اسلام آباد(جیوڈیسک)ایوان صدر کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم کو خط لکھا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کی سیاسی مقاصد کے لیے کردار کشی کی جا رہی ہے اس کا نوٹس لیا جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوان صدر کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف سیاسی بیان بازی کی جا رہی ہے ،وہ اپنے عہدے کی وجہ سے چپ ہیں، خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن صدر کے خلاف سیاسی بیان بازی کا نوٹس لے۔