واشنگٹن (جیوڈیسک) ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کا اگلا دور انتہائی اہم ہے انہیں ڈٰیڈلاک کے خاتمے کی امید ہے۔ توقع ہے عالمی طاقتیں ایرانی جوہری معاہدے پر متفق ہو جائیں گے۔ جان کیری کا کہنا تھا ایران سے مذاکرات کے […]
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) کامونکی کے قریب تیزرفتاری کی وجہ سے گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریفک حادثہ تیز رفتار گاڑی کامونکی کے قریب الٹنے کے باعث پیش آیا۔ حادثے میں 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔
سڈنی (جیوڈیسک) کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے سیمی فائنل کی طرح اس میچ میں بھی اعصاب شکن مقابلے کا امکان ہے۔
فیصل آباد (جیوڈیسک) سینٹرل جیل میں قتل کے ایک اور مجرم کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ سینٹرل جیل فیصل آباد میں قتل کے مجرم محمد افضل کو علی الصبح تختہ دار پر لٹکایا گیا جب کہ اس موقع پر جیل اور اطراف سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ مجرم محمد افضل نے […]
لاہور (جیوڈیسک) الیکشن ٹریبونل نے نادرا کو 31 مارچ تک این اے 122 لاہور کے ووٹوں کی تصدیق کیلیے مہلت دے دی۔ لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو نادرا حکام نے بتایا کہ این اے 122کے […]
لاہور (جیوڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے صوبے بھر کی مویشی منڈیوں کا انتظام کیٹل مینجمنٹ کمپنی کے سپرد کرنے کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے قراردیا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ آئین کے آرٹیکل 140 (اے) میں ترمیم کر کے ملک کا نام پاکستان لمیٹڈ کمپنی رکھ دے۔ جسٹس سید منصور علی […]
چلی (جیوڈیسک) حکام نے ملک کے شمالی علاقے اتاکاما میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تین صوبوں میں شدید بارشوں کے باعث دریاؤں کا پانی کناروں سے بہہ نکلا اور وسیع علاقے زیر آب آ گئے ہیں۔ ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ اسی ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت پٹرولیم کے اعلیٰ افسر نے آن لائن کو بتایا حکومت پٹرولیم مصنوعات میں نہ کمی اورنہ اس میں اضافہ کرنیکا ارادہ رکھتی ہے۔ موجودہ قیمتوں کو اگلے ماہ بھی برقرار رکھا جائیگا۔
صنعا (جیوڈیسک) یمنی حکام کے مطابق حوثی باغیوں نے صنعا پر قبضے کے بعد صدر منصور ہادی کے سر کی قیمت مقرر کر دی تھی۔ صدر رواں ماہ کے آغاز پر ملک کے جنوبی ساحلی شہر عدن میں موجود تھے۔ جہاں سے وہ اور انکے قریبی ساتھی دو کشتیوں پر سوار خلیج عدن کے راستے […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) سعودی عرب نے یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کردیا ہے۔ 5 خلیجی ممالک سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین اور متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ وہ یمنی صدر منصور ہادی کا تحفظ کریں گے۔ یمن میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان لڑائی اب ایک داخلی بحران سے […]
کابل (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں صدارتی محل کے قریب خودکش کار بم دھماکے میں 7 افراد ہلاک اور 22 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 35 عسکریت پسندوں کوہلاک اور25 کو زخمی کر دیا، جبکہ 3 سیکیورٹی اہلکاربھی ہلاک ہوگئے۔ افغان طالبان نے قرآن کی بے حرمتی کے الزام میں […]
پشاور (جیوڈیسک) افغان سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان جماعت الاحرار کے امیر ملا قاسم خراسانی اور نائب امیر عمر خالد خراسانی کے ہلاکت کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے علاقے نازیان میں زخمی حالت میں موجود […]
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار دیگر افراد سے تفتیش کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان سمیت نائن زیرو سے گرفتار کیے جانے والے 29 دیگر افراد سے تفتیش کے لیے محکمہ داخلہ سندھ نے مشترکہ تحقیقاتی […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ رینجرز نے کراچی کی مختلف جیلوں میں قید مجرموں میں ردوبدل کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔ ادھر نادرا نے بھی چار قیدیوں کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ نادرا حکام کا کہنا ہے کہ چار مشتبہ قیدیوں کے کوائف جیل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتے۔ نادرا ذرائع کے مطابق […]
کراچی (جیوڈیسک) پولیس کی زیرحراست ملزم جاوید شکیل نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے 5 ساتھیوں کی مدد سے بلدیہ ٹاؤن فیکٹری میں آگ لگائی۔ پریڈی پولیس نے 23 مارچ کو ریمبو سینٹر کے قریب مقابلے کے بعد 4 ملزمان کو حراست میں لیا تھا جس میں سے ملزم جاوید شکیل […]
کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں کسی سیاسی جماعت کے خلاف آپریشن نہیں ہورہا اور وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں ملک نے 3 سال کا سفر ڈیڑھ سال میں طے کیا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے […]
کراچی (جیوڈیسک) وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کو دوبارہ روشنیوں کو شہر بنانا ہے تو یہاں آپریشن بہت ضروری ہے۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کمپنیوں کو ایوارڈز دینے کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کراچی میں تمام سیاسی جماعتوں کو […]
خیبر ایجنسی (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی وادی تیراہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کے نتیجے میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ اسلحے کے 2 ذخیرے بھی تباہ ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے شدت پسندوں […]
قوم کو اگلے تین سال میں آج سے بہت بہتر پاکستان دیں گے، 2017 کے آخر تک بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا، 2017 کے آخر تک صنعتوں کی ضرورت سے زیادہ بجلی دستیاب ہو گی، اسحاق ڈار۔
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی نے کنٹونمنٹ علاقوں میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے کنٹونمنٹ علاقوں میں انتخاب غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے کے خلاف مزید دو درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی ہیں۔ سابق وزیر اعظم راجا […]
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے وفد کو وزیراعظم نوازشریف کی کراچی آمد پر ان سے ملاقات کا وقت نہ مل سکا۔ گزشتہ روز ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما فاروق ستار نے کراچی آپریشن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا تھا جو تاحال نہ مل سکا۔ متحدہ وفد […]
سری نگر (جیوڈیسک) یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں سبز ہلالی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ پڑھنے کی پاداش میں حریت پسند خاتون رہنما آسیہ اندرابی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 23 مارچ کو یوم پاکستان کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں پاکستان کا پرچم لہرانے اور قومی […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے مجرم ذوالفقار کو 10 سال قید اور 15 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جبکہ حمزہ قتل کیس کے 2 ملزمان رہا کر دیے گئے۔ لیاری گینگ وار سے تعلق رکھنے والے مجرم ذوالفقار کو 22 ستمبر 2009 کو […]