کابل (جیوڈیسک) افغان طالبان کی ویب سائٹ پر ملا عمر کی جانب سے جاری عید الفطر کے پیغام میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کا مقصد افغانستان سے قبضے کا خاتمہ ہے۔ افغانستان میں امن کیلئے مذاکرات جائز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مذہب میں پرامن مذاکرات کی اجازت ہے۔ افغان شہریوں کو اعتماد ہونا […]
سیالکوٹ (جیوڈیسک) سیالکوٹ کے پھک لیان سیکٹر میں بھارتی افواج نے بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی فائرنگ کی۔ ذرائع چناب رینجرز کے مطابق آج صبح بھارتی فوج نے سیالکوٹ کے قریب سرحدی علاقے پھک لیان سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس کا پنجاب رینجرز کی جانب […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج پنجاب اور ملک کے بالائی علاقوں میں موسم گرم اور خشک ہونے کی وجہ سے شدید حبس رہیگا مگر امکان ہے کہ عید کے بارش ہوگی اور ملک بھر میں موسم خوشگوار ہوگا۔ ملک کے بیشتر مقامات پر گرمی میں کمی آگئی ہے۔ ادھر محکمہ […]
پشاور (جیوڈیسک) پشاور پولیس او سیکویرٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام کے مطابق مشترکہ سرچ آپریشن حسن گڑھی کے علاقہ میں کیا گیا۔ لیڈیز پولیس اور سنیفرڈاگزنے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔ گھر گھر تلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 26 مشتبہ افراد […]
پشاور (جیوڈیسک) پاکستان کو پولیو وائرس کے خاتمے کیلئے 10 ماہ کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ یہ بات انسداد پولیو کیلئے یونیسف کے خیبر پختونخوا اور فاٹا کے سربراہ ڈاکٹر محمد جوہر نے پشاور میں میڈیا کو بتائی۔ انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ سال مئی تک پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ نہ […]
لاہور (جیوڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کہتے ہیں کہ آئی پی ایل نے جینٹلمین گیم کو گندا کردیا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین ڈاکٹر ظفر الطاف کے مطابق بھارتی کرکٹرز اور بالی ووڈ سٹارزنے مل کر آئی پی ایل میں کرپشن کی۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر محسن حسن خان کا کہنا […]
ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے سنی لیون کو انڈیا چھوڑدینے کا کہہ کر میڈیا کی توجہ اپنی جانب مبذاول کرالی۔راکھی ساونت نے سنی لیون کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وہیں لوٹ جائیں جہاں سے آئی ہیں۔ اپنے وڈیو پیغام میں جس میں وہ خود کی سنی لیون سے مطابقت کا جواب دے […]
تہران (جیوڈیسک) ایران اور جوہری معاہدے کی خوشی میں تہران سمیت دیگر شہروں میں افطار کے بعد شہری سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔ رات بھر سڑکوں پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا اور جشن منایا۔ لوگوں نے نعرے بازی کی گاڑیوں پر ایرانی پرچم آویزاں کیے اور ہارن بجا بجا کر خوشی کا اظہار […]
واشنگٹن (جیوڈیسک) معروف امریکی سماجی رہنما جیسی جیکسن نے وزیراعظم نواز شریف کے نام خط میں پرویز مشرف کانام ای سی ایل سے ہٹانے کی اپیل ہے۔ انھوں نے درخواست کی کہ سابق صدر کو علاج کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے کیونکہ طبی رپورٹوں کے مطابق انھیں بیرون ملک علاج کی فوری […]
لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ ریحام خان کی ڈگری کے حوالے سے برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ ریحام خان نے جس کالج سے براڈ کاسٹر جرنلزم کی ڈگری حاصل کی وہ کالج یہ کورس ہی نہیں کرواتا۔ اخبار کے مطابق لنڈسے کالج انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے پارٹی انتخابات میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لئے عمران خان نے جسٹس ریٹائرڈ وجہہ الدین کی سربراہی میں پارٹی کا الیکشن ٹریبونل قائم کیا تھا جس کی سفارشات سامنے آنے کے بعد عمران خان نے اس ٹرییونل کو تحلیل کر دیا مگر جسٹس وجہہ الدین کی سربراہی میں […]
ویانا (جیوڈیسک) ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے درمیان کامیاب ایٹمی معاہدے پراسرائیل نے مایوسی کا اظہار کیا ہے،اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے کو تاریخی غلطی قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ٹوئٹر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے معاہدے کو مغربی ملکوں کی تاریخی غلطی قرار دیا،انہوں نے ایرانی عوام سے کہا […]
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف پیشن گو پیر آف کا نجی سید اعجاز گیلا نی کی طر ف سے علا قہ میں مذ ہبی منا فرت پھیلا نے ،لو گو ں کو آپس میں لڑانے ،مسجد مدرسہ اور در با ر کے نا م پر پیسے بٹورنے ،جعلی نکا ح کروانے پر مو ضع رنڈ یا […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 14 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے تر جمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق کارروئی شمالی وزیرستان کے علاقے الوارہ میں کی گئی، جہاں دہشتگردوں کا اہم کمانڈر بھی مارا گیا۔ دہشت گرد فرار ہوتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی لاشیں گھسیٹ […]
مری (جیوڈیسک) سفارتی ذرائع نے بتایا کہ طویل عرصہ کے بعد سعودی عرب اور تحریک طالبان افغانستان میں روابط بحال ہو گئے ہیں اور مری مذاکرات میں حصہ لینے والی افغان تحریک طالبان ٹیم سعودی عرب پہنچ گئی۔ ملا جلیل افغان تحریک طالبان کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ ٹیم سعودی عرب کی دعوت […]
لاہور : پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے جنرل سیکرٹری فرخ شہباز وڑائچ نے اردو کی مسلمہ حقیقت کو تسلیم کرنے کے عدالتی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قومی زبان کے ساتھ محاذ آرائی کرنے والوں کو منہ کی کھاناپڑی ہے اور دو زبانوں کے درمیان کشمکش کی جنگ اردو زبان نے جیت […]
تحریر : میر افسر امان کے الیکٹرک نے کراچی میٹرو پولیٹین سٹی، جس کی آبادی دو کروڑ سے زیادہ ہے، جو پاکستان کو ٧٠ فی صد ریوینیو کما کر دیتا ہے کو پانچ دن کے اندر اندر تیسری مرتبہ تحریکی میں ڈبو دیا۔ ویسے تو کراچی میں غیر اعلانیہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کا کوئی وقت […]
ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ میں اپنے بے باک کرداروں کی وجہ سے مشہور عمران ہاشمی اب مصنف بن گئے ہیں۔ عمران ہاشمی کی جانب سے کتاب لکھنے کا مقصد کینسر کے مریضوں اور ان کے ورثا کو اس مرض اور اس کے علاج کے بارے میں ممکن حد تک آگاہی فراہم کرنا ہے۔ ان کی […]
بدین (عمران عباس) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی اداروں کے خلاف نازیبا تقاریر کرنے، ملک کو توڑنے، ملک سے غداری کے خلاف بدین کے شہری واحد بخش چانڈیو نے ایک پاکستانی شہری ہونے کے ناتے بدین کے ماڈل تھانے میں ایف آئی آر داخل کروادی۔ ایف آئی […]
بدین (عمران عباس) بدین کے علاقے گنج بحر اور مور مائنر شاخ کے آبادگاروں کا پانی کی قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ اور علامتی بھوک ہڑتال، بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد بھوک ہڑتال پر بیٹھنے والے آبادگارمنٹھار علی بھٹی، پیر بخش لنڈ، بابو مندھرو، حیسن ملاح، اسماعیل ملاح، عبدالمجید لنڈ […]
بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی علاقے بلوچو لغاری کے مکینوں کا پی پی پی ضلع بدین کے جنرل سیکریٹری، سابق ڈی ایچ او اور ڈی ایس پی بدین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ و دھرنا، دو گھنٹے ٹریفک معطل، قاضیہ واھ موری پر لگنے والے مظاہرے میں شریک پوڑھو لغاری، اللہ ڈنو پاڑو، ڈاڈا چاندیو، […]
تحریر : ملک محمد ممریز اسٹیٹ لائف انشورنس آف پاکستان حکومت پاکستان کی منسٹری آف کامرس کے زیر نگرانی کام کررہی ہے۔1972سے پہلے پورے ملک میں انشورنس کا کاروبار کرنے والی کمپنیوں کی تعداد 32تھی۔ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت سنبھالنے کے بعد جب پرائیویٹ اداروں کو قومی تحویل میں لیے جانے کا فیصلہ کیا گیا […]
تحریر : مبارک علی شمسی اب یاد رفتگاں کی بھی ہمت نہیں رہی یاروں نے کتنی دور بسائی ہیں بستیاں انسانوںکے تلاطم خیز سمندر میں کتنے چہرے ابھرے اور کتنے ابدی طوفان کی نذر ہو کر ساگر زیست سے اوجھل ہو گئے۔ بازار دنیا میں کتنے چہرے نمودار ہوئے ، کچھ بھول گئے، کچھ یادرہے، […]
تحریر : محمد شاہد محمود پنجاب اور خیبر پختونخوا میں مون سون کی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی، شگر گڑھ میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث دریائے چناب میں نچلے درجے کا سیلاب ہے اور دریا کے اطراف میں مقیم افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی۔بھارت کی […]