اووز کے ری میک اووز دی گریٹ اینڈ پاور فل کا پریمیئر

Oz The Great

Oz The Great

لندن (جیوڈیسک)لندن میں ہوا اووز کے ری میک اووز دی گریٹ اینڈ پاور فل کا شاندار یورپیئن پریمیئر۔

پریمیئر میں شریک تھے مائیکل ویلیمز، ریچل وائیز، میلا کونس اور سب سے بڑھ کر اووز کا بہترین کردار ادا کرنے والے اداکار جیمز فرانکو ۔ فلم کے ہدایت کار ہیں ایول ڈیڈ اور اسپائیڈر مین جیسی معرکتہ الآرا فلموں کو ڈائریکٹ کرنے والے معروف ڈائریکٹر سام ریمی ۔

فلم کی ایک اور چونکا دینے والی بات اس فلم کی لاگت ہے ۔ فلم کی تیاری میں تقریبا بیس کروڑ امریکی ڈالر کی لاگت آئی ہے ۔فلم کے پروڈیوسر جیمز فرانکو کا کہنا ہے کہ انہیں فلم کی کامیابی کا پورا یقین ہے کیونکہ اسے سام ریمی نے ڈائریکٹ کیا ہے ۔

کثیر سرمائے اور بہترین ٹیم کی مدد سے بنائی جانیوالی فلم اووز دی گریٹ اینڈ پاور فل دنیا بھر کے سینما گھروں میں مارچ کے اوائل میں نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔