کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں وزیر بلدیات سندھ اویس مظفر کے قافلے پر فائرنگ کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات اتوار کے روز شرافی گوٹھ میں واقع غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف اپنے قافلے کے ہمراہ آپریشن میں موجود تھے کہ انہیں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا اور ملزمان نے ہوائی فائرنگ کردی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے مالک سمیت تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزمان کے نام عبدالستار، کامران اور سعید ہیں۔