عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں کی عمران خان پر کڑی تنقید

Awami National Party

Awami National Party

لندن (جیوڈیسک) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماوٴں کا کہناہے کہ عمران خان خیبر پختونخوا سے توجہ ہٹانے کیلیے الزامات کی سیاست کر رہے ہیں۔ طالبان کو صوبے میں کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما وٴں نے انتخابی دھاندلی کے الزامات اور بے جا مظاہروں پر عمران خان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

لندن میں سابق وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ کپتان کے الزامات تضادات کا مجموعہ ہیں۔ میاں افتخار نے کہا کہ عمران خان نے طالبان کو کھلا راستہ دے دیا ہے جو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں پر دوبارہ قابض ہو رہے ہیں۔

اے این پی کے سینیٹر افراسیاب خٹک نے کوئی چینل انتخابی دھاندلی نہیں کر سکتا۔ عمران خان کسی اور کے دیے گئے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ افراسیاب خٹک نے خبر دار کیا کہ جمہوری نظام کو نقصان پہنچا تو عمران خان سمیت کسی کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا۔