ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں، مرزا ارشد بیگ

Jarranwala

Jarranwala

جڑانوالہ (جیوڈیسک) چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی جڑانوالہ نے گزشتہ روز شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی جڑانوالہ مرزا ارشد بیگ نے نائب تحصیلدار و مجسٹریٹ محمد یوسف کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں کا دورہ کیا اور دکانوں پر موجود اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ دکاندار قانونی کارروائی سے بچنے کے لئے ریٹ لسٹیں لازمی آویزاں کریں اور معیاری اشیاء فروخت کی جائیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے انتھک محنت کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملاوٹ کرنے والے اور ذخیرہ اندوز کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ کسی کو عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔