کابل (جیوڈیسک) افغان سرمایہ کاروں نے پاکستان سے 80 فیکٹریاں قندھار منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ افغان سرمایہ کاروں نے پاکستان سے 80 فیکٹریوں کو قندھار منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ قندھار کے ڈپٹی انڈسٹریل سربراہ فضل الحق مشوانی نے صحافیوں کے ساتھ بات […]
لاہور (جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ایل پی جی پر عائد پیٹرولیم لیوی ٹیکس کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔ جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کمپنیوں کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ایل پی جی پیٹرولیم ٹیکس کے نفاذ کا نو ٹیفکیشن یکم فروری کو جاری کیا گیا تھا جس کے […]
برلن (ظھور احمد) بھارت کی بدنام زمانہ جیل دہلی میں ممتاز کشمیری ڈاکٹر افضل گورو کی پھانسی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کشمیر فورم رجسٹر ڈ جرمنی کے چیئرمین طارق محمود اعوان اور صدر کشمیر فورم رجسٹردبرلن کے صدر ظہور احمد نے اپنے مشترکہ بیان میں اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر افضل گورو کی […]
کراچی (اسٹاف رپورٹ) خورشید گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج شاہ فیصل ٹاؤن کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی بسلسلہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں کالج کی طالبات نے اپنی خوبصورت آوازوں میں حمد و نعت اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پُر اثر […]
ہر گزرتے دن کے ساتھ ٹیکنالوجی کی دنیا میں نئی نئی ایجادات نے انسان کو جہاں بہت سی سہولیات بخشی ہیں وہیں اس کی وجہ سے لاتعداد معاشرتی برائیاں بھی جنم لے رہی ہیں۔موبائل فون نے رابطہ بہت آسان بنا دیا ہے ۔اس نے جتنی کم مدت میں پاکستان میں جتنی زیادہ پزیرائی حاصل کی […]
بھمبر : کشمیر فریڈم موومنٹ کے زیر اھتمام مقبول بٹ شھید کی 29 ویں برسی کے موقع پر منعقدہ سمینار سے خالد پرویز بٹ ، انجینئر محمد افضل ضیائی ، پروفیسر محمد اصغر شاہ ، محمد علی اختر ، ڈاکٹر طارق شاکر و دیگر خطاب کر رہے ہیں۔
مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو اور ان کی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے ، خالد پرویز بٹ بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مقبول بٹ شہید کشمیری قوم کے ہیرو اور ان کی قربانی ہمارے لیے مشعل راہ ہے بھارت اس کے جسد خاکی کو تہاڑ جیل میں قید رکھ کر کشمیریوں کے دلوںسے انکی […]
کراچی (جیوڈیسک) کراچی پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے قومی ایئر لائن کی جانب سے ایک ارب 80 کروڑ روپے کے واجبات کی عدم ادائیگی پر تیل بند کر دیا ، جس کے باعث کئی گھنٹوں تک قومی ایئر لائن کی پروازیں ایئر پورٹ پرکھڑی رہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جانب […]
نیویارک (جیوڈیسک) نیویارک این جی ٹی ہالی ووڈ سپر ہیرو ایکشن سیریز آئرن مین کی نئی3D فلم” آئرن مین تھری” کا نیا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا ہے۔ ہدایتکا رشین بلیک کی اس ایکشن فلم میں ایک بار پھر رابرٹ ڈانے جونیئر آئرن مین کے روپ میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔ کیون فیج کی پروڈیوس […]
بالی وڈ (جیوڈیسک) ممبئی بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بالی وڈ فلموں کیلئے گیت گانے سے انکار کر دیا۔کہتی ہیں دل تو بہت چاہتا ہے کہ گاوں۔ پر کیا کروں؟ کانٹریکٹ رکاوٹ ہے۔ بین الاقوامی البم مائے سٹی کے لیے کچھ عرصہ قبل گانا گانے والی پریانکا کے بارے میں اب شائقین کو امید […]
ویمنز ورلڈکپ (جیوڈیسک)دہلی آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کے سپر سکس مرحلے میں کل تین میچز کھیلے جائیں گے ، سپر سکس مرحلے میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست آسٹریلیا کا مقابلہ دوسرے نمبر پر موجود ویسٹ انڈیز سے ہو گا۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی فائنل کے کوالیفائی کر چکی ہے۔ دوسرے میچ […]
ویمنز ورلڈ کپ (جیوڈیسک) ویمنز ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز نے نیوزی لینڈ کو اڑتالیس رنز سے شکست دے دی۔ اس جیت کے بعد ویسٹ انڈیز پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ ممبئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ویسٹ انڈیزکی ٹیم مقررہ اوورز […]
ریاض (جیوڈیسک) اس کے لئے قانونی طریقے سے شادی کا ہو نا لا زمی ہے، امیگریشن قانون کی نئی ترامیم کے تحت سعودی خواتین کے خاوندوں اور بچوں کو صرف نجی شعبے میں کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ سعودی عرب کی حکومت نے بالآخر غیر ملکیوں سے شادی کرنے والی سعودی خواتین کو اپنے […]
شمالی کوریا کے ایٹمی تجربے کی عالمی رہنماؤں نے شدید مذمت کی ہے،امریکی صدر باراک اوباما کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ امریکا اور عالمی امن کے لئے خطرہ ہے۔ شمالی کوریا ایٹمی دھماکے پر امریکی صدر اوباما نے کہا کہ شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی خلاف ورزی […]
نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ سرحد پر صورت حال مکمل طور پر معمول پر لانے کا انحصار پاکستان کے روئیے پر ہے۔ بھارتی وزیر دفاع اے کے انتھونی نے کہا ہے کہ پاک بھارت سرحد پر کشیدگی میں بڑی حد تک کمی آئی ہے تاہم صورتحال معمول […]
عالمی برداری نے شمالی کوریا کے ایٹمی دھماکے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے تشویشناک قرار دیا ہے۔ امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا ایٹمی تجربہ اشتعال انگیز اور امن کے لئے خطرہ ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے شمالی کوریا کی جانب سے ایٹمی تجربے […]
بلوچستان (جیوڈیسک) بلوچستان میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جدید آلات اور سہولیات سے محروم ہے،پورے صوبے میں صرف پچھتر اہلکار انتہائی مشکل حالات میں کام کر رہے ہیں۔ بلوچستان جہاں دیگر حوالوں سے دیگر صوبوں کی نسبت مسائل کا شکار رہا ہے وہیں دہشت گردی ، تخریب کاری اور بدامنی کے شکار اس صوبے […]
ہمارے ملک میں جمہوری نظام رائج ہے لیکن اس نظام کی کامیابی کے لئے تعلیم ضروری شرائط میں سے ایک ہے تعلیم و جمہوریت لازم و ملزوم ہے تعلیم کی وجہ سے انسان میں شعور بیدا ر ہو تا ہے اور وہ تعلیم کی بدولت ہی صحیح اورغلط میں تمیز کر سکتے ہیں لیکن ہمارے […]
لاہور(نیوز رپورٹر) تحریک تحفظ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکریٹری اطلاعات روحیل اکبر نے کہا کرپٹ حکمرانوں نے کرپشن انتہائی کر رکھی ہے عوامی مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جبکہ امریکہ اور طاغوتی طاقتوں کے ڈالر وصول کرنے کے لئے ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا جارہا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں […]
اسلام آباد : تحریک تحفظ پاکستان اور جماعت اسلامی پاکستان نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ ملک جس مشکل دور سے گزر رہا ہے اس میں تماشائیوں اور ڈرائینگ روموں میں بیٹھ کر سیاست کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں اگلے پانچ برس چند سیاسی خاندانوں کی اجارہ داری اور مفاد پرستی کی […]
دنیا میں بے شمار انسان پیدا ہوئے جن میں سے اکثر ایسے ہوئے کہ ان میں کوئی کمال وخوبی نہیں اور بعض لوگ ایسے ہوئے جو صرف چند خوبیاں رکھتے تھے پیر میاں عبد الخالق القادری کی وہ ذات گرامی ہے جو بہت سے کمال و خوبیوں کی جامع ہے پیر میاں عبد الخالق القادری […]
اقوام متحدہ کے خبردار کرنے کے باوجود شمالی کوریا نے ایک اور ایٹمی تجربہ کر لیا ، جنوبی کوریا نے فوج کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ شمالی کوریانے ایٹمی دھماکا شمال مشرقی علاقے میں کیا،ایٹمی تجربے کی پہلی اطلاع جاپانی حکام نے دی۔جاپانی حکام کا کہنا تھا […]
ان دنوں پاکستان میں تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں مجھے ان دنوں پی ٹی آئی ، پیپلز پارٹی بے شمار پارٹیوں میں جانے کا اتفاق ہوا ہر کسی نے پنجاب حکومت کو نشانہ بنا نا شروع کر رکھا ہے جس کے بعد نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ مسلم لیگ ن کو ختم کر دیا […]
صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ جدوجہد کرنے والے کارکن لاوار ث نہیں، انکے بچے ہیں اور وہ اپنے بچوں کا تحفظ کرنا خوب جانتے ہیں، جبکہ بلاول بھٹو کہتے ہیں وہ انتخابات میں پارٹی کی انتخابی مہم خود چلائیں گے۔ نگران سیٹ اپ پر مسلم لیگ ق کی قیادت آج صدر زرداری سے […]