عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء اعجاز خان پر قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اعوامی نیشنل پارٹی کے سنیئر رہنماء محمد اعجاز خان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گلستان سوسائٹی کے رہائشی محمد اعجاز خان اپنے گھر سے بذریعہ قائد آزاد موٹر سائیکل پر بھنیس کالونی جارہے تھے کہ غازی با با مزار قذافی ٹائون میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے محمد اعجاز خان پر اندھا دھند فائرنگ کردی ٹریفک کی روانی سے محمد اعجاز خان دہشت گردانہ حملے میں بال بال بچ گئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی اے این پی ضلع ملیر کی قیادت اعجاز خان کے گھر پہنچ گئی جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اطلاعات نور اللہ اچکزئی نے اعجاز خان پر قاتلانہ حملے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ اے این پی کے رہنماء اعجاز خان پر حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے اور محمد اعجاز خان کو تحفظ فراہم کیا جائے اے این پی رہنمائوں نے اعجاز خان پر دہشت گردوں کے حملے کی اطلاع خلد آباد پولیس چوکی کو بذریعہ درخواست کر دی۔