آٹو انڈسٹری: مقامی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

Auto Industry

Auto Industry

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملک میں تیار کی جانے والی گاڑیوں کی فروخت میں سات اعشاریہ پانچ فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا آٹو انڈسٹری کے اعداد وشمار کے مطابق جولائی تا ستمبر کے دوران بتیس ہزار آٹھ سو اکتالیس گاڑیاں فروخت کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران تیس ہزار پانچ سو اکتالیس مقامی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت ہوئی تھی۔

آٹو انڈسٹری کے ماہرین وتجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ چھوٹی و کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں ہونے والے اضافہ کا بنیادی سبب درآمد شدہ گاڑیوں کے اسٹاک میں کمی ہے۔ مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ سے مقامی صنعتوں کے استحکام میں مدد کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کی بہتری میں بھی مدد ملے گی۔