عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار افرین لالا کا غیر مشروط حمایت کر دیا

Swat

Swat

سوات: یونین کونسل رحیم اباد میں عوامی نیشنل پارٹی نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار افرین لالا کا غیر مشروط حمایت کر دیا، اتحا دو اتفاق سے افرین لالا کو کامیاب بنانے کا عزم، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل رحیم اباد کے عہدیداران کا اجلاس زیر صدارت سینئر نائب صدر محمد سعید منعقد ہوا جس میں عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران کے علاوہ تمام کارکنان نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی یونین کونسل رحیم اباد نے متفقہ طور پر پاکستان مسلم لیگ نواز کے ساتھ غیر مشروط اتحاد کا اعلان کیا اور افرین لالا جو کہ پاکستان مسلم لیگ نواز کے امیدوار ہے انکو کامیاب بنانے کیلئے مشترکہ طور پر انتخابی مہم چلانے کا عزم ظاہر کیا۔