا جائے گا،جوجمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی فلنگ اسٹیشنز گیس لوڈ مینجمنٹ شیڈول کے تحت 8 بجے سے بند ہو جائیں گے، […]

.....................................................

حکومت کی منظوری نہ بھی ملے، آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گا، فلاور ملز

حکومت کی منظوری نہ بھی ملے، آٹے کی قیمت میں اضافہ ہو گا، فلاور ملز

کراچی (جیوڈیسک) مہنگا پیٹرول، مہنگا ڈالر، مہنگی بجلی، تو پھر مہنگائی کی دوڑ میں آٹا کیوں پیچھے رہے۔ سندھ کے فلار ملرز کا کہنا ہے کہ حکومت منظوری دے یا نہ دے، دو دن بعد آٹے کی ایکس مل قیمتوں میں 1 روپے 25 پیسے فی کلو کا اضافہ کر دیا جائے گا۔ پاکستان فلاور […]

.....................................................

پاک جنوبی افریقا سیریز، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا

پاک جنوبی افریقا سیریز، سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا

لاہور (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے لئے کون ٹیم میں ان ہو گا اور کون باہر جائے گا، اس کا فیصلہ کرنے کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس آج لاہور میں ہو گا۔ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان آج متوقع ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ سیریز میں […]

.....................................................

ملتان میں سالانہ سپورٹس گالا، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

ملتان میں سالانہ سپورٹس گالا، کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی

ملتان (جیوڈیسک) ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لیے سالانہ سپورٹس گالاکا انقعاد کیا گیا ہے۔ مختلف ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے شائقین کی توجہ کا کرکز بنے ہوئے ہیں۔ جیمزیم میں سپورٹس گالا کا افتتاحی باسکٹ بال میچ گورنمنٹ کمپری ہنسو اور شمسں آباد سکول کے درمیان کھیلا […]

.....................................................

ملالہ کو پاکستان میں تعلیم کا سفیر بنایا جائے گا، وزیراعظم

ملالہ کو پاکستان میں تعلیم کا سفیر بنایا جائے گا، وزیراعظم

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے ملالہ یوسف زئی کو پاکستان میں تعلیم کا سفیر بنایا جائے گا، ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ بچے کتابوں اور قلم کے حقدار ہیں، ٹینک اور توپوں کے نہیں۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان میں تعلیم سیمتعلق کانفرنس ہوئی جس کی میزبانی سابق […]

.....................................................