سبی (محمد طاہر عباس) دسیتاب وسائل میں رہتے ہوئے سبی شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے بھر پور اقداقات کرینگے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور سبزی و گوشت مارکیٹ کو بحال کردیا جائے گا شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کے جارہے ہیں بہت جلد سبی میں کمیونٹی ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید ریاض حسین شاہ، ایکس ای این بی اینڈ آر بشیر خان ناصر، ایس ڈی او بی اینڈ آر ون خالد مشرف، پشتونخوا کے رہنما احمد خان لونی، ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکریٹری یار علی گشکوری، نائب صدر حاجی سعید الدین طارق، ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد طاہر عباس، و دیگر بھی موجو د تھے ڈپٹی کمشنر نور الحق کاکڑ نے کہا کہ شہر میں صفائی ستھرائی کیلئے میونسپل کمیٹی کو سختی سے ہدایات جاری کردیں ہیں کہ وہ شہر میں صفائی ستھرائی کا کام تیزی سے جاری رکھیں تاکہ شہر کی خوبصورتی بحال ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ سبی شہر میں صفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے بہت بڑے آپریشن کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ بازار میں خود بازار کا دورہ کروں گا اور شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کیلئے پہلے وارننگ دی جائے گی اور پھر ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت آپریشن کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنے کیلئے تاجر برادری، سیاسی و سماجی اور شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ سبی کو تجاوزات اور گندگی سے پاک کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ شہر میں قائم سبزی اور گوشت مارکیٹ کو بھی بہت جلد بحال کرکے سبزی اور گوشت فروشوں کو مارکیٹ منتقل کیا جائے گا تاکہ سبی شہر کی خوبصورتی بحال ہوسکے انہوں نے کہا کہ بہت جلدسبی میں کمیونٹی ہال بھی تعمیر کیا جائے گا۔