خود بخود فولڈ ہوکر منفرد شکل لینے والا روبوٹ تیار

Robot

Robot

نیویارک (جیوڈیسک) امریکا کی میسا چوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور ہاورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے خود بخود فولڈ ہوکر منفرد شکل لینے والا روبوٹ تیار کر لیا ہے۔

جاپانی کاغذ آرٹ اور یگامی طرز کا یہ منفرد روبوٹ ایسے پولیمر مٹیریل سے تیار کیا گیا ہے جو گرم ہونے پر خود بخود مخصوص شدہ فولڈز پرمڑتے ہوئے اپنی شکل لیتا ہے۔ بناء انسانی ہاتھوں کی مدد کے فقط چار منٹ میں روبوٹ کی شکل میں ڈھلنے والی یہ منفرد ایجاد ناصرف رینگنے بلکہ مکڑیوں کی طرح چھلانگیں لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔