لاہور (جیوڈیسک) گجومتہ کے قریب واقع گتہ فیکٹری میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جسے بجھانے کے لیے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں۔ جنہوں نے 5 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔ گتہ فیکٹری مالکان کے مطابق آگ کے باعث فیکٹری میں موجود لاکھوں روپے کا […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ٹیکس نیٹ میں اضافے کے اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ٹیکس نہ دینے والے افراد کو ہرصورت ٹیکس نیٹ میں لانا ہو گا۔ […]
نیویارک (جیوڈیسک) امریکا نے اگلے دو سال میں چالیس ہزار فوجیوں کی کمی کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ اخراجات کو کم کرنے کے لیے سترہ ہزار سویلین ملازمین کو فارغ کیا جائے گا۔ امریکی اخبار کے مطابق دو ہزار سترہ تک امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے چار لاکھ رہ جائے گی۔ افغانستان اور عراق […]
راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی میں تاجر برادری نے بینک ٹرانزیکشنز پر ودہولڈنگ ٹیکس کو مسترد کر دیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو راولپنڈی، اسلام آباد اور خیبر پختونخوا میں شدید احتجاج کیا جائیگا۔ راولپنڈی میں راجہ بازار ، مری روڈ اور اندرون شہر کے تاجروں کی طرف سے بینک ٹرانزیکیشنز […]
پشاور (جیوڈیسک) پشاور میں سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی سڑک پر نصب بم کا دھماکہ ہوا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق اچینی کے علاقے میں رنگ روڈ پر نصب بم سیکورٹی فورسز کا قافلہ گزرتے ہی زور دار دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے سے دو بچوں سمیت تین […]
تحریک انصاف سندھ اسمبلی میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے حق میں قرارداد جمع کرائے گی، ہم سمجتھے ہیں کہ رینجرز نے کراچی میں امن قائم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، خرم شیر زمان۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) عفاں ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام معززین شہر اور مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کی ممتاز سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی اس موقع پر مہمان خصوصی سفیر امن پاکستان گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈرایتھلیٹ اورنگزیب […]
تحریر : ایم سرور صدیقی ہربچے کی پیدائش اس بات کا برملا اعلان ہے کہ پروردِگار ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا ہمارے آس پاس قدم قدم پر اللہ کی ظاہر نشانیاں موجودہیں ۔۔سوچ و فکرکے در بھی کھلے ہیں۔۔نعمتیں ہیں اس کا حساب ہے نہ شمار۔۔ اس کے باوجود کسی کو مطلق احساس تک […]
متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کراچی میں رینجرز آپریشن پر عوامی ریفرنڈم کرانے کا مطالبہ، سپریم کورٹ، ہائیکورٹ کے ججوں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے، رینجرز آپریشن پر عوام کا مینڈیٹ کیوں حاصل نہیں کیا جا رہا، الطاف حسین۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء سابق مشاورتی کونسلر بلدیہ عظمیٰ کراچی نور محمد کے والد علی محمد کربلائی مختصر علالت کے بعد پارہ چنار میں خالق حقیقی سے جاملے۔ مرحوم کا سوئم (آج)مرکزی امام بارگاہ پارہ چنار اور کراچی میں ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعائیہ تقریب نور محمد کی رہائش […]
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اے ڈبلیو فٹ بال کلب کے زیر اہتمام کے جی اے گرائونڈ نمائش چورنگی پر جاری پہلا آل کراچی منیارٹی فٹ بال چمپئن شپ 2015ء میں کھیلے گئے میچ میںجگو میموریل نے باآسانی این ایف ٹی سی کمپائونڈ کو 4-0سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا۔ جگو میموریل کی […]
لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت، خرم نواز گنڈاپور اور رحیق عباسی سمیت دیگر ملزمان پر 14 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، مقدمہ میں نامزد پولیس افسروں پر بھی 14 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت۔
کراچی (جیوڈیسک) اداکار غلام محی الدین نے کہا کہ ایک عرصہ بعد ہدایت کار جمشید جان محمد کی فلم’’سوال سات کرروڑ ڈالر‘‘ کی فلم میں ایک بہترین کردار ادا کرنے کا موقع ملا ہے۔ یہ فلم کہانی کے اعتبار سے ایک عمدہ فلم ثابت ہوگی ، فلم یا ٹی وی ڈرامے میں اچھی کہانیوں کا […]
لاہور (جیوڈیسک) تھیٹر کی معروف اداکارہ دیدار نے کہاہے کہ میڈیا نے نادار اور مستحق فنکاروں کی فلاح بہبود کے لیے بہت کچھ کیا ہے جو قابل تعریف اقدام ہے۔ فلم، ٹی وی اور خصوصاً تھیٹر سے برسوں وابستہ رہنے والے فنکار بڑھاپے میں انتہائی کسمپرسی کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں جس […]
پالی کیلے (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ بڑے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے بڑے کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے اور پاکستانی ٹیم میں اس وقت یونس خان سے بڑا کوئی کھلاڑی نہیں۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ 9 برس بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز […]
کراچی (جیوڈیسک) ہیڈ کوچ وقار یونس کے بعد چیف سلیکٹر ہارون رشید نے بھی عمر اکمل کے خلاف محاذ کھول دیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ٹریننگ کیمپ میں رپورٹ نہ کرنے کی وجہ سے بیٹسمین کو سری لنکا کے خلاف سیریز سے ڈراپ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ کے بعد […]
ابوجا (جیوڈیسک) شمالی نائیجریا کے علاقے میں بم دھماکے کے نتیجے میں بچے سمیت 25 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ شمالی نائجیریا کے علاقے زاریا میں سرکاری ملازمین اور پرائمری اسکول ٹیچرز اپنی شناخت کے لیے قطار میں کھڑے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوگیا جس میں 25 افراد جان کی بازی ہار […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) ملاقات میں پاکستانی مندوب نے وفاقی وزیر خزانہ کو اقوام متحدہ میں پاکستان سے متعلق اہم معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اسحاق ڈار کو اقوام متحدہ میں قومی، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر پاکستان کا نکتہ نظر اجاگر کرنے کی کوششوں سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیر […]
کوئٹہ سے شارجہ جانے والی نجی پرواز کے مسافر سے ہیروئن برآمد، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے مسافر شمس رفاقت سے ہیروئن کے چار پیکٹ برآمد، پیکٹوں میں موجود ہیروئن کا مجموعی وزن تقریباً ایک کلو گرام ہے، اے این ایف۔
لندن (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ اگر صوبے کو اپنی دھرتی سمجھتے ہیں تو اسمبلی سے بل پاس کریں کہ اب ہمیں صوبے کی دھرتی پر مظلوموں پر ظلم کرنے والی رینجرز نہیں چاہئے جب کہ ایم کیو ایم کارکنان کی گرفتاریوں اور تشدد پر رینجرز […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کرپشن الزامات سے متعلق نیب کی فہرست پرویز مشرف دور میں سیاسی بنیادوں پر بنائی گئی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سپریم کورٹ میں کرپشن کے خلاف جاری تحقیقات کی رپورٹ پر وزیراطلاعات سینٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ نیب کی […]
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا جسٹس ریٹائرڈ وجیہہ الدین کے نام خط، تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جس نے انٹرا پارٹی انتخابات کرائے، بطور چیئرمین تحریک انصاف میں نے الیکشن ٹریبونل مقرر کیا، آپکو سربراہی ہر مامور کیا، عمران خان۔