ایوی ایشن اتھارٹی کے افسرکا غیر قانونی حکم نہ ماننے پر تبادلہ

Aviation, Authority

Aviation, Authority

کراچی (جیوڈیسک) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسر کا غیر قانونی حکم نہ ماننے پر تبادلہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سینئر ترین آفیسرآصف بشیر کو ہٹائے جانے کے احکام جاری کردیے گئے۔

ان کی جگہ چیف ہیومن رسورسزسمیر سعیدکو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، آصف بشیر جو ایم بی اے سول ایوی ایشن کی اعلیٰ قابلیت رکھتے ہیں، سمیر سعید بنیادی طورپر انجینئر ہیں جو سول ایوی ایشن میں چیف ہیومن رسورسزتعینات ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ وزارت ایوی ایشن کی اعلیٰ شخصیت کی ایما پر آصف بشیر کونیو اسلام آباد ائیرپورٹ پر آئل کمپنی کوایوی ایشن کی 12 ایکٹر اراضی دینے کی ہدایت کی تھی، آصف بشیر نے متعلقہ حکام کو بتایا کہ سول ایوی ایشن کی اراضی کسی کو بھی الاٹ نہیں کی جاسکتی۔

یہ غیرقانونی ہے، وزارت ایوی ایشن کے حکام نے آصف بشیر پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انھیں عہدے سے ہٹانے کے احکام دے دیے، ذرائع نے بتایا کہ سول ایوی ایشن بورڈ میں 28 مئی کو ہونے والے غیر معمولی اجلاس میں غیر قانونی اور من پسند جونیئر افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتی کی سفارشات کی بھی منظورلی جائے گی۔