مسلم لیگ ن آمرانہ سوچ کی حامل جماعت ہے جس نے ملک میں سول آمریت مسلط کر رکھی ہے: یاسر گیلانی

PTI

PTI

لاہور : پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آمرانہ سوچ کی حامل جماعت ہے جس نے ملک میں سول آمریت مسلط کر رکھی ہے، پاکستان کی تاریخ میں ایسی مثال نہیں ملتی جس طرح کی مسلم لیگ ن نے بچوں، بوڑھوں اور عورتوں پر تشدد کر کے رقم کی ہے حکمرانوں کو اس تشدد کا حساب دینا ہو گا۔

مسلم لگ نے کا وطیرہ ہے کہ اس نے ہمیشہ پولیس کے بل بوتے پر حکومت کی ہے مسلم لیگ ن نے پنجاب کو پولیس سٹیٹ بنا دیا ہے اور اپنے مخالفین کو کچلنے کے لئے پولیس کو استعمال کر رہی ہے۔میڈیاورلڈلائن کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میاں مبشریعقوب اور UC-7 کے عہدیداران سید مظہر عباس، رانا محمد غفران، محمد امجد، فدا محمد فدا، شکیل گجر، چوہدری عدیل نواز، ناصر گھمن، ذاکر گیلانی، رانا اسد، مرزا سکندر، اصغر ڈار، حاجی سلطان مغل، تنویر گوگی، ملک حفیظ، نعمان گوگی ٹیلر، رومیل الیاس، ھاجی یعقوب کھوکھر اور عمار ارشدکے ہمراہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کیا، اجلاس میں مذکورہ یونین کونسل کی سیاسی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور بلدیاتی الیکشن کی منصوبہ بندی و حکمت عملی طے کی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ہر ظلم کا حساب دینا ہو گا۔