جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقا کے بولنگ کوچ ایلین ڈونلڈ نے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں ٹیم کی شکست کے بعد بالاخر استعفیٰ دے دیا۔ ایلین ڈونلڈ 2011 میں جنوبی افریقا کے بولنگ کوچ مقرر ہوئے اور ان 4 سال کے دوران پروٹیز کی بولنگ لائن میں تیز رفتار بولرز کے علاوہ اسپن اٹیک میں بھی […]
کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے قریب خورشید میموریل ہال سے برآمد ہونے والے اسلحے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رینجرز کا کہنا ہے کہ خورشید میموریل ہال سے مختلف نوعیت کے 124 ہتھیار برآمد کئے گئے تھے جن میں سے 71 ہتھیاروں کے لائسنس کی […]
کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کی جانب سے محکمہ داخلہ کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے۔ این اے 246 کے ضمنی انتخابات کے لئے پولنگ اسٹیشنز، پولنگ بوتھ اور حساس عمارتوں پر سی سی ٹی وی لگائے جائیں۔ رینجرز نے ضمنی الیکشن کے لیے بائیو میٹرک سسٹم بھی مانگ لیا۔ تحریک انصاف نے شاہراہ […]
نیویارک (جیوڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے حوثی باغیوں کو اسلحہ فراہمی پر پابندی کے بعد امریکا نے بھی باغیوں کے لیڈر عبد المالک الحوثی اور احمد علی صالح پر عالمی پابندیاں عائد کردیں ہیں۔ اقوام متحدہ کی 15رکنی سلامتی کونسل میں اردن اور دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے پیش کی […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کو امریکی وزیر خارجہ نے ٹیلی فون کیا جس میں یمن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے ٹیلی فون کیا جس میں مشرق وسطیٰ اور بالخصوص یمن کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں […]
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر اعظم خان ہوتی انتقال کر گئے، سینیٹر اعظم خان ہوتی کچھ عرصے سے علیل تھے، اعظم خان ہوتی وفاقی وزیر مواصلات بھی رہے، اعظم خان ہوتی کی نماز جنازہ آج مردان میں ادا کی جائیگی۔
دبئی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ان کے اپنے والد آصف زرداری سے کوئی اختلافات نہیں اور وہ درست وقت پر صف اول کی سیاست میں شامل ہوں گے۔ ترجمان بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بلاول بھٹو اور آصف زردری کےدرمیان دبئی میں ملاقات […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے برطانوی ہائی کمشنر کو قتل کیس کے مرکزی کردار معظم علی کی گرفتاری سے متعلق بھی بتایا۔ اس موقع پر دونوں ممالک میں قانونی تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ سے قانونی معاملات پر تعاون جاری رکھے […]
طرابلس (جیوڈیسک) لیبیا میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 400 سے زائد افراد ہلاک جب کہ 144 مسافروں کو ریسکیو کرلیا گیا۔ لیبیا کے ساحل سے 550 تارکین وطن کو لے کر جانے والی مسافر کشتی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 400 سے زائد مسافر ہلاک ہوگئے جب کہ ریسکیو آپریشن […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان نے انتخابات سے قبل گلگت بلتستان میں وزیراعظم کے ترقیاتی پیکیج کے اعلان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے دھاندلی کے مترادف قرار دیا ہے۔ ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا گلگت بلتستان میں ترقیاتی پیکیج کا اعلان انتخابات سے قبل دھاندلی کے مترادف […]
لندن (جیوڈیسک) منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت میں توسیع کے بعد لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ ان پر منی لانڈرنگ کے الزامات جھوٹے ہیں اور یہ جلد ہی ختم ہو جائیں گے۔ برطانوی حکام سے درخواست ہے کہ تحقیقات جلد مکمل کرلی جائیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا کہ […]
کراچی (جیوڈیسک) اراکین سندھ اسمبلی صوبے میں ختم ہوتی جنگلی حیات کو بچانے کیلئے فکر مند ہو گئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے سید سردار احمد کہتے ہیں کہ جہاں چیتے اور شیر پائے جاتے تھے اب وہاں لومڑی بھی موجود نہیں۔ سندھ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران جنگلی حیات کے حقائق اراکین اسمبلی […]
بنکاک (جیوڈیسک) تھائی لینڈ میں مقامی تہوار کے دوران پیش آنے والے مختلف حادثات میں 120 افراد ہلاک جبکہ 1200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ تھائی لینڈ میں نئے قمری سال کے آغاز پر ’’سونگا کرن ‘‘ کے تہوار کے دوران بڑی تعداد میں لوگ اپنے آبائی علاقوں کا رخ کرتے ہیں، 3 روزہ تہوار […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) چین کے صدر ژی جن پنگ کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ہے۔ اپنے دورے کے دوران چین کے صدر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ چین کے صدر کی آمد کے پیش نظر قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس کی فل ڈریس […]
لندن (جیوڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت کی مدت ختم ہونے پر آج سینٹر لندن پولیس اسٹیشن میں پیش ہو گئے۔ اسکاٹ لینڈ یارڈ کے 6 افسران الطاف حسین کو ان کی رہائش گاہ سے پولیس اسٹیشن لے کر آئے ، الطاف حسین کےوکلاء اور رابطہ کمیٹی کے […]
لاہور (جیوڈیسک) خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حرمین شریفن سے مسلم امہ کے دل جڑے ہیں۔ اس جذباتی وابستگی سے کوئی انکار نہیں لیکن کوشش ہے کہ ترکی سے مل کر یمن مسئلےکا حل نکالیں تاہم سعودی عرب کی جغرافیائی سرحد پر کوئی آنچ آئی تو دفاع کریں گے۔ وزیر ریلوے سعد رفیق کا […]
لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خصوصی افراد معاشرے کی خصوصی ہمدردی کے مستحق ہیں۔ ملازمتوں کا کوٹہ دو فیصد سے بڑھا کر تین فیصد کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ معذور افراد کی بحالی اور ملازمتوں میں اضافہ شدہ کوٹے پر عمل درآمد کے حوالے […]
گوجرانوالہ (جیوڈیسک) عدالت نے جیل حکام کی درخواست پر سزائے موت کے 2 قیدیوں کے بلیک وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد جیل حکام نے جوڈیشل مجسٹریٹ سلیم ملک کی عدالت میں عبدالجبار اور اعجاز احمد کی سزائے موت پر عمل […]
غزہ (جیوڈیسک) فلسطین میں شدید بارش میں اجتماعی شادی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں 200 نادار جوڑے رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے۔ غزہ میں متحدہ عرب امارات کے سربراہ شیخ خلیفہ بن زائد بن سلطان النہیان کی سرپرستی میں چلنے والے فلاحی ادارے کی مالی معانت سے تقریب منعقد ہوئی جس میں فلسطین کے […]
اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف الیکشن کمشنر سردار رضا سے جہانگیر ترین نے الیکشن کمیشن میں ملاقات کی۔ جہانگیر ترین نے چیف الیکشن کمشنر کو کراچی کے حلقہ این اے 246 پر پی ٹی آئی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن ایک سے دو روز میں کراچی جائیں […]
چھ پولیس اہلکار لندن میں الطاف حسین کی رہائشگاہ پہنچ گئے، پولیس اہلکار الطاف حسین کو ساتھ لے کر پولیس اسٹیشن جائیں گے، الطاف حسین کے ساتھ قانونی ماہرین کی ٹیم بھی لندن پولیس اسٹیشن جائے گی، الطاف حسین کے ساتھ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان بھی ہونگے۔
تحریر : اختر سردار چودھری فاروق آباد اپ ڈیٹس چیف ایڈیٹر ڈاکٹر ایم اے قیصر ہیں ،جنہوں نے ابتدائی طور پر اکیلے ہی اس سائٹ کی ابتدا کی پھر ان کے دو چھوٹے بھائی سب ایڈیٹر عدنان علی ،نیوز ایڈیٹر عثمان علی بھی ان کا ہاتھ بٹانے لگے ۔ یہ ویب سائٹ بڑی کامیابی سے […]
کراچی (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے رینجرز کو نائن زیرو سے گرفتار ملزمان کی ان کے رشتے داروں سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں نائن زیرو سے گرفتار ملزمان سے ملاقات کے لئے ایم کیوایم لیگل ایڈ کمیٹی کے رہنما گل فراز خٹک اور دیگر کی جانب سے دائر درخواستوں […]
لاہور (جیوڈیسک) سوائن فلو میں مبتلا 57 سال کا شخص کئی روز اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد دم توڑ گیا۔ سیکریٹری صحت پنجاب جواد رفیق ملک کے مطابق سوائن فلو میں مبتلا الطاف حسین شیرازی کا تعلق بھلوال ضلع سرگودھا سے تھا اور وہ لاہور کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھا۔ ان کا […]